مبارکباد تمام محفلین کی محبتوں کا شکریہ

تمام محفلین کی محبتوں کے نام
سرِ آئینہ مرا نام تھا، پسِ آئینہ کوئی اور تھا
مجھے کچھ پتا ہی نہیں چلا ، یہی میں ہوں یا کوئی اور تھا
مجھے بزم میں یہ خوشی ملی، سبھی دوست یار سے بن گئے
مجھے فارمل سا لگا مگر، یہ تو سلسلہ کوئی اور تھا
جو کٹھن تھی راہ گزر گئی، وہ جو مرحلے سرِ شام تھے
نئی صبح آئی تو خوش ہوا کہ یہ راستہ کوئی اور تھا
مرے دوست یاروں کا شکریہ، نہ کوئی خلش نہ کوئی گلہ
یہ محبتیں یہ حلاوتیں تھیں یا خواب سا کوئی اور تھا
میں خلیل ہوں یا نہیں ہوں میں، مجھے کچھ خبر ہی نہیں ہوئی
یہ جو شخص مجھ میں سما گیا ، یہ عجیب سا کوئی اور تھا
 

الف عین

لائبریرین
بہت خوب خلیل، تم بھی تو محفل کو اپنی محبتیں دے رہے ہو، یہ میوچوال ہے نا۔۔
سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔
 
Top