زیک

مسافر
زیک!
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
سونے جارہی تھی لیکن دل چاہ رہا تھا مکمل کر ہی لوں۔
بہت زبردست سفرنامہ ہے۔ زبردست ترین تصاویر ہے۔ کمال کی فوٹوگرافی ہے۔ لاجواب مناظر ہیں۔ پسندیدہ ترین تصویر تلاش کرنا ناممکن ہے میرے لئے۔ کیونکہ بہت سی تصاویر ہیں جو مجھے بہت ہی زیادہ اچھی لگی ہیں۔
ہم نے آپ کے ساتھ سفر کر لیا۔
مجھے معلوم ہے کہ میں نہیں جاسکتی کبھی بھی۔ لیکن مجھے بہت مزہ آیا۔
اللہ کی کائنات کس قدر وسیع ہے۔ کیا کیا خوبصورتیاں ہیں یہاں۔ کتنے لاتعداد جاندار پائے جاتے ہیں یہاں۔
حیرتوں کے جہاں آباد ہیں۔
الحمداللہ رب العالمین۔
تمام تر تعریفیں صرف اللہ رب العالمین کے لئے ہیں۔
زیک!
اللہ آپ اور آپ کے خاندان کو ہمیشہ خوش رکھے۔ دونوں جہانوں کی کامیابیاں عطا فرمائے۔ آسانیاں دے۔ مقدر اچھے کرے۔ آمین!
بے حد شکریہ۔
بہت شکریہ جاسمن۔
 

زیک

مسافر
پھر ہم ایک درخت کے قریب پہنچے جہاں ایک مرا ہوا ولڈابیسٹ لٹک رہا تھا۔ وہاں موجود چیپ والوں سے پتا چلا کہ ایک تیندوا گھاس میں کہیں چھپا ہوا ہے۔ کافی تلاش کیا لیکن بالکل نظر نہیں آ رہا تھا۔ لہذا وہیں رکے اور انتظار شروع کیا۔ شاید گھنٹے بعد لیپرڈ جاگا اور درخت پر چڑھنا شروع ہوا۔

 

زیک

مسافر
یہ رہی پورے ٹرپ کی میری فیورٹ تصویر۔ لیپرڈ (تیندوا)، اس کی آنکھیں، اس کا شکار ولڈابیسٹ اور گوشت



اس کے لئے خاص درخت کے دوسری طرف گاڑی لے کر گئے تھے تاکہ بہتر دیکھ سکیں۔
 

زیک

مسافر
تیندوا دیکھتے دیکھتے چھ بج چکے تھے۔ ہمارا کیمپ گھنٹہ دور تھا اور سورج غروب ہونے میں صرف آدھ گھنٹہ باقی تھا۔ سیرنگیٹی میں رات کے وقت سفر کی اجازت نہیں ہے۔ لہذا مائیک نے گاڑی تیز دوڑائی۔

کیمپ کے قریب پہنچے تو ہمیں راستے پر ایک caracal چلتا نظر آیا۔ یہ کم ہی نظر آتا ہے۔ بیٹی بہت خوش ہوئی کہ اس کے پسندیدہ جانوروں میں سے ہے۔ تصویر نہ لے سکے کہ روشنی کم تھی اور وہ چل رہا تھا۔
 

زیک

مسافر
ڈنر کے وقت سے پہلے کیمپ پہنچنے میں ہم کامیاب ہو گئے۔ کھانا کھایا اور پھر ہم گارڈ کی رہنمائی میں اپنے ٹینٹ میں چلے گئے۔

21 جون کو ہم نے یہ جانور دیکھے

  • Baboons
  • Elephants
  • Ostriches
  • Zebras
  • Vervet monkeys
  • Impalas
  • Hartebeests
  • Wildebeests
  • Giraffes
  • Hyenas
  • Lions
  • Kori bustards
  • Vultures
  • Guineafowls
  • Cheetahs
  • Topis
  • Jackals
  • Goshawks
  • Leopard
  • Caracal
 
Top