تھری ڈی کا مشہور سافٹ ویر "مایا"

ادریس آزاد

محفلین
تھری ڈی کا سافٹ ویر مایا بہت ہی کمال چیز ہے۔ آپ کو یقیناً اس کے بارے میں پتہ ہوگا۔مگر میں چاہتا ہوں‌کہ آپ کے توجہ ایک مختلف پہلو کی طرف مبذول کراوں۔اور وہ یہ کہ اگر آپ چاہیں تو اس سافٹ ویر کی مدد سے اردو میں کارٹون بنا کر ٹی وی کو پیش کرستکے ہیں۔اگرچہ پاکستان میں مایا میں کارٹون بنائے جا رہے ہیں مگر غالباًصرف ایک دو ادارے یہ کام کررہے ہیں اور ابھی اس میدان میں بہت گنجائش ہے۔ اس سلسلے میں آپ کو اردو زبان میں یو ٹیوب پر بے شمار ویڈیو ٹیوٹوریل بھی مل سکتے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
شکریہ ادریس صاحب۔ میں نے کچھ سال قبل مایا اور تھری ڈی اسٹوڈیو دونوں پر کام کیا تھا۔ تھری ڈی اسٹوڈیو میکس پلگ انز کی وجہ سے زیادہ فلیکس ایبل ہے، جبکہ مایا آسان استعمال کی وجہ سے!
 
مایا کی خوبی یقینا اس کی فلیگزی بلیٹی ہے۔ آٹو ڈیسک نے جب سے مایا خریدا ہے، انھوں نے تھری ڈی میکس میں بھی مایا کے بہت سے فیچرز شامل کرنا شروع کر دیے ہیں۔ تھری میکس عام ماڈ لنگ کے لئے بہترین ہے جب کہ کیریکٹر ماڈلنگ اور اینی میشن کے لئے مایا ہی کو بہترین سمجھا جاتا ہے۔
 

ابو یاسر

محفلین
میرے پاس سنیما 4 ڈی ہے جو کہ تھری ڈی میکس یا مایا کی ہی طرح کا لگتا ہے۔
مجھے یوز کرنانہیں آتا :(
 

dxbgraphics

محفلین
تھری ڈی میکس ماڈلنگ کے لئے بہت اچھا ہے۔
تھری ڈی میکس میں میرا کیا ہوا کچھ کام ملاحظہ کریں۔

electricallightacrylicarabic.jpg

electricallightacrylicenglish.jpg

electricallightacrylic.jpg

rta.jpg

standsamir.jpg

ajmangold.jpg

ajman7.jpg

abudhabiright.jpg

ابو ظہبی میں تقریبا ہر مول میں ایسے سٹینڈ ہیں۔ جو کہ میں نے ڈیزائن کیا ہے۔
HUMANAPEAL.jpg

stand-01.jpg

alihsan.jpg

box-2.jpg

alihsan-3.jpg
 
آٹو ڈیسک مایا کی مفت ویڈیو ٹریننگ

اگر آپ حقیقی دنیا میں اسکلپچر آرٹ بنانے کے شوقین ہیں مگر اس کی مناسب تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے ایسا آرٹ تخلیق کرنے سے محروم ہیں تو کمپیوٹر تھری ڈی گرافکس کی دنیا میں آپ اپنا یہ شوق بخوبی پورا کر سکتے ہیں۔ تھری ڈی ماحول میں بغیر کسی باقاعدہ تعلیم کے آپ اپنے تخیلاتی آرٹ کو حقیقت کا رنگ دے سکتے ہیں۔ یہ نہ صرف بہت آسان ہے بلکہ نہایت دلچسپ اور مزیدار بھی۔

مایا سافٹ ویئر ہالی ووڈ کی اسپیشل اینی میٹڈ موویز میں بکثرت استعمال ہوتا ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ سافٹ ویئر بہت مشکل ہے۔ آپ بھی اسے سیکھ کر اپنی عاجزانہ ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اپنی تعلیمی ضروریات کے لیے کسی چیز کا ورچوئل ماڈل بنا سکتے ہیں، کسی کارٹون کردار کا تھری ڈی ورژن تخلیق کر سکتے ہیں، اپنی کسی پسندیدہ شخصیت یا خود اپنے آپ کا ورچوئل ماڈل بنا سکتے ہیں یا محض بطور تفریح مختلف تین رخی اشیاء بنا کر دوسروں کو متاثر کر سکتے ہیں۔

کارٹون اسمارٹ ویڈیو ٹریننگ کی دنیا کا ایک بڑا نام ہے۔ خود میں نے ان ویڈیو ٹریننگز کے ذریعے فلیش اینی میشن سے متعلق بہت کچھ سیکھا ہے۔ حال ہی میں جب اس ویب سائٹ کو وزٹ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ ویب سائٹ تھری ڈی گرافکس کے مشہور سافٹ ویئر مایا کا تعارفی کورس اب مفت آفر کر رہی ہے۔ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور فی الفور یہ ٹریننگ ویڈیو ڈاؤن لوڈ کر کے مایا سافٹ ویئر کو بھی استعمال کرنا سیکھ جائیں۔

مایا کا تعارفی کورس یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
 
Top