تین اشعار براہ اصلاح پیش خدمت ہیں

الف عین

لائبریرین
مطلع میں بھی چمن اور گلزار، ہم معنی الفاظ ایک ساتھ ہیں۔ ان کو بدل کر لیکن ملتے جلتے لفظ رکھیں۔
جیسے ‘چمن‘ کی جگہ ’روش‘ کر کے دیکھیں۔
 
مغزل

محفلین
مغرب مرا نشیمن تو مشرق ہے دل کی دھڑکین
اپنے ہی جسم و جاں میں کتنا بٹا ہوا ہوں

ہم اس شعر کے معنی کو یوں خیال کر بیٹھے ۔ ممکن ہے غلط ہو۔

مغرب میں ہے نشیمن ، مشرق میں دل کی دھڑکن
اپنے ہی جسم و جاں میں کتنا بٹا ہوا ہوں

محفل میں ایک بار پھر خوش آمدید انیس فاروقی صاحب۔
آپ تو اپنے ہی قبیلے کے نکلے م کینیڈا کے ایک شمارے کارواں میں میرے کالم شائع ہوتے رہیں
شاید وہیں کہیں آپ کا ذکر بھی رہا ۔ ممکن ہے میں غلطی پر ہوں۔
والسلام
 
محمداحمد

لائبریرین
انیس فاروقی صاحب!

آپ کے تینوں شعر اچھے لگے اور مزید بہتری کی طرف گامزن نظر آتے ہیں۔ اُمید ہے آپ کا کلام پڑھنے کو ملتا رہے گا۔

محفل میں خوش آمدید ۔
 
محفل میں ایک بار پھر خوش آمدید انیس فاروقی صاحب۔
آپ تو اپنے ہی قبیلے کے نکلے م کینیڈا کے ایک شمارے کارواں میں میرے کالم شائع ہوتے رہیں
شاید وہیں کہیں آپ کا ذکر بھی رہا ۔ ممکن ہے میں غلطی پر ہوں۔
والسلام

جی ضرور رہا ہوگا، عشرت نسیم اور طارق نسیم یہ ہفت روزہ چلاتے رہے ہیں، اور مقامی ریڈیو میں بھی پروگرام پیش کئے ہیں۔
 
مغزل

محفلین
شکریہ جناب ۔ امید ہے آپ باقائدگی سے تشریف لائیں گے ۔ تاکہ محفل میں طاری جمو د ٹوٹ سکے ۔
 
Top