فونٹ ثلث کے دو نئے خط(فانٹس)

arifkarim

معطل
بہت شکریہ،
مجھے دراصل وولٹ کے بارے میں جاننے کی خواہش زیادہ ہے کہ دراصل اسکا کام ہے کیا؟
فانٹ بنانے کے پروگرامز کے ساتھ یہ کیا خدمت سرانجام دیتا ہے؟

وولٹ کے بارہ میں یہ مائکروسافٹ کی طرف سے ویڈیو ٹیوٹوریل حاضر ہے:
http://www.microsoft.com/downloads/...b7-f78b-43cf-98bd-ddedea3fcad1&displaylang=en
بظاہر تو وولٹ ایک سمپل گرافکس انٹرفیسڈ ٹول ہے جسمیں‌کسی بھی اوپن ٹائپ فانٹ کو پروگرام کیا جا سکتا ہے۔ یوں ایک اندرونی پروگرامنگ لینگوئج کی ساخت سے بے خبر انسان بھی سمپل ٹیبلز اور رولز کی مدد سے جدید نوعیت کے فانٹس ڈویلپ کر سکتا ہے۔ اسکی مثال اسی محفل پر ریلیز ہونے والے لا تعداد نسخ و نستعلیق خطوط ہیں، جنکی اگر مارکیٹ میں قیمت لگائی جائی تو لاکھوں روپوں میں فروخت ہوں۔ مگر یہ صرف محبان اردو کا ذوق ہے جو اردو کو نئی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کیساتھ ساتھ اسکے مفت استعمال کو بھی یقینی بناتا ہے! :)

جہاں تک فانٹ کریٹر اور فانٹ لیب کا سوال ہے تو یہ دونوں سمپل گلفس ایڈیٹنگ ٹولز ہیں، جنمیں فانٹس کی اوپن ٹائپ اسپیسیفیکیشن سے لیکر تمام گلفس کو ایڈیٹ اور انکوڈ کرنے کی سہولت موجود ہے۔ فانٹ کریٹر اوپن ٹائپ اسپیسیفیکیشن میں تھوڑا کمزور ہے۔ جبکہ فانٹ لیب کا اگلا ورژن اوپن ٹائپ ٹیبلز کو مکمل اسپورٹ کرے گا!
 
فرخ

محفلین
میں دراصل بہت دنوں سے کلک کے بارے میں‌سوچ رہا ہوں‌کہ اسکے فونٹ اس کے پروگرام میں‌ایک گرافکس لائبریری کی طرح‌کام کرتے ہیں۔ اور ہمارے پاس گو کہ بہت خوبصورت فانٹ کا خزانہ جمع ہوچُکا ہے، مگر خطاطی والا کام اب بھی کلک جیسے پروگرام یا کسی گرافکس کے کام کا مرہونِ منت ہے۔
القلم پر شاکر القادری بھائی کی خطاطی بھی دیکھتا رہتا ہوں‌اور یہی سوچتا رہتا ہوں کہ کسی سوفٹوئیر کی تیاری کی جائے جس میں‌خطاطی کا کام بھی باآسانی ہو سکے۔ یا کم از کم ایسے ٹمپلیٹ تیار ہو سکیں جنہیں دوسرے گرافکس کے پروگراموں میں امپورٹ وغیرہ کرکے مزید مزین کیا جا سکے۔

فونٹ‌ بنانے کا عام پراسیس یہ ہے کہ پہلے حروف کی اشکال تیار کی جاتی ہیں اور بعد میں ان کے لیے اوپن ٹائپ لک اپس لکھے جاتے ہیں۔ فونٹ کریٹر یا فونٹ لیب کے ذریعے فونٹ کی گلفس، یعنی اشکال کو ان کی جگہ پر فٹ کیا جاتا ہے، جبکہ وولٹ کے ذریعے اسی فونٹ میں مختلف اوپن ٹائپ ٹیبلز کی انفارمیشن شامل کی جاتی ہے۔ اگر تمہارے پاس کسی نئے فونٹ کا آئیڈیا موجود ہو تو اس کی اشکال کی تیاری کے بارے میں سوچو۔ باقی کام میں تمہاری رہنمائی کے لیے یہاں کئی فونٹ ساز موجود ہیں۔
 
فرخ

محفلین
عارف، بہت شکریہ، یہ وڈیو کافی مفید ہے۔

وولٹ کے بارہ میں یہ مائکروسافٹ کی طرف سے ویڈیو ٹیوٹوریل حاضر ہے:
http://www.microsoft.com/downloads/...b7-f78b-43cf-98bd-ddedea3fcad1&displaylang=en
بظاہر تو وولٹ ایک سمپل گرافکس انٹرفیسڈ ٹول ہے جسمیں‌کسی بھی اوپن ٹائپ فانٹ کو پروگرام کیا جا سکتا ہے۔ یوں ایک اندرونی پروگرامنگ لینگوئج کی ساخت سے بے خبر انسان بھی سمپل ٹیبلز اور رولز کی مدد سے جدید نوعیت کے فانٹس ڈویلپ کر سکتا ہے۔ اسکی مثال اسی محفل پر ریلیز ہونے والے لا تعداد نسخ و نستعلیق خطوط ہیں، جنکی اگر مارکیٹ میں قیمت لگائی جائی تو لاکھوں روپوں میں فروخت ہوں۔ مگر یہ صرف محبان اردو کا ذوق ہے جو اردو کو نئی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کیساتھ ساتھ اسکے مفت استعمال کو بھی یقینی بناتا ہے! :)

جہاں تک فانٹ کریٹر اور فانٹ لیب کا سوال ہے تو یہ دونوں سمپل گلفس ایڈیٹنگ ٹولز ہیں، جنمیں فانٹس کی اوپن ٹائپ اسپیسیفیکیشن سے لیکر تمام گلفس کو ایڈیٹ اور انکوڈ کرنے کی سہولت موجود ہے۔ فانٹ کریٹر اوپن ٹائپ اسپیسیفیکیشن میں تھوڑا کمزور ہے۔ جبکہ فانٹ لیب کا اگلا ورژن اوپن ٹائپ ٹیبلز کو مکمل اسپورٹ کرے گا!
 
arifkarim

معطل
میں دراصل بہت دنوں سے کلک کے بارے میں‌سوچ رہا ہوں‌کہ اسکے فونٹ اس کے پروگرام میں‌ایک گرافکس لائبریری کی طرح‌کام کرتے ہیں۔ اور ہمارے پاس گو کہ بہت خوبصورت فانٹ کا خزانہ جمع ہوچُکا ہے، مگر خطاطی والا کام اب بھی کلک جیسے پروگرام یا کسی گرافکس کے کام کا مرہونِ منت ہے۔
القلم پر شاکر القادری بھائی کی خطاطی بھی دیکھتا رہتا ہوں‌اور یہی سوچتا رہتا ہوں کہ کسی سوفٹوئیر کی تیاری کی جائے جس میں‌خطاطی کا کام بھی باآسانی ہو سکے۔ یا کم از کم ایسے ٹمپلیٹ تیار ہو سکیں جنہیں دوسرے گرافکس کے پروگراموں میں امپورٹ وغیرہ کرکے مزید مزین کیا جا سکے۔

یہ بات تو طے ہے کہ خطاطی کا کام کسی بھی سمپل اوپن ٹائپ اسٹینڈرڈ میں ممکن نہیں ہے، کیونکہ اوپن ٹائپ محض ٹائپوگرافی تک محدود ہے۔ خطاطی کیلئے آپکو اوپن ٹائپ کیساتھ تصمیم یا میر عماد جیسے پلگ انز کا سہارا لینا ہوگا۔ یہ پلگ انز بنانے کیلئے کئی سالوں کی پڑھائی، تجربہ اور اصل سافٹ وئیر ونڈر جیسے مائکروسافٹ آفس یا اڈوب انڈیزائن والوں سے اجازت لینا ضروری ہے۔ تصمیم اور میر عماد کیلئے یہ دو لنکس دیکھیں:
http://www.winsoft-international.com/en/products/tasmeem.html
http://www.maryamsoft.com/Default.asp?Page=Miremad.htm
 
سید محمد

محفلین
السلام علیکم میں یہاں اس سائٹ پر نیا یوزر ہوں براہ کرم میری رہنمائی فرمائیں
کیوں اللہ تعالی فرماتا ہے کے تم ایک دوسروں کو نصیحت کرتے رہوں کیوں کے یہ ایمان والوں کو نفع پہنچاتا ہے
 
Top