یہ تھانہ اس لیے قائم کیا گیا ہے کہ اردو محفل پر اراکین کی خاطر خواہ تعداد بڑھنے کے بعد اور یہاں کا ماحول خوشگوار رکھنے کے لیے اس کی اشد ضرورت محسوس کی گئی تھی تا کہ آپ اپنی شکایات درج کروا سکیں گے۔
اس کے لیے عملے کی بھی ضرورت ہے، فوراً درخواست دیں، زنانہ پولیس کی بھی ضرورت ہے۔
درخواست کے فارم کچھ رقم دے کر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ کوئی بھی عالمی کرنسی قابلِ قبول ہو گی۔ پولیس اسٹیشن عالمی سطح پر ہونے کی وجہ سے کریڈٹ کارڈ بھی قابلِ قبول ہیں۔ رقم کا تعلق عہدے کے حساب سے ہو گا۔
صاحب چائے کی کمائی تو عوام سے ہوتی ہے جس کے منافع ک بڑا حصہ صاحب لوگوں کے ہی کام آجاتا ہے۔ بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ چائے خانہ بھی شامل تھانہ ہونا چاہئے۔ اور مجھے باقاعدہ سرکاری تنخواہ ملنی چاہئے۔
شمشاد بھائی عملے کے لئے اشتہار تو آپ نے دےدیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ تھانیدار پہلے والا رہے گا کہ تبدیل کریں گے۔
جلدی جلدی بتائیں اگر تبدیل کرنا ہے تو میں بھی درخواست دے دوں تاکہ تجربہ کی بنیاد پر مجھے ترجیح دی جائے۔
ویسے اچھا تھا اگر پہلے تھانے کی عمارت گر ہی جانے دی ہوتی ایک تو چند بندوں سے پیچھا چھوٹ جاتا اور دوسرا چار پیسے اس کی مرمت کے نام پر تھانیدار کی جیب میں بھی آ جاتے لیکن آپ کو کیا آپ پر تو ایمانداری سوار ہوئی رہتی ہے ہر وقت
جناب مخبر کے بغیر کبھی تھانے چلتے ہیں مجھے تھانہ کی نئی عمارت اچھی لگی ویسے بھی پرانے تھانہ میں اتنے مک مکا کیے ہیں کہ اب ڈر لگنے لگ گیا تھا یہ عمارت ہی نہ دھڑم کرکے گر جائے
کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور تمام متعلقہ افراد کو تھانے میں طلب کر لیا گیا ہے اب آپ سنبھال لیجئے گا اور مفصل رپورٹ بنا کر میرے کمرے میں لے آیئے گا باقی باتیں وہیں ہوں گیں۔