تھری جی ایوو پر سم سے نیٹ کیسے چلایاجائے۔۔۔۔! پلیز ہیلپ

متلاشی

محفلین
السلام علیکم!
میرے پاس 3جی سپورٹڈ ایوو ڈیوائس ہے میں نے جاز کی سم پر 3جی پیکج بھی لگایا ہے اور سم ڈیوائس میں انزرٹ کی ہے ۔۔۔ مگر نیٹ نہیں چل رہا ۔۔۔ اس کی کیا وجہ ہے ؟؟؟ کیا اس کی علیحدہ سے کوئی سیٹنگ کرنی پڑے گی ۔۔۔؟؟
جلدی رہنمائی کریں ۔۔۔ شکریہ
 
محمداحمد

لائبریرین

اس میں دو باتیں ہیں۔

ایک تو یہ کہ انٹرنیٹ کمپنیز اپنی ڈیوائسز کو فرم وئیر کے ذریعے لاک کر دیتی ہیں تو اس میں سم کا انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لئے اسے ان لاک کرنا ہوتا ہے۔

دوسری بات یہ کہ پی ٹی سی ایل ایو میں CDMA ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہے سو اگر آپ فرم وئیر کو ان لاک کرنے میں کامیاب ہو بھی جائیں تو اس پر جی ایس ایم سم نہیں چلے گی۔ ہاں البتہ اس میں CDMA ٹیکنالوجی والی سم استعمال ہوسکتی ہے جیسا کہ vphone کی سم ہے۔ تاہم میرا خیال ہے کہ یہ vphone انٹرنیٹ پیکیجز نہیں فراہم کرتی۔

اگر آپ کسی اور کمپنی کی ڈونگل یا ونگل لے لیں جو hspa تھری جی بینڈ استعمال کرتی ہیں تو اس کے فرم وئیر کو ان لاک کرکے انٹرنیٹ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 
تجمل حسین

محفلین
دوسری بات یہ کہ پی ٹی سی ایل ایو میں CDMA ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہے سو اگر آپ فرم وئیر کو ان لاک کرنے میں کامیاب ہو بھی جائیں تو اس پر جی ایس ایم سم نہیں چلے گی۔ ہاں البتہ اس میں CDMA ٹیکنالوجی والی سم استعمال ہوسکتی ہے جیسا کہ vphone کی سم ہے۔ تاہم میرا خیال ہے کہ یہ vphone انٹرنیٹ پیکیجز نہیں فراہم کرتی۔
پی ٹی سی ایل نے وی فون سروس بند کردی ہے۔ اب ملک بھر میں کہیں بھی وی فون سروس استعمال نہیں ہوسکتی۔ میرے پاس سم پڑی تھی وہ بھی بند ہوگئی ہے۔ :)
 
تجمل حسین

محفلین
اور ہاں یاد آیا آج کل مارکیٹ میں ایسی یوایس بی ڈیوائسز مل رہی ہیں جن میں تمام نیٹ ورکس کی جی ایس ایم سمز چل جاتی ہیں۔ بس سم ڈالیے اور ایوو کی طرح استعمال کیجئے۔
قیمت میری معلومات کے مطابق سادہ کی 2000 روپے اور وائی فائی والی کی 2500 روپے ہے۔ ہوسکتا ہے آپ کے شہر میں اس سے بھی کم ہو۔
 
ارے یہ وائی فائی والی کون سی ہے۔ کچھ ہمیں بھی تفصیل بتائیے۔ نیز یہ کہ کیا اس میں +hspa تھری جی سپورٹ ہے؟
 
تجمل حسین

محفلین
ارے یہ وائی فائی والی کون سی ہے۔ کچھ ہمیں بھی تفصیل بتائیے۔ نیز یہ کہ کیا اس میں +hspa تھری جی سپورٹ ہے؟
جی بھائی جی اس میں تھری جی + فور جی سپورٹ ہے۔ یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے ٹی پی لنک وغیرہ کا راؤٹر لگا کر عام انٹرنیٹ سے وائی فائی شیئر کیا جاتا ہے۔ اس میں سم آپ کی استعمال ہوگی جو بھی آپ چاہیں یوفون، زونگ، ٹیلی نار، جاز یا وارِد اور وائی فائی راؤٹر یوایس بی میں موجود ہوتا ہے۔ بالکل ایوو ونگل کی طرح۔
 
arifkarim

معطل
مجھے حیرانگی ہوئی یہ جان کر۔ جب میں پاکستان میں تھا تو بڑے شہروں کم از کم اسلام آباد میں 4G کی سہولت تھی۔ اور زیادہ مہنگی بھی نہیں تھی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
مجھے حیرانگی ہوئی یہ جان کر۔ جب میں پاکستان میں تھا تو بڑے شہروں کم از کم اسلام آباد میں 4G کی سہولت تھی۔ اور زیادہ مہنگی بھی نہیں تھی۔

ارے بھائی حیران نہ ہوں تھری جی، فور جی سروسز وغیرہ تو موجود ہیں۔ لیکن موجودہ حکومت کی طرف 14٪ اضافی ٹیکس کے اطلاق کے بعد یہ سروسز کچھ اور مہنگی ہو گئی ہیں۔ سو ایسے میں وہ لوگ جن کا استعمال زیادہ نہ ہو سوچتے ہیں کہ اگر ہم جی ایس ایم سم کے ذریعے تھری جی انٹرنیٹ چلائیں گے تو اس بات کے پابند نہیں ہوں گے کہ پورے مہینے کا پیکیج لیں۔ بلکہ اپنی سہولت کے اعتبار سے مختلف دورانیے کے پیکیجز منتخب کر سکتے ہیں۔

یہ گفتگو اسی سلسلے میں ہے۔
 
متلاشی

محفلین
اے میرے بھائی ، اے سچ مچ کے متلاشی، :p:p
گوگل پر لکھیں جاز انٹر نیٹ سیٹینگ فار انڈرائیڈ فون یا یہ اور یہ لنک دیکھ لیں
ان شاءاللہ چل جائے گا
ارے میرے باادب بھائی میں نے 3جی نیٹ موبائل پر نہیں پی سی یا لیپ ٹاپ پر چلانا ہے 3جی ایوو کے ذریعے کیونکہ اس میں سم سلاٹ موجود ہے ۔۔۔!
 
دوست

محفلین
تھری جی ایووو میں کوئی سم نہیں چلے گی۔ تھی جی ایوو کو جنرل زبان میں تھری جی راؤٹر کہتے ہیں۔ تھری جی ایوو نامی راؤٹر پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک پر لاکڈ ہوتا ہے آپ کوئی اور سم ڈال بھی لیں تو استعمال نہیں کر سکتے۔ اس کے لیے آپ کو کوئی اور تھری جی یا فور جی راؤٹر خریدنا ہو گا اور مارکیٹ میں ایسے کئی راؤٹر دستیاب ہیں جن میں سم ڈال کر آپ انہیں بالکل تھری جی ایوو کی طرح استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر تھری جی ایوو ہی چلانا چاہتے ہیں تو پی ٹی سی ایل کو بل ادا کریں آپ کی سروس کھُل جائے گی، استعمال کے مزے لیں۔
 
الف عین

لائبریرین
یہاں تو سو ڈیڑھ سو روپئے میں ڈونگل کو ان لاک بھی کیا جا سکتا ہے۔ غیر قانونی ترکیب ہے لیکن چلتی ہے۔ پہلے ان لاک کروا لیں، پھر کوئی بھی سم ڈال کر استعمال کریں۔
 
arifkarim

معطل
یہاں تو سو ڈیڑھ سو روپئے میں ڈونگل کو ان لاک بھی کیا جا سکتا ہے۔ غیر قانونی ترکیب ہے لیکن چلتی ہے۔ پہلے ان لاک کروا لیں، پھر کوئی بھی سم ڈال کر استعمال کریں۔
اگر انڈیا میں یہ چلتی ہے تو پھر پاکستان میں تو دوڑتی ہو گی :)
 
Top