تھیم فوٹوگرافی کھیل تھیم فوٹوگرافی کھیل

زیک

مسافر
سوچا کہ نئی گیم کا آغاز کیا جائے۔ گیم یہ ہے کہ ہر ہفتے ایک لفظ دیا جائے اور اس لفظ کی مناسبت سے آپ تصویر کھینچ کر محفل پر پوسٹ کریں۔ مثال کے طور پر تھیم ہو سکتا ہے بہار یا بلڈنگ یا محبت وغیرہ۔ شرائط میں یہ ہے کہ تصویر آپ نے خود کھینچی ہو۔

تو پہلا سوال یہ ہے کہ کون کون ایسے کھیل میں حصہ لینا پسند کرے گا؟ کم از کم دس بارہ لوگ باقاعدہ ہوں تو مزا آئے گا۔
 
damsel

معطل
لیکن تصویر اپنی پسند کی نہیں کھینچ سکتے کیا؟ یا پھر دیا گیا لفظ بہت آسان ہو
 
زیک

مسافر
تصویر آپ اپنی پسند ہی کی کھینچیں گے بس کس طرح اس کا تھیم سے کوئی تعلق ہونا چاہیئے۔ تھیم آسان ہی ہوں گے۔
 
ماوراء

محفلین
زبردست زیک۔ میں تو اس میں ضرور حصہ لوں گی۔ اگر ایک ہفتے کے اندر اندر مجھے تصویر بنانے کا وقت مل گیا تو۔۔۔۔
 
جہانزیب

محفلین
میں‌نے آج کل اپنے کیمرے کا مینول پڑھنا شروع کیا ہوا ہے، بہتر تصویریں‌کھینچنے کے لئے، اس طرح‌ پڑیکٹس بھی ہو جائے گی ۔
 
زیک

مسافر
ایک دو دن انتظار کرتے ہیں کہ مزید لوگ تیار ہو جائیں۔ 5 تو ہو ہی چکے ہیں۔
 
عندلیب

محفلین
مگر کیسے معلوم ہوگا کہ تصویر ہم نے کہیں سے کاپی نہیں کی بلکہ خود کھینچی ہے؟؟ :rolleyes:
ہماری آئرلینڈ والی ایک کزن تو ادھر اُدھر کی مقامی سائیٹس سے تصویریں لے کر بھیج دیتی ہیں اور شان بگھارتی ہیں کہ خود کھینچی ہیں :eek:
 
زیک جادو گر ہے انھیں سب پتا چل جاتا ہے اسلیے سیدھے سیدھے سچی تصویر بھیجنی ہے ویسے کہیں سے کاپی کر کے اگر بھیج دیں تو کھیلنے کا کیا لطف آئے گا؟؟؟

اور ہاں زیک مکھی بنا کر محفل کی چھت سے چپکا دیتے ہیں زینب نے بتایا ہے ہمیں:( ذرا سر اٹھا کر تو دیکھیں کتنی چسپاں ہیں۔ دیکھا ؟؟؟) بس تو پھر سمجھ جائیں کہ اصلی تصویر کھینچنا ہے یا مکھی بننا ہے؟
آپ اپنی کزن کا پتا بتا دیں زیک کو ویسے :grin:
 
ہمارے حیدرآباد کے مچھر بھی ساری دنیا میں مشہور ہیں۔ ہم مکھیوں کے مقابلے میں مچھروں کا جھنڈ بھیج دیتے ہیں۔ پھر کاں کا جادوگر کیسا جادوگر؟؟ ;)
 
زیک

مسافر
ابھی تک ٹیم مکمل نہیں ہوئی؟؟؟؟

کل صبح شروع کرتے ہیں یہ گیم۔

مگر کیسے معلوم ہوگا کہ تصویر ہم نے کہیں سے کاپی نہیں کی بلکہ خود کھینچی ہے؟؟ :rolleyes:
ہماری آئرلینڈ والی ایک کزن تو ادھر اُدھر کی مقامی سائیٹس سے تصویریں لے کر بھیج دیتی ہیں اور شان بگھارتی ہیں کہ خود کھینچی ہیں :eek:

آنر سسٹم۔
 
زیک

مسافر
کھیل کے قوانین:

1۔ ہر بدھ کو ایک لفظ یا موضوع دیا جائے گا۔ اس کے لئے نیا تھریڈ کھولا جائے گا۔
2۔ آپ نے ایک ہفتے کے دوران اس کی مناسبت سے کوئی تصویر اس تھریڈ پر پوسٹ کرنی ہے۔
3۔ بہتر ہو گا کہ تصویر آپ نے اسی ہفتے میں کھینچی ہو۔ مگر اگر ڈیڈلائن آ رہی ہے تو پہلے سے کھینچی تصویر بھی پوسٹ کر سکتے ہیں۔
4۔ لازمی ہے کہ تصویر آپ نے خود کھینچی ہو۔ نیٹ سے اتاری تصویر نہیں مانی جائے گی۔ نہ ہی بھائی، بہن، شوہر، بیوی یا کسی رشتہ‌دار یا دوست وغیرہ کی کھینچی ہوئی تصویر۔
5۔ تصویر کو فوٹوشاپ کرنا منع ہے۔ ہاں اسے crop کر سکتے ہیں۔

میں اپنی تصاویر اپلوڈ کرنے کے لئے فلکر استعمال کرتا ہوں۔ آپ کوئی بھی ہوسٹ استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو تصویر محفل پر پوسٹ کرنے میں مسئلہ ہو تو ضرور بتائیں۔
 
پپو

محفلین
میں بھی اس میں شریک ہوں آپ اسے اوپن رکھیں اس طرح معاشرتی مسائل اور کلچر کا بھی پتہ چلے گا اور ہاں اس میں اس تصویر کی تفصیلات ضرور دیں تاکہ پتہ چلے یہ کب کہاں کس حال میں لی گئی
 
Top