تیرہویں سالگرہ تیرہویں سالگرہ پہ وقوع پذیر لطیفے

جاسمن

لائبریرین
کسی تقریب کے دوران بہت سی حماقتیں، مزے مزے کی حرکتیں اور لطیفے سرزد ہوتے ہیں۔تیرہویں سالگرہ پہ نبیل کے پہلے دھاگے سے یہ خیال آیا جب۔۔۔۔۔۔
آپ میں سے کچھ دوست شاید نوٹ کر چکے ہوں کہ فورم پر دو ملین پیغامات ہونے میں تقریبا پچاس ہزار پیغامات کی کسر رہ گئی ہے۔ یہ ایک بڑا نمبر ہے، لیکن اگر ہم کوشش کریں تو فورم کی سالگرہ کی مدد، یعنی جولائی کے آخر تک اس ہدف ہو پورا کر سکتے ہیں۔ یہ نہ صرف محفل فورم کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہوگا بلکہ اردو کمپیوٹنگ کی تاریخ کے لیے بھی یہ ایک اہم علامت ہوگی۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ہم سب کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔
جی پچاس ہزار تو کچھ بھی نہیں،بہت ہی آسانی سے پورے ہوسکتے تھے اگر قیصرانی بھائی یہاں ہوتے۔ اُن کی محض "ہممم" کی مار تھی یہ ہدف۔
لیکن اب بھی کچھ مشکل نہیں۔ عمران اور عدنان دو بھائی ہوا کرتے ہیں اردو محفل کے شہر میں۔ اِن کے شتونگڑوں کے دو تین مقابلے رکھ لیں کسی اکھاڑے میں ۔چند دن میں ہدف پورا۔:D
 
فرقان احمد

محفلین
عمران اور عدنان دو بھائی ہوا کرتے ہیں اردو محفل کے شہر میں۔ اِن کے شتونگڑوں کے دو تین مقابلے رکھ لیں کسی اکھاڑے میں ۔چند دن میں ہدف پورا۔:D
ان دو بھائیوں کے مابین سرد جنگ اب بھی جاری ہے۔ تاہم، معلوم ہوتا ہے کہ اس محاذ کو مکمل طور پر گرم کرنے کے لیے کوئی خفیہ سازش تیار کرنا ہو گی۔
 
کسی تقریب کے دوران بہت سی حماقتیں، مزے مزے کی حرکتیں اور لطیفے سرزد ہوتے ہیں۔تیرہویں سالگرہ پہ نبیل کے پہلے دھاگے سے یہ خیال آیا جب۔۔۔۔۔۔

جی پچاس ہزار تو کچھ بھی نہیں،بہت ہی آسانی سے پورے ہوسکتے تھے اگر قیصرانی بھائی یہاں ہوتے۔ اُن کی محض "ہممم" کی مار تھی یہ ہدف۔
لیکن اب بھی کچھ مشکل نہیں۔ عمران اور عدنان دو بھائی ہوا کرتے ہیں اردو محفل کے شہر میں۔ اِن کے شتونگڑوں کے دو تین مقابلے رکھ لیں کسی اکھاڑے میں ۔چند دن میں ہدف پورا۔:D
:party: :party: :party: :party:
 
یاز

محفلین
تیرہویں سالگرہ پہ کئی ایسے تھریڈ بنے ہیں جن میں ممبران کا ذکر کثرت سے ہو رہا ہے۔ جیسے اشاروں سے نام ڈھونڈیں یا لفظوں میں نام تلاش کریں۔ ایسے میں جواب دیتے ہوئے ممبران کے نام ٹیگ کرنے کی عادت اتنی زیادہ ہو گئی ہے کہ آجکل ہم کرکٹ اور سیاست کے تھریڈز میں کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے ناموں کو بھی ٹیگ لگانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں، اور پھر جونہی غلطی کا احساس ہوتا ہے تو پہلے ہنسی آتی ہے اور پھر تدوین کی جاتی ہے۔
جیسے کل ایک تھریڈ میں ذکر ہو رہا تھا۔
کرکٹر اعجاز احمد بھی بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرتے تھے۔
@ویرات کوہلی اور فلاں فلاں کی عمدہ شراکت۔
آج ہی ایک مراسلے میں یوں ذکر ہوا
یہ تو ایسے لگ رہا ہے جیسے @نواز شریف موٹر سائیکل چلا رہا ہو۔
 
یاز

محفلین
لو جی اعجاز احمد تو واقعی ممبر نکل آئے۔ اگرچہ ابھی تک گولڈن ڈک پہ چل رہے ہیں۔
 
Top