"تھا وہ اک یعقوب آسی ".........تبصرہ جات

یعقوب انکل وہ لڑی اتنی زبردست جا رہی ہے کہ میرے پاس الفاظ نہیں بالکل بھی۔ اللہ پاک آپ کو شاد و آباد رکھے ۔۔۔ :)
اللہ خوش رکھے۔ بچوں کی محبت زیادہ خالص ہوتی ہے۔ وہ تو میں نے جیہ کے لفظ سے لفظ نکالا ہے، حسبِ شوخی۔
 
نایاب

لائبریرین
استاد محترم آسی بھائی
حق تعالی آپ کی والدہ محترمہ کو جنت عالیہ میں بلند درجات سے نوازے ، آمین
ان کی تربیت نے بلاشبہ آپ کو " صف آدم " سے نکال " صف انساں " میں داخل کر دیا ۔۔
اب تک کی آپ کی داستاں صرف اور صرف " ماں جی " کے صبر و شکر اور دعاؤں پر استوار و قائم دکھی ۔
" ماں کی دعا " کہاں کہاں آپ کو آزمائیش سے بچاتی رہی ۔ اس کے ذکر مزید کا منتظر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
صائمہ شاہ

محفلین
زندگی کے اُتار چڑھاو کو کتنی سادگی سے لفظوں میں گُندھا ہے
ایک سادہ مگر ایمان اور اصولوں سے بندھی ماں
دنیا کے تھپیڑوں سے الجھتا کمزور ایماندار بیٹا
سادہ زندگی کے غیر معمولی واقعات
بہت عمدہ
 
ساقی۔

محفلین
محترم محمد یعقوب آسی صاحب آخر ہم بھی آپ کی ساحرانہ تحریر کا شکار ہو گئے۔سادگی ،سلاست، روانی، الفاظ کا چناو،لفظوں کی ترکیب، فقروں کی بناوٹ، کہاوتیں،ضرب المثال، اور تحریر میں چھپے سبق سب کچھ "پرفیکٹ" ہے۔
زبردست!
 
الشفاء

لائبریرین
ایک دل آویز و خوبصورت شخصیت سے روشناس کرانے کا شکریہ فلک شیر بھائی۔۔۔
اللہ عزوجل آسی صاحب کی عمر ، صحت و عمل میں مزید برکتیں عطا فرمائے۔۔۔ آمین۔
 
استاد محترم آسی بھائی
حق تعالی آپ کی والدہ محترمہ کو جنت عالیہ میں بلند درجات سے نوازے ، آمین
ان کی تربیت نے بلاشبہ آپ کو " صف آدم " سے نکال " صف انساں " میں داخل کر دیا ۔۔
اب تک کی آپ کی داستاں صرف اور صرف " ماں جی " کے صبر و شکر اور دعاؤں پر استوار و قائم دکھی ۔
" ماں کی دعا " کہاں کہاں آپ کو آزمائیش سے بچاتی رہی ۔ اس کے ذکر مزید کا منتظر ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
بہت دعائیں
آمین، ثم آمین! کرم اللہ کا ہوتا ہے، انسان کا کام کوشش کرنا ہے بس، ملتا اسی کے خزانوں سے ہے۔
میری ماں شاید عام ماؤں سے مختلف تھی، سراپا تسلیم، شاکرہ صابرہ۔ اللہ کریم ہر ماں کو ویسا کر دے، آمین۔
 
محترم محمد یعقوب آسی صاحب آخر ہم بھی آپ کی ساحرانہ تحریر کا شکار ہو گئے۔سادگی ،سلاست، روانی، الفاظ کا چناو،لفظوں کی ترکیب، فقروں کی بناوٹ، کہاوتیں،ضرب المثال، اور تحریر میں چھپے سبق سب کچھ "پرفیکٹ" ہے۔
زبردست!
ساقی جی، خود ہی مست ہو گئے! رندوں کی خبر لیجئے!!
(ر پر زیر پڑھئے گا، زبر نہیں) :lol:
 
آخری تدوین:
زندگی کے اُتار چڑھاو کو کتنی سادگی سے لفظوں میں گُندھا ہے
ایک سادہ مگر ایمان اور اصولوں سے بندھی ماں
دنیا کے تھپیڑوں سے الجھتا کمزور ایماندار بیٹا
سادہ زندگی کے غیر معمولی واقعات
بہت عمدہ
ایک عجیب سا خیال آیا ہے محترمہ! سادہ شعر بھی کیا سادہ زندگی جیسا نہیں ہوتا؟ !!!!
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
یہ بڑے بڑے بیان اور میرا متوسط قد ،،، ہمارے بہت ہی پیارے و دُلارے محترم محمد یعقوب آسی ،،، قبلہ آپ ہی کہیں من میں جاری احساسات کی ریل پیل کو کیسے رقم کروں !! ،،،،،،،،، کیا ایسا ممکن نہیں کہ آپ کا قلم اوراق کا سینہ کریدنا بند نہ کرے ،،،، تا کہ یونہی اس سادگی و سچ کا سکوں روح تحلیل ہوتا جائے ؟؟

میری سمجھ سے باہر ہو رہا ہے کہ کیسے کر کے حرفِ تشکر رقم کروں !!
( جبکہ دوست اکثر کہتے ہیں " تیری تو بولتی ہی نہیں تھمتی !! " )
 
آخری تدوین:

یوسف-2

محفلین
ماشاء اللہ بہت خوب سر جی۔ پڑھ کر لطف آگیا۔ سیکھنے کو بھی بہت کچھ ملا، گو کہ اب سیکھنے کی عمر نہیں رہی :) اللہ کرے نوجوان نسل آپ کی تحریر سے کچھ استفادہ کرسکے۔ سلام پیش کرتا ہوں، اور داد دیتا ہوں آپ کی ہمت، جد و جہد اور دیانت داری کو۔ اللہ ہم سب کو ہرحال میں راہ راست پہ قائم رکھے آمین ثم آمین
 
موجو

لائبریرین
یعقوب آسی صاحب
آپ کی تحریر
میں تو گنوار آدمی ہوں کیا کہوں؟

ایسےلگتا ہے جیسے ایک چھوٹا سا بچہ دریا کے بہتے ہوئے پانی کو دیکھ کر حیران ہورہا ہو۔
بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے آپ پر رشک آتا ہے اور اپنے آپ پر شرم
 
واللہ خیر الرازقین ! اس ارشادِ باری تعالیٰ کی ایک عملی تفسیر مجھ پر بیتی ہے۔ اس کو میں نے جس طرح دیکھا ہے، ہو سکتا ہے آپ کو بہت عجیب بات لگے مگر عملاََ ایسا ہوا ہے۔ جب سے روٹی کے چکر میں گھر سے نکلا ہوں ظاہر ہے کمانے والا تو ایک میں ہی تھا۔ شادی ہوئی بچے ہوئے، گھر بڑا ہوتا گیا، افراد کی تعداد بھی اور ضرورتیں بھی۔ اس کا نقشہ (تاریخوں، مہینوں کے تھوڑے بہت فرق کے ساتھ) کچھ یوں بنتا ہے۔
۔1۔ جب میں تھا اور میری اماں تھیں، زیادہ وقت بے روزگاری کا گزرا۔ شادی بھی بے روگاری کے دنوں میں ہو گئی۔
۔2۔ اللہ نے پہلی بچی سے نوازا تو مجھے سکیل 5 کی کلرکی مل گئی، دوسری بچی سے نوازا تو میں سکیل 8 میں چلا گیا، پھر سکیل 10 میں، تیسری بچی پیدا ہوئی تو مجھے چار ایڈوانس انکریمنٹس مل گئی۔
۔3۔ پھر پہلا بیٹا ہوا تو مجھے سکیل 15 مل گیا۔ تیسرے بیٹے کی پیدائش تک چار بچے سکول میں مختلف درجوں میں تھے اور مجھے سکیل 17 مل چکا تھا۔ پھر آخری دو بچوں کی پیدائش اور سکیل 18 ۔
۔ اللہ اکبر! یہ اُسی اللہ کے اپنے حساب ہیں! ورنہ ملازمت میں آنے کے بعد میں نے جو واحد تیر مارا تھا وہ یہ تھا کہ میٹرک کے پانچ سال بعد ایف اے کیا وہ بھی سیکنڈ ڈویژن میں اور پھر پانچ سال بعد بی اے کیا تو وہ بھی سیکنڈ ڈویژن میں اور بائی پارٹس!۔ ایم اے انگلش کی آدھی تیاری ہو گئی تھی، امتحان دینے کی نوبت ہی نہیں آئی۔ ایک دوست نے پوچھا تھا، ماں کی دعاؤں کی رسائی کا۔ یہ جو کچھ مجھے ملا اور ملتا چلا آ رہا ہے اس میں کتنا حصہ ان دعاؤں کا ہے، آپ ہی حساب کر لیجئے۔

یہیں پر بس نہیں ہے! ریٹائرمنٹ، بیوی کی وفات، پوتے پوتیاں، بہوئیں۔ بیتے بھی اچھا کما رہے ہیں الحمد للہ اور خالص تنخواہ کما رہے ہیں، میری اپنی پنشن خاصی معقول ہے، اتنی تو میری تنخواہ بھی نہیں تھی۔ اللہ جانے اس میں کون کس کے نصیب سے کھا رہا ہے۔ پھول کلیوں جیسے توتلی زبانوں والے ننھے منے؟ یا پھر میں؟ یا ان کے والدین (میرے بچے)؟ یہ حساب اپنے بس کا نہیں۔
یہ وہ بات ہے جو ہم سب کو سمجھنی چاہیے۔
یہ میری اپنی ذات پر آزمائی ہوئی ہے۔ جیسے جیسے اولاد دنیا میں آتی گئی ویسے ویسے رزق بھی بغیرمیری کسی کوشش کے خود بخود بڑھتا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
کل سے کوئی اپ ڈیٹ نہیں ہوئی۔
 
خود نوشت میں پانچ چھ روز سے کوئی مراسلہ نہیں آ رہا، جناب۔

بجلی نہیں ہوتی صاحب، اور ہوتی ہے تو بھی گرمی اتنی ہے کہ بس ۔۔ ۔۔ ۔۔ جم کر بیٹھا بھی نہیں جاتا۔
سوچتا رہتا ہوں، اور آپ کو پتہ ہے کہ ’’سوچیں پیا، تے بندہ گیا‘‘ ۔
بہر حال ۔۔۔ جلد ہی حاضر ہوں گا، ان شاء اللہ۔
 
چاچو اچھا سلسلہ ہے ۔بعض مقامات پر ہم آب دیدہ ہوئے بغیر نہ رہ سکے ۔ مبارک ہو چاچو! کہ خود اپنے احوال زندگی لکھ رہے ہیں۔ بے حد خوشی ہوئی ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اپنی ذات وصفات سے ہر انسان بذات خود بہتر طور پر واقف ہوتاہے ،پھر وہ جو لکھتاہے معتبر اور حقیقت پر مبنی ہوتاہے۔ یہ ہم سب کے لئے خوشی کی بات ہے کہ آپ نے فلک شیر بھائی کی گذارش قبول کی۔ ہم سب کی دعائیں اور خلوص حاضر خدمت ہیں ۔اداام الله عمرک ۔

گزارش: پنجابی جملوں کا ذرا اردو میں بھی ترجمہ کر دیا کیجئے ۔
 
آپ کی اور جملہ احباب کی محبتوں کا ممنون ہوں۔ جملوں کے ترجمے کی ذمہ داری فلک شیر صاحب کو دی جائے، کیا خیال ہے؟
ایک بہت اہم گزارش۔ آپ نے دعا لکھی: ’’ادام الله عمرک‘‘(اللہ آپ کو دائمی عمر دے)۔ یہ دعا اصولی طور پر درست نہیں، دوام صرف اللہ کی ذات کو ہے، کسی اور کو ہے ہی نہیں۔
توجہ فرمائیے گا اور دعا کیجئے گا کہ اللہ کریم مجھے بھی اور ہر شخص کو خودستائی سے محفوظ رکھے۔
 
Top