زیک

مسافر
سوچ رہا ہے کہ ایک زمانہ تھا جب ہم "شیر" ہوا کرتے تھے۔ اب ہم لوگوں کی تفریح کا سامان بن گئے ہیں ۔ ہائے گردش حالات۔
یہ سیرنگیٹی ہے کوئی چڑیاگھر نہیں۔ یہاں آپ کو چپے چپے پر احساس ہوتا ہے کہ آپ ان جانوروں کی زمین پر ہیں۔
 

زیک

مسافر
کیا تمام دن گاڑی ہی میں گذرتا تھا یا چہل قدمی کی بھی کچھ گنجائش تھی؟
کہیں کہیں ریسٹروم اور پکنک سپاٹ تھے۔ اکثر لنچ کے علاوہ تمام دن گاڑی ہی میں گزرتا تھا۔

اگر رفع حاجت کی جلدی ہو اور ریسٹروم سے دور ہوں تو گاڑی کے عین پیچھے کرنا پڑتا تھا کہ گھاس یا درخت کی طرف جانا خطرناک ہو سکتا تھا۔

پیدل سفاری کے چند مواقع تھے۔ لیک منیارا نیشنل پارک میں ٹری ٹاپ واک وے کا ذکر پہلے ہو چکا۔ یہ کل آدھا کلومیٹر کی واک ہو گی۔ تارنگیرے نیشنل پارک جہاں ہم آخر میں گئے وہاں واکنگ سفاری کر سکتے ہیں جس میں آپ ایک بندوق بردار گائیڈ کے ساتھ ایک گھنٹہ پیدل واک کرتے ہیں۔ یہ ہم نے نہیں کہ کہ اکثر لوگوں کا کہنا تھا کہ کوئی خاص مزا نہیں۔
 

زیک

مسافر
ولڈابیسٹ اپنی ہجرت کے دوران دریا پار کرتے ہیں ان دریاؤں میں مگرمچھ پائے جاتے ہیں جو اس لمحے کے منتظر ہوتے ہیں کہ کچھ کھانے کو ملے گا۔ شمال کی طرف یہ ہجرت ابھی شروع نہ ہوئی تھی لیکن ہم دریا کے کنارے پھر رہے تھے کہ ایسا کوئی نظارہ دیکھنے کو مل جائے کہ اچانک بہت سے مگرمچھ دکھائی دیئے

 
یہ ٹانگ کس کی ہے؟ یہ پانی کا جانور تو نہیں لگ رہا۔

یہ ولڈابیسٹ کیسے مگرمچھوں کے ہاتھ چڑھا؟ کیا مگرمچھوں نے اسکو کھانے کے بعد آنسو بہائے؟ جاننے کے لئے جڑے رہیئے تنزانیہ سفاری کے ساتھ- شکریہ
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
یہ کوئی مچھلی ہے یا مگرمچھ
IMG_20180805_194425.jpg
 
Top