تم مجھ سے بات کرو۔۔۔ایک آزاد/نثری نظم

الف عین

لائبریرین
نہیں۔۔ میرے خیال میں ’پر‘ ہی درست ہے۔ ’پہ‘ کو کچھ جائز سمجھتے ہیں۔ لیکن یہاں میں نے ’غلطی سے‘ پر ہی پڑھا تھا۔
’تم مجھ سے بات کرو" بھی آزاد نظم میں آ سکتا ہے یہاں۔ یہ ’کوئی‘ کا اضافہ کہاں ہو گیا؟
بہرحال آزاد نظم میں فعلن کی تکرار میں بھی ہر طرح ممکن ہے۔
فعلن فعلن فع
فعلن فعلن فعلن فع
فعلن فعلن فعلن
فعلن فعلن فعلن فعلن
سب آ سکتے ہیں۔
تم مجھ سے بات کرو۔
فعلن فعلن فعلن
ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
اچھا۔۔ یہ کوئی کا اضافہ تم نے ہی کیا تھا محمود اصلاح کے لئے۔ میں سمجھا کہ نشان دہی کے لئے تھا۔ ہاں یہ تو ہے کہ محض ایک مصرع میں ایک رکن کی کمی ہے، باقی سارے مصرعے فعلن چار بار ہیں۔
لیکن آزاد نظم میں چل سکتا ہے ۔
 

محمد امین

لائبریرین
یہی کہنا چاہ رہا تھا بھیا کہ اولیٰ‌مصرع میں ’’ کوئی ‘‘ میں نے لکھا ہے آپ کی سطر میں نہیں تھا۔
باقی ’’ پر ‘‘ والا معاملہ بھی بابا جانی نے حل کردیا ۔ بہت شکریہ ۔
والسلام

ہاہاہا میں تو بھول ہی گیا تھا معاف کیجیے گا۔۔۔ میں سمجھا کوئی میری نظم میں شامل تھا ہاہاہا۔۔۔ چلیے آپکا "کوئی" شامل کیے دیتے ہیں ۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
آخری شکل۔۔۔

ایک (نثری قسم کی) نظم لکھنے کی جسارت کی تھی۔۔۔ اساتذہ رہنمائی فرمائیں، اگر یہ کسی بحر میں فٹ ہو سکتی ہے تو۔۔۔ اور وزن کو بھی ناپ تول کر بتا دیں کہ کہاں کہاں اغلاط ہیں؟

تم مجھ سے بات کرو،
جب مجھ سے چاہو بات کرو،
کوئی خواب بنو، تعبیر چنو،
ہر لمحے کو تصویر کرو،
جو راہیں تم کو تکتی ہیں،
ان راہوں پہ بھی ساتھ چلو،
تم جب تک چاہو ساتھ چلو،
جب بازی ہے ہی مات، چلو،

اس دل کی ویراں بستی میں،
امّید کا گھر تعمیر کرو،
شمّع نہ سہی، روشن بھی نہیں،
اور ہمت عالیشان نہیں،
آنکھوں میں مگر ہے جاگ رہی،
خوابوں کی چمک اور دیدہ وری،
جب دل کی گلی خالی ہے پڑی،
تم آؤ اسے آباد کرو،
اے کانچ کی گڑیا، دل کی پری،
تم بیتے دن تو یاد کرو،
آؤ تو سہی، اب ڈرنا نہیں،
تم مجھ سے آ کے بات کرو،
اور جب تک چاہو ساتھ چلو۔۔



تم مجھ سے کوئی بات کرو،
جب مجھ سے چاہو بات کرو،
کوئی خواب بنو، تعبیر چنو،
ہر لمحے کو تصویر کرو،
جو راہیں تم کو تکتی ہیں،
ان راہوں پر بھی ساتھ چلو،
تم جب تک چاہو ساتھ چلو،
جب بازی ہے ہی مات، چلو،

اس دل کی ویراں بستی میں،
امّید کا گھر تعمیر کرو،
قندیلیں روشن نہ بھی سہی،
اور ہمت عالیشان نہیں،
آنکھوں میں چمک ہے خوابوں کی،
پلکوں سے چھنتی شبنم بھی،

گلیاں دل کی سونی سونی،
تم آؤ انہیں آباد کرو،

اے کانچ کی گڑیا، دل کی پری،
تم بیتے دن تو یاد کرو،
آؤ تو سہی، اب ڈرنا نہیں،
تم مجھ سے آ کر بات کرو،
اور جب تک چاہو ساتھ چلو۔
 

مغزل

محفلین
Cloud-01-june.gif
Cloud-01-june.gif
Cloud-01-june.gif
Cloud-01-june.gif

اب چونکہ میں ’’ اپنی غزل نما خرافات ‘‘ کا مقدمہ لڑ رہا ہوں ، لہذا اسے ’’ سنجیدگی ‘‘ سے تعبیر کروں گا۔
جب تک میں مقدمہ جیت یا ہار نہیں جاتا ۔ والسلام


واہ تو یہ وہ آخری مراسلہ تھا جس کے بعد فاتح عالم یہاں واپس نہیں آئے ، ڈر گئے ۔:dancing:
 

ایم اے راجا

محفلین
امین صاحب بہت بہت مبارک ہو، خوبصورت نظم تخلیق کرنے پر، لاجواب نظم کہی ہے، واہ واہ، اللہ مزید ترقی عطا فرمائے، آمین۔
 
Top