تلاش کا دورانیہ کم کرنے کی درخواست

میم نون

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلامُ علیکم

محفل پر اگر کوئی تلاش کرنی ہو تو دوسری تلاش سے پہلے ایک منٹ انتظار کرنا پڑتا ہے، لیکن بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہمارے تلاش کردہ الفاظ سے کوئی نتیجہ نہیں ملتا اور پھر دوسرے الفاظ سے تلاش کرنی پڑتی ہے، لیکن اس کے لئیے ایک منٹ مزید انتظار کرنا پڑتا ہے اور اگر آپ کوئی خاص چیز تلاش کر رہے ہوں تو پھر ایک سے زیادہ مرتبہ یہ دہرانہ پڑتا ہے جو کہ پریشان کن ہے، میں سمجھ سکتا ہوں کہ یہ پابندی سرور پر بوجھ کو کنٹرول کرنے کے لئیے ہے۔

لیکن کیا اراکین کے لئیے اس پابندی کو تھوڑا نرم نہیں کیا جا سکتا؟
 

شمشاد

لائبریرین
دوسری بات یہ کہ فوری جواب میں لکھائی کا حجم اورفارمیٹ دائیں، بائیں یا درمیان ضرور شامل کریں۔
 
یہ کنفیگیوریشن سرور پر ہٹس بڑھاتی ہے اسی لئے اسے قدرے زیادہ رکھا جاتا ہے۔ بہر کیف فی الحال ہم نے تلاش کا دورانیہ ایک چوتھائی یعنی 15 سیکنڈ کر دیا ہے۔ اگر محفل کسی قسم کی سست روی کا مظاہرہ کرتی ہوئی پائی گئی تو اس کو پھر سے پچھلی قدر پر لوٹایا جا سکتا ہے۔ :)

شمشاد بھائی آپ جن تبدیلیوں کی بابت عرض کر رہے ہیں وہ ان شاء اللہ نبیل بھائی دیکھ لیں گے۔ کیوں کہ ہم ایڈیٹر کے حصے کو کبھی نہیں چھیڑتے۔
 

میم نون

محفلین
بہت شکریہ سعود بھائی اس سے پہلے کہ آپ دوبارہ پہلی والی قدر لوٹائیں میں اپنی تلاشیں مکمل کر لیتا ہوں :grin:
 
Top