تم یہ کیسے جدا ہوگئے

ظفری

لائبریرین

تم یہ کیسے جدا ہوگئے
ہر طرف ، ہر جگہ ہوگئے

اپنا چہرہ نہ بدلا گیا
آئینے سے خفا ہوگئے

جانے والےگئے بھی کہاں
چاند ، سورج ، گھٹا ہوگئے

بے وفا تو وہ تھے نہ ہم
یوں ہوا بس جدا ہوگئے

آدمی بننا آسان نہ تھا
شیخ جی پارسا ہوگئے

 

فاتح

لائبریرین
واہ واہ واہ۔ بہت خوب انتخاب ہے ظفری صاحب!
خصوصاً یہ
اپنا چہرہ نہ بدلا گیا
آئینے سے خفا ہوگئے
اور یہ
آدمی بننا آسان نہ تھا
شیخ جی پارسا ہوگئے
شاعر کا نام بھی بتاتے جائیے۔ ویسے مقطع میں تو عبدالحمید عدم کا انداز جھلک رہا ہے۔
 
Top