تُک بندی برائے اصلاح ۔۔۔

ام اویس

محفلین
کرتے رہنا کام تھا اب کچھ نہ کرنا کام ہے
کام سارے چھوڑ کر اب آہیں بھرنا کام ہے

فیس بک پر ہائے و بابائے کہنے میں مزا
گیم و موبائل میں ہر پل آئے رہنے میں مزا

سیڑھیوں میں بیٹھ کر ہنسنا تھا تب دیوانگی
مجھ کو بھی یہ بھیج دے کہنا ہے اب فرزانگی

گھر میں جن سے مشورہ کوئی کبھی کرتا نہیں
وہ بھی دانش جھاڑنے سے اب ذرا ڈرتا نہیں

جنگ ہو کشمیر میں مرتا ہو کوئی چین میں
چینج کرنا ڈی پی ہی کافی ہے اپنے دین میں

پاس بیٹھے دیر تک خالہ سے باتیں تھیں کبھی
فیس بُک پر اب نئے رشتے میسر ہیں سبھی

پاس بیٹھے سر اٹھائے منتظر ہیں بول کے
گیم میں مشغول ہوں تو بولتے ہیں تول کے

یہ زمانے کا چلن دھوکے میں ڈالے گا ضرور
ہے بچانا نزہت اس سے اور بچنا ہے ضرور
 
ایک تُک بندی میں تھوڑ کسر رہ گئی ہے دوبارہ چیک کر لیں ۔اگر (چینج کرنا ہی ڈی پی کافی ہے اپنے دین میں ) ہی کو اگر پہلے لے آئیں تو وزن ٹھیک ہو جائے گا
 

الف عین

لائبریرین
فیس بک پر ہائے و بابائے کہنے میں مزا
گیم و موبائل میں ہر پل آئے رہنے میں مزا
.. بابائے؟ سمجھ نہیں سکا
گیم و موبائل کا واوِ عطف غلط استعمال ہے، گیم اور موبائل ہی کہیں

مجھ کو بھی یہ بھیج دے کہنا ہے اب فرزانگی
... سمجھ نہیں سکا

گھر میں جن سے مشورہ کوئی کبھی کرتا نہیں
... 'جس سے' کہیں تو؟ اگرچہ اس میں تنافر کا عیب در آتا ہے۔ دوسرے مصرعے میں واحد کا ذکر ہے اس لیے 'جن' غلط ہے
ہے بچانا نزہت اس سے اور بچنا ہے ضرور
.. کس کو بچانا ہے؟ بچوں کو؟
 

ام اویس

محفلین
کرتے رہنا کام تھا اب کچھ نہ کرنا کام ہے
کام سارے چھوڑ کر اب آہیں بھرنا عام ہے

سیڑھیوں میں بیٹھ کر پاگل ہی ہنستے تھے کبھی
اب تو ان کو دیکھ کر رہ گیر ہنستے ہیں سبھی

فیس بک پر بحث کرنے اور لڑنے میں مزا
انٹر نیٹ اور گیم ہر دم آن کرنے میں مزا

گھر میں جس سے مشورہ کوئی کبھی کرتا نہیں
وہ بھی دانش جھاڑنے سے اب ذرا ڈرتا نہیں

جنگ ہو کشمیر میں مرتا ہو کوئی چین میں
چینج کرنا ہی ڈی پی کافی ہے اپنے دین میں

پاس بیٹھے دیر تک خالہ سے باتیں تھیں کبھی
فیس بُک پر اب نئے رشتے میسر ہیں سبھی

پاس بیٹھے سر اٹھائے منتظر ہیں بول کے
گیم میں مشغول ہوں تو بولتے ہیں تول کے

یہ زمانے کا چلن دھوکے میں ڈالے گا ضرور
اس چلن سے بچوں کو نزہت بچانا ہے ضرور
 
Top