تم نغمہِ ماہ ہو ، انجم ہو ، تم سوزِ تمنا کیا جانو ( رضی اختر شوق )

ظفری

لائبریرین
تم نغمہِ ماہ ہو ، انجم ہو ، تم سوزِ تمنا کیا جانو
تم دردِ محبت کیا سمجھو ، تم دل کا تڑپنا کیا جانو

سو بار اگر تم روٹھ گئے ، ہم تم کو منا ہی لیتے تھے
ایک بار اگر ہم روٹھ گئے ، تم ہم کو منانا کیا جانو

تخریبِ محبت آسان ہے ، تعمیرِ محبت مشکل ہے
تم آگ لگانا سیکھ گئے ، تم آگ بجھانا کیا جانو

تم دور کھڑے دیکھا کیئے ، اور ڈوبنے والے ڈوب گئے
ساحل کو تم منزل سمجھے ، تم لذتِ دریا کیا جانو​
 
محمد وارث

لائبریرین
واہ واہ واہ کیا خوبصورت غزل ہے، سبھی اشعار بہت اچھے ہیں۔

تم دور کھڑے دیکھا کیئے ، اور ڈوبنے والے ڈوب گئے
ساحل کو تم منزل سمجھے ، تم لذتِ دریا کیا جانو

لاجواب!

بہت شکریہ ظفری بھائی شیئر کرنے کیلیے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
تم نغمہِ ماہ ہو ، انجم ہو ، تم سوزِ تمنا کیا جانو
تم دردِ محبت کیا سمجھو ، تم دل کا تڑپنا کیا جانو

سو بار اگر تم روٹھ گئے ، ہم تم کو منا ہی لیتے تھے
اک بار اگر ہم روٹھ گئے ، تم ہم کو منانا کیا جانو

تخریبِ محبت آساں ہے ، تعمیرِ محبت مشکل ہے
تم آگ لگانا سیکھ گئے ، تم آگ بجھانا کیا جانو

تم دور کھڑے دیکھا ہی کیے ، اور ڈوبنے والے ڈوب گئے
ساحل کو تم منزل سمجھے ، تم لذتِ دریا کیا جانو
کلام: رضی اختر شوقؔ
گلوکارہ: فریدہ خانم

مدیر کی آخری تدوین:
تم نغمہِ ماہ ہو ، انجم ہو ، تم سوزِ تمنا کیا جانو
تم دردِ محبت کیا سمجھو ، تم دل کا تڑپنا کیا جانو

سو بار اگر تم روٹھ گئے ، ہم تم کو منا ہی لیتے تھے
ایک بار اگر ہم روٹھ گئے ، تم ہم کو منانا کیا جانو

تخریبِ محبت آسان ہے ، تعمیرِ محبت مشکل ہے
تم آگ لگانا سیکھ گئے ، تم آگ بجھانا کیا جانو

تم دور کھڑے دیکھا کیئے ، اور ڈوبنے والے ڈوب گئے
ساحل کو تم منزل سمجھے ، تم لذتِ دریا کیا جانو​
دنیائے محبت میں شائد تم پہلے پہل ہی آئے ہو
تم ڈوبتیں نبضیں کیا سمجھو تم دل کا دھڑکنا کیا جانو
 
سیما علی

لائبریرین
تخریبِ محبت آسان ہے ، تعمیرِ محبت مشکل ہے
تم آگ لگانا سیکھ گئے ، تم آگ بجھانا کیا جانو
بہت اعلیٰ شیئرنگ ظفری میاں
جیتے رہیے شاد و آباد رہیے
تم دور کھڑے دیکھا کیئے ، اور ڈوبنے والے ڈوب گئے
ساحل کو تم منزل سمجھے ، تم لذتِ دریا کیا جانو
یہ تو کچھ نئی قبضہ حکومت پر صادق آتا ہے 🤓
 
Top