تمہاری یاد آئے گی

وجدان

محفلین
کسی کے دور جانے سے
محبت مر نہیں جاتی
محبت ایسی ندیا ہے
بہتی دور تک جتنا
اتنی بڑھتی جاتی ہے
کہ تم سے دور ہوں لیکن
تمہاری یاد آتی ہے

میری جاناں!

تم اتنا یاد آتی ہو،
کہ میں کہہ نہیں سکتا
میرے الفاظ تھوڑے ہیں
مگر جذبات زیادہ ہیں
کہ ہر ہر سانس میں میری
فقط تم سفر کرتی ہو،
صدیاں بیت بھی جائیں
یہ ندیا سوکھ نا پائے گی
کہ جتنا دور ہوں تم سے
اتنی یاد آئے گی
ہر پل یاد آئے گی
تمہاری یاد آئے گی

اپنی کاوش: از راشد ادریس رانا
 
Top