!تنصیب اردو ، نونہالان کیلئے!

arifkarim

معطل
اکثر دیکھا گیا ہے کہ یونیکوڈ اردو میں نئے تشریف لانے والوں کو یونیکوڈ فانٹس، کیبورڈز غیرہ کی تنصیب میں کافی مشکلات پیش آتی ہیں۔ اصل وجہ یہی ہے کہ مکمل تنصیبی ٹیوٹوریل جو ہر پلیٹ فارم کیلئے ہو، ایک جگہ پر دستیاب نہیں ہے۔ اس مسئلہ کو دیکھتے ہوئے کینیڈا کے بعض احباب نے بہت عمدہ ٹیوٹریلز اور مکمل فانٹ انسٹالرز بنائے ہیں جو کہ یونیکوڈ اردو کے فروغ کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوں گے! یہاں پر آن لائن انپیج سے یونیکوڈ کنورٹر بھی موجود ہے، جو سیدھا جمیل نوری نستعلیق میں کنورٹ کرتا ہے!

b134.gif

لنک: http://urdu.ca/
 
شہزاد وحید

محفلین
بہت اچھی چیز ہے۔ اب ہر کسی کو بار بار سمجھانا نہیں پڑے گا۔ آرام سے یہ لنک دے دیا کریں گے۔ ہے بھی چھوٹا سا۔
 
اس رابطہ پر کونسا ٹیکسٹ کنورٹر کام کررہا ہے ؟

میری معلومات کے مطابق یہ ایک نیا کنورٹر ہےجس میں‌مختلف کنورٹر کی خوبیوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی گئی ہےاور ابھی اس کو بہتر بنایا جارہا ہے۔ اس کا کوڈ پی ایچ پی php میں ہے۔ معلوم کرنے کی کوشش کرتا ہوں کہ اس کا کوڈ کب منظر عام پر آسکتا ہے۔
 
بہت اچھی چیز ہے۔ اب ہر کسی کو بار بار سمجھانا نہیں پڑے گا۔ آرام سے یہ لنک دے دیا کریں گے۔ ہے بھی چھوٹا سا۔

جی یہی اس ویب سائٹ کا مقصد ہے۔ اُردو کی بورڈ بھی خود بخود انسٹال ہوجاتاہے۔ کنڑول پینل وغیرہ میں جانے کی ضرورت نہیں۔ ونڈوز وستا کے لئے تو بس صرف دو فائلیں چلائیں، فونٹ اور کیبورڈ اور مزے کریں!

اب ذرا سوچیں کے ہمارے بزرگ حضرات کوجوکمپیوٹر اور سافٹ وئر وغیرہ سے زیادہ واقف نہیں انہیں کون بتائے کہ کنٹرول پینل میں جائیں یہ کلک کریں وہ کلک کریں۔ وہ تو گھبرا کر کہیں گےکہ چھوڑو ایسے ہی ٹھیک ہے۔ ان کے لئے بھی یہ کام اب آسان ہوجائے گا۔
 
شکریہ۔اب جنکے قبر میں پاؤں ہیں، وہ بھی کچھ وقت کیلئے نیٹ پر نستعلیق اردو پڑھ، لکھ سکتے ہیں۔
 
Top