تھانہ اردو محفل

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

چاند بابو

محفلین
حد ہوگئی ہے یار پچاس فیصد تو پھر آدھا آدھا ہی ہوا، یہ زورداری کہیں ملک ہی نہ بیچ کھائے۔ بھائی آپ پولیس والے ہوکے کوئی ایکشن نہیں لے سکتے، اس طرح کے رشوت خوروں کے خلاف؟
اگر نہیں لے سکتے تو ہمیں ہی بتا دیں کہ ہمارا کیا بنے گا۔ ہمہممہم زورداری سے بھی بڑا کوئی افسر دیکھنا پڑے گا مگر سوال یہ ہے کہ صدر سے بڑا افسر کون ہوسکتا ہے؟ جو صدر کو بغیر رشوت کام پر مجبور کرسکے؟ ہمممہم میری تو سمجھ میں کچھ نہیں آرہا، یہ ملک کا نظام کیسے چلے گا؟
ارے بھیا ہم تو پلس والے ہو کے اس بند ے کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لے سکتے جس کے سالے وڈے افسر ہوں اور یہ تو پھر زرداری ہے جس سے سب ہی افسر نکے ہیں۔
بدگمانی تو نہیں جناب مگر اپنے کام نکلوانے کے بارےمیں بھی سوچنا ہے۔ اب اگر یہ ہی حالات رہے تو کچھ کرنے ہی پڑے گا۔ ہم نے ہمیشہ رشوت کا ٹور تعلقات سے کرنے کی کوشش کی ہے۔ دیکھا ابھی تھانیدار صاحب سے بھی دعا سلام ہوگئی ہے۔ مگر اس ذورداری کی کچھ سمجھ نہیں آرہی کہ کیا بنےگا۔
ارے بھائی صاحب امریکہ میں کوئی اپنا سالا والا دیکھیں یا اس کا کوئی رشتہ دار دیکھیں یا اس کا بھی کوئی دوست دیکھیں اور اس کے ذریعے انکل ٹام سے مل کر سارا واقعہ بیان کر دیں لیکن یاد رکھئے گا آپ مسٹر ففٹی ففٹی کی شکایت لگانے مسٹر سنٹ پرسنٹ کے پاس جا رہے ہیں۔
اوئے تھانے میں‌ نئے صدر کے متعلق کیا بد گمانیا ں ہو رہی ہیں لگتا ہے تھانیدار کا جی اکتا گیا اس تھانے سے کیا ڈونگے بونگے جانے پروگرام تھانیدار جی اگر کسی کو بھنک پڑ گئی نا آپ کی اس گفتگو کی تو سامان باند رکھنا تبادلہ ہوا کہ ہوا

لاحول ۔ چھیدے کوئی تو کم کی گل کر لیا کرو ہر وقت منہ سے بد فال ہی نکالتے رہتے ہو ارے بھائی اب فکر فاقے کی کوئی بات نہیں ادھر کوئی مسئلہ بنا ادھر یہ اپنے زرداری صاحب کو پیسے دیئے اور کیس خلاص۔
 
طالوت

محفلین
خیر میں تو ایک اور امید باندھے منتظر ہوں کہ شاید کچھ تھوڑا سا ہی بہتر ہو جائے ورنہ پچھلے پانچ چھ سالوں کی جلن نے سارا جسم ہی جھلسا دیا ہے ۔۔ اگر اب کی بار بھی ایسا ہوا تو مجھے امید ہے کہ میں القاعدہ یاطالبان کو اختیار کر لوں گا ۔۔۔ یا ہجرت کر جاوں گا ۔۔۔ کیونکہ اب شاید ہمت نہیں بچی مزید سانحے سہنے کی ۔۔۔
وسلام
 
پپو

محفلین
چلو دیکھتے ہیں‌ لیکن اس دفعہ کھانا اور کھلانا اتنا آسان نہیں ہو گا میڈیا والے سیانے کاں بن کے انتظار کر رہے ہیں‌ کہ کب کوئی غلطی ہو اور وہ سرخیاں لگائیں
 
جناب ایک بش نامی آدمی پاکستان پر حملے کی بات کرتاہے۔ اسکے خلاف کوئی مقدمہ ہی درج کردیں، کوئی ایف آئی آر ہی کاٹ دیں۔ کیوں کہ پاکستان کے قانون کے تحت کسی پر حملہ کرنا اور دھمکیاں دینا جرم قابل دست اندازی پولیس ہے۔ اب پولیس بتائے دست اندازی کرکے۔
 
طالوت بھیا اللہ کرے کہ آپ کو اس دورِ اقتدار میں‌ ٹھنڈی ہواؤں کا جھونکا ملے اور آپ اپنے آپ کو کسی اور تعمیری مقصد کے لئے استعمال کر سکیں کیونکہ القاعدہ اور طالبان جو تب تھے آج نہیں رہے آج تو صرف ان ناموں کو استعمال کرنے والے انہیں اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر رہے ہیں اور ان میں شاید کوئی ہی ایسا گروپ ہو جو راہِ خدا میں نکلا ہو ورنہ تو کسی کو بھارت، کسی کو امریکہ، کسی کو روس، کسی کو افغانستان کی حکومتیں اپنے اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کر رہی ہیں۔
چلو دیکھتے ہیں‌ لیکن اس دفعہ کھانا اور کھلانا اتنا آسان نہیں ہو گا میڈیا والے سیانے کاں بن کے انتظار کر رہے ہیں‌ کہ کب کوئی غلطی ہو اور وہ سرخیاں لگائیں
پپو بھائی زیادہ خوش فمہیاں بھی اچھی نہیں‌ہوتیں یہ پاکستان ہے جہاں ہر مال اور ہر بندہ بکاؤ ہے۔ Ptv کے موجودہ Md اس کی تازہ ترین مثال ہیں اور حکومتوں کے پاس بہت ہتھکنڈے ہوتے ہیں میڈیا کو اپنی بات منوانے کے لئے۔ سب سے بڑا ہتھیار تو اشتہارات روک دینے کی دھمکی یا اقدام ہے جو میڈیا کو دیوالیہ کردیتا ہے۔ باقی کچھ لوگ ہیں جو اب بھی صحافت کے زریں اصولوں پر کاربند ہیں لیکن سوچنے والی بات تو یہ ہے کہ کیا ان کی تعداد کہیں نقارخانے میں طوطی کی پکار کے برابر تو نہیں اور نقارخانے میں طوطی کی کون سنتا ہے۔
جناب ایک بش نامی آدمی پاکستان پر حملے کی بات کرتاہے۔ اسکے خلاف کوئی مقدمہ ہی درج کردیں، کوئی ایف آئی آر ہی کاٹ دیں۔ کیوں کہ پاکستان کے قانون کے تحت کسی پر حملہ کرنا اور دھمکیاں دینا جرم قابل دست اندازی پولیس ہے۔ اب پولیس بتائے دست اندازی کرکے۔
جناب راجہ صاحب دیکھ سوچ لیں آپ کس کے خلاف شکایت لے کر آئے ہیں۔ بہرحال آپ کی شکایت پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور پاکستان کے قانون کے مطابق جو بندہ پاکستان میں موجود نہ ہو اس کے خلاف پلس کوئی ایکشن نہیں لے سکتی ہے۔ اگر آپ اس کیس میں‌ کوئی جان ڈالنا چاہتے ہیں‌تو آپ کو انٹرپول سے مدد لینا ہو گی۔ دوسرا ایک اور بات بھی مت بھولئے گا کہ ابھی کچھ عرصہ پہلے ہی امریکہ نے اپنی تازہ ترین ڈیمانڈز میں پاکستان حکومت سے یہ اختیار بھی حاصل کیا تھا کہ امریکہ کے کسی باشندہ کے خلاف پاکستان کے قانون کے مطابق کوئی کاروائی نہیں ہو سکتی ہے اس گرفتار تک نہیں‌کیا جا سکتا ہے چاہے وہ کسی سنگین جرم میں بھی ملوث کیوں نہ ہو۔ اس کے خلاف صرف امریکہ کی عدالتوں میں امریکی قوانین کے مطابق کیس چل سکتا ہے۔
بہرحال آپ خاطر جمع رکھئے جیسے ہی بش نام کے اس بندے نے پاکستانی شہریت حاصل کر لی قنون کے لمبے ہاتھ اس کو اپنی آہنی گرفت میں لے لیں‌گے۔
 
پپو

محفلین
یار اتنی گٹھن ہوگئی ہے ہر خبر اور ہر بات کے حوالے سے میں نیک گمان کر کے انتظار کر ہوں شائد کہیں سے کوئی اچھی خبر آجائے مگر کہاں آج کا بیان جو امریکی چیف نے دیا ہے آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے
 
پپو بھیا جب قومیں اپنی وحدت کھو دیتی ہیں تو دوسرے ان پر غالب آ ہی جاتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
طالوت بھیا اللہ کرے کہ آپ کو اس دورِ اقتدار میں‌ ٹھنڈی ہواؤں کا جھونکا ملے اور آپ اپنے آپ کو کسی اور تعمیری مقصد کے لئے استعمال کر سکیں کیونکہ القاعدہ اور طالبان جو تب تھے آج نہیں رہے آج تو صرف ان ناموں کو استعمال کرنے والے انہیں اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر رہے ہیں اور ان میں شاید کوئی ہی ایسا گروپ ہو جو راہِ خدا میں نکلا ہو ورنہ تو کسی کو بھارت، کسی کو امریکہ، کسی کو روس، کسی کو افغانستان کی حکومتیں اپنے اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کر رہی ہیں۔

پپو بھائی زیادہ خوش فمہیاں بھی اچھی نہیں‌ہوتیں یہ پاکستان ہے جہاں ہر مال اور ہر بندہ بکاؤ ہے۔ Ptv کے موجودہ Md اس کی تازہ ترین مثال ہیں اور حکومتوں کے پاس بہت ہتھکنڈے ہوتے ہیں میڈیا کو اپنی بات منوانے کے لئے۔ سب سے بڑا ہتھیار تو اشتہارات روک دینے کی دھمکی یا اقدام ہے جو میڈیا کو دیوالیہ کردیتا ہے۔ باقی کچھ لوگ ہیں جو اب بھی صحافت کے زریں اصولوں پر کاربند ہیں لیکن سوچنے والی بات تو یہ ہے کہ کیا ان کی تعداد کہیں نقارخانے میں طوطی کی پکار کے برابر تو نہیں اور نقارخانے میں طوطی کی کون سنتا ہے۔

جناب راجہ صاحب دیکھ سوچ لیں آپ کس کے خلاف شکایت لے کر آئے ہیں۔ بہرحال آپ کی شکایت پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور پاکستان کے قانون کے مطابق جو بندہ پاکستان میں موجود نہ ہو اس کے خلاف پلس کوئی ایکشن نہیں لے سکتی ہے۔ اگر آپ اس کیس میں‌ کوئی جان ڈالنا چاہتے ہیں‌تو آپ کو انٹرپول سے مدد لینا ہو گی۔ دوسرا ایک اور بات بھی مت بھولئے گا کہ ابھی کچھ عرصہ پہلے ہی امریکہ نے اپنی تازہ ترین ڈیمانڈز میں پاکستان حکومت سے یہ اختیار بھی حاصل کیا تھا کہ امریکہ کے کسی باشندہ کے خلاف پاکستان کے قانون کے مطابق کوئی کاروائی نہیں ہو سکتی ہے اس گرفتار تک نہیں‌کیا جا سکتا ہے چاہے وہ کسی سنگین جرم میں بھی ملوث کیوں نہ ہو۔ اس کے خلاف صرف امریکہ کی عدالتوں میں امریکی قوانین کے مطابق کیس چل سکتا ہے۔
بہرحال آپ خاطر جمع رکھئے جیسے ہی بش نام کے اس بندے نے پاکستانی شہریت حاصل کر لی قنون کے لمبے ہاتھ اس کو اپنی آہنی گرفت میں لے لیں‌گے۔

اور امریکہ بھلے ہی پاکستان سے بندے پکڑ پکڑ کر امریکہ لے جاتا رہے اور وہاں ان پر مقدمے چلاتا رہے۔
 
پپو

محفلین
تھانے والے کدھر ہیں ادھر وزیرستان میں تو ڈیوٹی نہیں لگ گئی کیونکہ اب ہم نے بھی کسی غیر ملکی فوج کو ادھر نہ آنے دینا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
تھانیدار جی یہ آج اسلام آباد میں کیا کروا دیا؟ آپ کی اتنی سخت سیکورٹی میں بھی وہ بارود سے بھرا ہوا ٹرک لے کر اندر کیسے آ گئے؟
 
شمشاد

لائبریرین
آپ کا مطلب ہے کہ تھانیدار صاحب تھانیداری چھوڑ کر باغبانی شروع کر دیں کہ درختوں کی شاخیں کُترتے اور جڑیں اکھاڑتے پھریں۔ ہیں جی تھانیدار صاحب آپ کا کیا خیال ہے؟
 
چاند بابو

محفلین
شاخیں کتریں گے تو ایسا ہوتا رہے گا جڑ کاٹنے کی ضرورت ہے ۔۔۔۔۔۔
وسلام

میں طالوت بھیا کی بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔ اصل وجہ جانے بغیر اندھا دھند اقدامات نہ صرف اسلامی اقدار کی نقصان پہنچا رہے ہیں ساتھ ہی ساتھ ملت کا شیرازہ بھی بکھیر چکے ہیں۔
 
طالوت

محفلین
میں طالوت بھیا کی بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔ اصل وجہ جانے بغیر اندھا دھند اقدامات نہ صرف اسلامی اقدار کی نقصان پہنچا رہے ہیں ساتھ ہی ساتھ ملت کا شیرازہ بھی بکھیر چکے ہیں۔
آج کل مجھے "ہاسے" کے دورے پڑ رہے ہیں ، جس کی وجہ سے مجھے خاصے "سرٹیفیکیٹ" بھی ملنا شروع ہو گئے ہیں لیکن اب چاند بابو آپ کی اس بات پر بھی میرا بے اختیار "ہاسا" نکل گیا ہے تو تھوڑی سی اجازت مرحمت فرمائیں
:laugh::laugh::laugh::laugh:
ملت کا شیرازہ
:laugh::laugh::laugh::laugh:
ایک "ملت" اوتوں "شیرازہ"

جی طالوت بھیا مجھے اور آپ کو ہاسا تو آنا ہی ہے کیونکہ اس وطن کے حاصل کرنے میں ہمارا کچھ نہیں گیا ہے اس بکھری عمارت کو ملت کا درجہ دلانے میں‌ہمارا کچھ نہیں بگڑا ہے۔ ہمیں ہاسا ہی آنا چاہئے۔

اگر یہ حالات دیکھ کر کسی کو رونا آ سکتا ہے تو ان لوگوں کو جنہوں نے اس وطن کی خاطر قربانیاں دیں انہیں رونا چاہئے جنہوں نے اپنی جانیں قربان کر دیں انہیں رونا چاہئے جن کی بہنیں بیٹیاں اس کی تعمیر میں‌اپنی عزتوں اور جانوں سے چلی گئی ہیں۔ رونا تو ان لوگوں‌کو چاہئے جنہوں‌نے اپنا سب کچھ چھوڑ کر اپنی اولادوں کی خاطر ایک گھر بنایا جس میں انہوں نے اپنے خون کی بنیادیں رکھیں تاکہ ان کے بچے اپنے گھروں میں اپنی مرضی کی زندگیاں گزار سکیں۔ بلکنا تو ان لوگوں کو چاہئے جنہوں نے اسلام کی خاطر اپنا سب کچھ چھوڑ کر یہاں آ کر محنت مزدوریاں شروع کیں اور پھر ایک دن آیا کہ 1965 میں‌انہوں نے دیکھ لیا کہ ان کے خون جگر سے آبیاری پانے والے ملت کے پودے پر پھل پھول لگ چکے ہیں وہ دن ان کی خوشیوں کا تھا جس دن ان کے جوانوں نے سرحدوں پر اپنے سر کٹوا کر اپنی ماؤں کے دودھ کی لاج رکھ لی اور آج انہیں بلک بلک کر رونا چاہئے کہ ان کی بنائی ہوئی ملت کا مذاق اڑانے والی ان کی اولادوں کو ہاسا آ رہا ہے۔

ہمیں تو ہاسا ہی آنا چاہئے کیونکہ ہم نے اپنے ہاتھوں اپنی اس ملت کو اغیار کے ہاتھوں بیچ دیا ہے اور اب یہ کہتے ہوئے ہمیں کوئی بھی شرم محسوس نہیں‌ ہوتی ہے کہ ہمارے بزرگوں نے یہ وطن لیا ہی غلط تھا ان کا یہ فیصلہ تھا ہی غلط یہ تو وڈیروں اور نوابوں کے لئے حاصل کیا گیا تھا۔

آیئے ہم ہنس لیں تاکہ ان بلک بلک کر رونے والوں کو موت آ جائے۔:laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::laugh:
میں بھی آپ کے ساتھ ہوں‌ آیئے کچھ دیر ان بے وقوفوں پر ہنس لیں جنہوں نے اپنی اولادوں کی تربیت کرنے میں بڑی کوتاہی کا ثبوت دیا اور ان کے اندر ملت کی وحدانیت کی روح بھرنے کی بجائے اقرباپروری، وطن سے نفرت اور اغیار سے دوستی کا زہر بھر دیا۔:mrgreen::mrgreen::mrgreen::mrgreen:

ہنسو ہنسو آج سارے تھانے والے مل کر ہنسو اور دیکھو کہ کہیں باہر کسی بوڑھے برگد کے نیچے کوئی بوڑھا آدمی بیٹھا سسک رہا ہے تو اسے بھی اپنے ساتھ شامل کر لو۔:laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::laugh:
 
طالوت

محفلین
کچھ دیر ان بے وقوفوں پر ہنس لیں جنہوں نے اپنی اولادوں کی تربیت کرنے میں بڑی کوتاہی کا ثبوت دیا اور ان کے اندر ملت کی وحدانیت کی روح بھرنے کی بجائے اقرباپروری، وطن سے نفرت اور اغیار سے دوستی کا زہر بھر دیاہنسو ہنسو آج سارے تھانے والے مل کر ہنسو اور دیکھو کہ کہیں باہر کسی بوڑھے برگد کے نیچے کوئی بوڑھا آدمی بیٹھا سسک رہا ہے تو اسے بھی اپنے ساتھ شامل کر لو۔:
ہممم یہ بات کچھ سمجھ میں آنے والی ہے !
باقی باتیں جیسے عزتیں ، جانیں ، وغیرہ ہم نے واہگہ پر بھنگڑے ڈال کر اور اسلام وغیرہ تو ہم نے خود ساختہ "مفتیان اعظم" یا خود ساختہ "شیوخ الاسلام" کے حوالے کر کے فراموش کر دیا ہے ۔۔۔۔ ویسے اس پہ بھی ایک ہاسا بنتا ہے :blush:

طالوت بھیا شکر کیجئے کہ اس آزادی کی خاطر آپ کو کسی پیارے سے بچھڑنا نہیں‌پڑا ہے ورنہ آج آپ کو ہاسا نہ آتا۔
خیر اگر ہم اپنے اپنے گریبان میں‌جھانکنے کی جرات کر سکیں توہم پر یہ حقیقت آشکار ہو سکتی ہےکہ خود ساختہ مفتیان اعظم یا شیوخ الاسلام کے حوالے اسلام کسی اور نے نہیں‌ خود ہم نے کیا ہے اور اس کی صرف اور صرف واحد وجہ یہی ہے کہ ہم نے اپنے مذہب کا دامن چھوڑ دیا ہے وہ عظیم ہدایت نامہ جو ہمارے لئے ہمیشہ ہمیشہ کی ہدایت لے کر اترا ہم نے اسے صرف طاق میں سجا رکھا ہے اور جب بھی کسی معاملہ میں‌اس کی ضرورت پڑی ہم نے بجائے اس کے کہ اس ہدایت نامہ سے مدد لیں ہمیشہ ہم نے کسی نہ کسی مفتی سے رجوع کرنے کو اہمیت دی ایسے حالات میں جس کا جہاں زور چلا اس نے اپنا بنایا اسلام پیش کر دیا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top