تھانہ اردو محفل

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

طالوت

محفلین
پپو جی واپسی مبارک ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہاں زنانہ پولیس کی کمی محسوس کی جا رہی تھی ، ایک تو جیہ کا انٹرویو کر لیں اور دوسری نانی اماں بھی یہیں کہیں سے نمودار ہو جائیں گی ۔۔ پھر ان کے لیئے ایک علیحدہ دفتر اور کوٹھریاں بنوا دیں ۔۔۔ ان کے شامل ہونے پر پولس پر تنقید کرنے والوں میں واضح کمی ہو گی۔۔۔
وسلام
 
پپو

شکریہ طالوت بھائی زنانہ پلس کا تجربہ پہلے بھی کوئی اچھا نہیں رہا یہ کام وام تو کرتی نہیں سارا دن کپڑوں کے فیشن اور نیل پالش کے شیڈز پر گفتگو کرکے وقت گزار دیتی ہیں اسلیئے یہ کام پوری ہائر اتھارٹی سے مشورہ کرکے ہی کیا جا سکتا اور آپ کو پتہ ہے ہمارے تھانے دار صاحب ابھی کنوارے ہیں جب تک ان کا کوئی مکو ٹھپنے والی نہیں آجاتی تب تک مشکل ہے
 
طالوت

محفلین
قہقہ !
یعنی ساری دنیا میں ، ہر موقع ، ہر گھڑی ان کے کام ایک جیسے ہیں ۔۔۔ اب دعا کریں "فیشن والی بی بیوں" کی نظر نہ پڑے یہاں ورنہ انھوں نے تھانے کی اینٹ سے اینٹ بجا دینی ہے ۔۔۔ بلکہ تھانے کو ہی فیشن ٹی وی بنا دینا ہے ۔۔۔۔
ال تو جلال تو آئی بلا کو ٹال تو !! (ورد جاری رکھیں)
وسلام
 
چاند بابو

محفلین
پپو جی واپسی مبارک ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہاں زنانہ پولیس کی کمی محسوس کی جا رہی تھی ، ایک تو جیہ کا انٹرویو کر لیں اور دوسری نانی اماں بھی یہیں کہیں سے نمودار ہو جائیں گی ۔۔ پھر ان کے لیئے ایک علیحدہ دفتر اور کوٹھریاں بنوا دیں ۔۔۔ ان کے شامل ہونے پر پولس پر تنقید کرنے والوں میں واضح کمی ہو گی۔۔۔
وسلام
بات تو جناب کی بھی ٹھیک ہے لیکن بچہ جمورا پہلے مجھے یہ تو بتاؤ تم قنون کو یہ مشورے کس حثیت سے دے رہے ہو۔ نہ کاکا کیا تمھیں ابھی تک تھانے اور تھانیدار سے ڈر نہیں لگتا ہے جو فورا ہر معاملے میں ٹانگ اڑا دیتے ہو۔ شیدے یار اس بندے کو بھی شفٹ کرو یار کسی بیٹھک میں اور اس کے مشورے دھیان سے سنو۔
شمشاد بھائی اس بندے کو ڈرائینگ روم میں نہیں نجی عقوبت خانے میں شفٹ کروائیں گے اگر اوپر سے گرین سگنل ملا تو
میری طرف سے گرین سگنل ہی ہے بس ذرا اطمینان کر لینا کہ اس کا تعلق کہیں کسی ب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڑے سے نہ نکل آئے۔
 
زین

لائبریرین
جناب کس ایجنسی کی بات کرتے ہو بڑی ایجنساں آئیں اور گئیں یہ پاکستان ہے پیارے ادھر پلس سے بڑی کوئی ایجنسی نہیں ہے میں نے بات کرلی ہے آپکے ہیڈ سے واپسی کا لیٹر آتا ہی ہوگا

شمشاد بھائی اس بندے کو ڈرائینگ روم میں نہیں نجی عقوبت خانے میں شفٹ کروائیں گے اگر اوپر سے گرین سگنل ملا تو
عقوبت خانے، اذیت خانے، مردہ خانے یہ سب پرانی باتیں ہیں۔ اب اپنی خیر منا
 
شمشاد

لائبریرین
اوئے کاکا تڑیاں نہ لگا۔ بس ایک دو دن اور ٹھہر جا۔ میں نے دونوں ایجنسیوں کو لکھ کر رپورٹ مانگی ہوئی ہے۔ ایسا نہ ہو کہ رپورٹ آنے سے پہلے ہی تمہارے قبضے سے آدھ کلو چرس برآمد ہو جائے یا ناجائز اسلحہ کے کیس میں پرچہ کٹ جائے۔ ابھی کل ہی میں نے دو کلاشنکوف اور تین پستول برآمد کیئے ہیں اور ابھی ان کی سرکاری طور پر برآمدگی نہیں ہوئی۔
 
طالوت

محفلین
بات تو جناب کی بھی ٹھیک ہے لیکن بچہ جمورا پہلے مجھے یہ تو بتاؤ تم قنون کو یہ مشورے کس حثیت سے دے رہے ہو۔ نہ کاکا کیا تمھیں ابھی تک تھانے اور تھانیدار سے ڈر نہیں لگتا ہے جو فورا ہر معاملے میں ٹانگ اڑا دیتے ہو۔ شیدے یار اس بندے کو بھی شفٹ کرو یار کسی بیٹھک میں اور اس کے مشورے دھیان سے سنو۔
تھانیدار جی بندہ ذرا "مفت ایڈونچر پسند" ہے ۔۔۔ قانون تو کبھی ہماری طرف توجہ ہی نہیں دیتا ورنہ ہم خود قانون کو "ہاتھوں ہاتھ" لیں ۔۔
کہ ایک تو سرکاری مہمان ہونے پر مفت کی روٹی اُتوں "نیندراں ای نیندراں"
ٹانگ کئی دفعہ ٹوٹتے ٹوٹتے بچی ہے لیکن کمبخت باز نہیں آتی ہر جگہ اڑ جاتی ہے ;)
وسلام
 
پپو

محفلین
عقوبت خانے، اذیت خانے، مردہ خانے یہ سب پرانی باتیں ہیں۔ اب اپنی خیر منا
شمشاد بھائی پتہ چلا لیا ہے یہ بندہ تین مختلف بینکوں کا ڈفالٹر ہے اور اس کے ذمے کل 86لاکھ روپے واجب ادا ہیں‌ بینک والے اس کو ایسے ڈھونڈ رہے ہیں جیسے امریکہ اسامہ کو اس کا مکو تو بڑے تھانے دار صاحب ایسا ٹھپے گے کہ پھر کبھی پلس سے پھڈا نہیں‌ کرے گا
 
زین

لائبریرین
اوئے کاکا تڑیاں نہ لگا۔ بس ایک دو دن اور ٹھہر جا۔ میں نے دونوں ایجنسیوں کو لکھ کر رپورٹ مانگی ہوئی ہے۔ ایسا نہ ہو کہ رپورٹ آنے سے پہلے ہی تمہارے قبضے سے آدھ کلو چرس برآمد ہو جائے یا ناجائز اسلحہ کے کیس میں پرچہ کٹ جائے۔ ابھی کل ہی میں نے دو کلاشنکوف اور تین پستول برآمد کیئے ہیں اور ابھی ان کی سرکاری طور پر برآمدگی نہیں ہوئی۔
اوپر سے گرین سگنل مل گیا ہے جیسے ہی موقع ملتا ہے آپ اور پپو دونوں کو راتوں رات غائب کردیا جائے گا پھر پتہ چلے گا کہ اذیت کیا ہوتی ہے ۔

شمشاد بھائی پتہ چلا لیا ہے یہ بندہ تین مختلف بینکوں کا ڈفالٹر ہے اور اس کے ذمے کل 86لاکھ روپے واجب ادا ہیں‌ بینک والے اس کو ایسے ڈھونڈ رہے ہیں جیسے امریکہ اسامہ کو اس کا مکو تو بڑے تھانے دار صاحب ایسا ٹھپے گے کہ پھر کبھی پلس سے پھڈا نہیں‌ کرے گا

ڈفالٹر ہونا کونسی بری بات ہے لوگوں کے اربوں روپے معاف ہوگئے تو ہمارے 86لاکھ کیسے معاف نہیں ہوسکتے؟ ہماری بھی پہنچ اوپر تک ہے ۔
 
پپو

محفلین
جب قنون کے شکنجے میں جکڑے جائے نا بندہ تو ایک کلاشنکوف بھی بہت ہوتی ہے یقین نہ آئے تو شیخ رشید سے پوچھ لو
 
حیدرآبادی

محفلین
تھانیدار جی بندہ ذرا "مفت ایڈونچر پسند" ہے ۔۔۔ قانون تو کبھی ہماری طرف توجہ ہی نہیں دیتا ورنہ ہم خود قانون کو "ہاتھوں ہاتھ" لیں ۔۔
کہ ایک تو سرکاری مہمان ہونے پر مفت کی روٹی اُتوں "نیندراں ای نیندراں"
ٹانگ کئی دفعہ ٹوٹتے ٹوٹتے بچی ہے لیکن کمبخت باز نہیں آتی ہر جگہ اڑ جاتی ہے ;)
وسلام

بھائی آپ کی دعوت پر آگیا ہوں‌ یہاں‌۔۔اب دیکھنا یہ ہے کہ آپ کس طرح خاطر تواضع کرتے ہیں‌ ہماری ۔۔;-)

اور اب کی بار کسی ریلوے ٹریک پر ٹانگ اڑانے کا تجربہ کریں‌ شائد آپ کو مایوسی نا ہو۔۔:music:
 
شمشاد بھیا اسے ڈرائنگ روم میں لے جایئے اور اس کی نیندریں اڑا دیں اور جو ٹانگ کئی دفعہ ٹوٹتے ٹوٹتے بچ گئی ہے اب کی بار نہیں بچنی چاہئے پھر اسے پتہ چلے گا کہ قنون سے پنگا کیسے لیتے ہیں۔:beating:
شمشاد بھائی پتہ چلا لیا ہے یہ بندہ تین مختلف بینکوں کا ڈفالٹر ہے اور اس کے ذمے کل 86لاکھ روپے واجب ادا ہیں‌ بینک والے اس کو ایسے ڈھونڈ رہے ہیں جیسے امریکہ اسامہ کو اس کا مکو تو بڑے تھانے دار صاحب ایسا ٹھپے گے کہ پھر کبھی پلس سے پھڈا نہیں‌ کرے گا
ارے واہ پھر تو خوب ہے بھئی اس بندے کو حوالات میں نہیں بلکہ کوارٹر پر رکھنا اور یاد رکھنا کہ بنکوں کو اس کی بھنک بھی نہیں ملنی چاہئے کیونکہ اگر وہ اسے عدالت میں لے گئے تو ہمارے ہاتھ کیا لگے گا؟ کچھ بھی نہیں اس لئے اسے کوارٹر پر لے جاؤ اچھا کھانا کھلاؤ اور پھر اس 86 لاکھ میں سے اپنا حصہ لے کر اسے چلتا کرو۔
بھائی آپ کی دعوت پر آگیا ہوں‌ یہاں‌۔۔اب دیکھنا یہ ہے کہ آپ کس طرح خاطر تواضع کرتے ہیں‌ ہماری ۔۔;-)

اور اب کی بار کسی ریلوے ٹریک پر ٹانگ اڑانے کا تجربہ کریں‌ شائد آپ کو مایوسی نا ہو۔۔:music:

شمشاد بھائی طالوت کے ساتھ ہی ان صاحب کو بھی ڈرائنگ روم میں لے جایئے اور خوب خاطر تواضع کیجئے تاکہ انہیں کوئی شکایت نہ رہے۔:music:
 
طالوت

محفلین
ہاں حیدر آبادی یہاں تو ہماری بھی کوئی نہیں سنتا:blush: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کو توہم نے پھنسایا ہے
اب بھگتیے
بھائی ایک بار ٹرین کے دروازے میں بیٹھ کر منڈی بہاوالدین سے کراچی تک کاسفر کیا تھا اور سو گیا ۔۔۔۔۔۔۔ بس یوں سمجھیئے کہ ہر چیز ہی ٹوٹ جاتی لیکن چھٹی حس کام کر گئی
وسلام
 
چاند بابو

محفلین
لیکن بچو اب کی بار تو چھٹی حس بھی کام نہیں کر سکے گی اور جو جو شمشاد صاحب توڑنا چاہئیں گے ٹوٹتا چلا جائے گا۔
 
زین

لائبریرین
ارے واہ پھر تو خوب ہے بھئی اس بندے کو حوالات میں نہیں بلکہ کوارٹر پر رکھنا اور یاد رکھنا کہ بنکوں کو اس کی بھنک بھی نہیں ملنی چاہئے کیونکہ اگر وہ اسے عدالت میں لے گئے تو ہمارے ہاتھ کیا لگے گا؟ کچھ بھی نہیں اس لئے اسے کوارٹر پر لے جاؤ اچھا کھانا کھلاؤ اور پھر اس 86 لاکھ میں سے اپنا حصہ لے کر اسے چلتا کرو۔
بھائی! خیال کرو افتخار چوہدری جیسے کسی جج کے ہتھے چڑھ گئے تو پھر آپ کو بھی جیل کی ہوا کھانا پڑے گی ۔
اور پپو حوالدار کدھر چلا گیا ہے لگتا ہے بھتہ وصولی کا کام انہیں سونپ دیا گیا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
افتخار چوہدری خود تو ڈوبا ہے، اپنے ساتھ کئی اور کو بھی لے گیا۔
پولیس والوں سے جیتنا بہت مشکل ہے۔
 
طالوت

محفلین
لیکن وہ اور اس کے ہمنوا دنیا میں ایک انوکھی تاریخ رقم کر چکے ہیں۔۔۔
اور جناب اب تو بلوچستان کا شیر بھی آن پہنچا ہے ، علی احمد کرد ۔۔۔۔ خدا اسے ثابت قدم رکھے اور لمبی عمر دے ۔۔۔
وسلام
 
زینب

محفلین
چاند بھائی مجھے طالوت کے خلاف پرچہ کروانا ہے اسے اندر کریں پکڑ کے مجھس ے لڑتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
طالوت

محفلین
یا اللہ خیر ! ۔۔۔۔۔ ! زبردستی کا تھانہ ہے (کیونکہ "حکومتی" آشیرباد حاصل نہیں) لیکن لفظوں کی "چھترول" ایسی کرتے ہیں کہ عملی محسوس ہوتی ہے ۔۔۔ اور زینب بی بی لڑائی وہ بھی منہ زبانی قابل گرفت نہیں ہے اب دھونڈیں کوئی قنون کی نئی دفعہ ۔۔۔۔۔۔

موجاں ای موجاں شام سویرے ہن موجاں ای موجاں :laugh::laugh::laugh:
وسلام
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top