جون ایلیا تم میرا دکھ بانٹ رہی ہو اور میں دل میں شرمندہ ہوں

بلال جلیل نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 19, 2013

  1. بلال جلیل

    بلال جلیل محفلین

    مراسلے:
    128
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy

    تم میرا دکھ بانٹ رہی ہو اور میں دل میں شرمندہ ہوں
    اپنے جھوٹے دکھ سے تم کوکب تک دکھ پہنچاؤں گا

    تم تو وفا میں سرگرداں ہو شوق میں رقصاں رہتی ہو
    مجھ کو زوالِ شوق کا غم ہے میں پاگل ہو جاؤں گا

    جیت کے مجھ کو خوش مت ہونا میں تو اک پچھتاوا ہوں
    کھوؤں گا ، کڑھتا رہوں گا ، پاؤں گا ، پچھتاؤں گا

    عہدِ رفاقت ٹھیک ہے لیکن مجھ کو ایسا لگتا ہے
    تم میرے ساتھ رہو گی میں تنہا رہ جاؤں گا

    شام کہ اکثر بیٹھے بیٹھے دل کچھ ڈوبنے لگتا ہے
    تم مجھ کو اتنا نہ چاہوں میں شاید مر جاؤں گا


    عشق کسی منزل میں آ کر اتنا بھی بے فکر نہ رہو
    اب بستر پر لیٹوں گا میں لیٹتے ہی سو جاؤں گا​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  2. سرشار فقیرزادہ

    سرشار فقیرزادہ محفلین

    مراسلے:
    2
    واہ واہ، کیا کہنے جون سرکار کے:in-love:
     
  3. جان

    جان محفلین

    مراسلے:
    1,500
    آہ۔
     

اس صفحے کی تشہیر