تین درویش

تین درویش صحرا میں آگ کے گِرد بیٹھے گفتگو کر رہے ہیں۔


(پہلا)
امیری آزمائش
فقیری آزمائش
اسیرِ زندگی تُو
اسیری آزمائش
​

(دوسرا)
محبت بیقراری
تمنا بیقراری
خلیلی امتحاں ہے
کلیمی آزمائش
​

(تیسرا)
توجہ آزمائش
حقارت آزمائش
نگاہِ یار کی ہر
شرارت آزمائش
​

(پہلا)
مکاں و لا مکاں میں
صدائے حق ھُوْ ہے
وہی ہے درمیاں اور
وہی جو چار سُو ہے
​

(دوسرا)
وہی زادِ سفر ہے
وہی بانگِ سَحَر ہے
وہی ہے رہنما اور
اُسی کی جستجو ہے
​

(تیسرا)
نہیں محبوب اُس بِن
نہیں مطلوب اُس بِن
وہی دل کی تڑپ اور
وہی رازِ سُکوں ہے


(نوید رزاق بٹ)​
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top