تلاشِ گمشدہ

عاطف بٹ

محفلین
السلام علیکم اراکینِ محفل،
یہ دیکھا گیا ہے کہ محفل کا کوئی نہ کوئی رکن بغیر کچھ کہے ایک مخصوص عرصے کے لئے غائب ہوجاتا ہے اور اس دوران اس کی کوئی خیر خبر ہی نہیں ہوتی۔ ’تلاشِ گمشدہ‘ کے نام سے شروع کیا جانے والا یہ نیا سلسلہ ایسے ہی اراکین کو یہ احساس دلانے کی ایک کاوش ہے کہ محفل میں ان کی غیرحاضری نہ صرف محسوس کی جاتی ہے بلکہ ان کی واپسی کی راہ بھی دیکھی جاتی ہے۔
اب ہمیں کرنا بس یہ ہے کہ غائب ہونے والے کسی بھی رکن کے حوالے سے یہاں ’اعلان‘ کر کے اس رکن کو احساس دلانا ہے کہ جناب، آپ واقعی ہمارے لئے اہمیت رکھتے ہیں!!!
 
عاطف بٹ

محفلین
پہلا اعلان میں خود ہی کئے دیتا ہوں:
ایک لڑکا، عمر جس کی پینتالیس چھیالیس سال، قد پانچ فٹ سے کچھ انچ زائد اور رنگ گندمی ہے، شلوار قمیص پہلے ہوئے آخری بار مجھے پانچ روز پہلے میرے دفتر ملنے کے لئے تشریف لایا تھا اور اس کے بعد سے ’لاپتہ‘ ہے۔ مزید نشانیاں یہ ہیں کہ لڑکا عینک لگاتا ہے اور اپنا نام ساجد (بھائی) بتاتا ہے۔ جناب، نے محفل پر اسلام آباد میں ہونے والی ایک شاندار ملاقات کا احوال لکھنے کا بھی وعدہ کیا تھا جو تادمِ تحریر ایفاء نہیں ہوسکا۔ میں کئی بار ٹیلیفون پر رابطہ کرنے کی کوشش کرچکا ہوں مگر کوئی جواب نہیں ملا۔ اگر کسی رکن محفل کو یہ نوجوان کہیں دکھائی یا سنائی دے تو یہاں اطلاع دے کر عنداللہ ماجور ہو!
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین

ساجد بھیا کو تو کل یہاں میں نے دیکھا تھا
 
مجھے بھی ذاتی مراسلے میں جواب ملا تھا سرکار کا
 
عاطف بٹ

محفلین
ساجد بھیا کو تو کل یہاں میں نے دیکھا تھا
مجھے بھی ذاتی مراسلے میں جواب ملا تھا سرکار کا
سلیمانی ٹوپی پہن کر آتے ہیں وہ اور مراسلوں کے جواب دے کر غائب ہوجاتے ہیں مگر ویسے نہیں مل رہے۔
 
ساجد

محفلین
عاطف بٹ بھائی ، میرا موبائل رائل پارک میں رہ گیا ہے اس کو ڈسٹرب مت کریں۔
مجھے بہت شرمندگی ہو رہی ہے کہ مصروفیت کی وجہ سے روداد نہیں لکھ سکا اور ابھی چند لمحے قبل راولپنڈی سے فون آیا ہے کہ میری نصف بہتر کے خالو کی اچانک وفات ہو گئی ہے۔اگر ادھر جانا پڑا تو دو دن مزید تاخیر ہو جائے گی۔
 
شکر ہے آپ کی کوئی خیر خبر تو ملی۔
ایک موبائل رائل پارک میں رہ گیا ہوگا، دوسرا کہاں ہے؟ ایک بند ملتا ہے تو دوسرے پر گھنٹیاں بجنے کے باوجود کوئی فون نہیں سنتا!
 
Top