تلاشِ خوشی ۔۔ 'افسانہ' از نور--(محفل کی نویں سالگرہ کے موقع پر)

صائمہ شاہ

محفلین
صائمہ شاہ ابن سعید ناصر علی مرزا قیصرانی ابن رضا
آپ لوگ اچھے نقاد ہیں میں نے تنقید کے لیے ٹیگ کیا نہ کہ تعریف کے لے
منصور تقریباً سب کچھ کور کر چکے ہیں میں نے تبصرہ جات کی لڑی میں بھی یہی کہا تھا کسی بھی جگہ یا ملک کے بارے میں لکھنے سے پہلے وہاں کی معاشرتی اور ثقافتی اقدار جاننا ضروری ہے اور جیوگرافیکل نالج بھی لازم ہے
سمندر اور پولیس دونوں ہی فٹ نہیں بیٹھے اس کہانی میں یہاں کے قوانین میں پولیس مقابلے نہیں ہوتے اور نہ ہی نارمل پولیس آفیسرز اسلحہ لیکر پھرتے ہیں اور پھر ٹین ایجرز کے لئے قانون اتنا سخت نہیں ہے اس کے علاوہ یہاں کے بچوں میں سیلف ڈیفنس اور سیکچوئل کرائمز کے بارے میں خاصی اوئرنیس ہے تو ریپ والی بات بھی ٹھیک نہیں لگی
آپ نے حسان اور فوٹان میں نغمگی کی بات کی تو افسانے میں کہانی کا ہونا ضروری ہے نغمگی کا نہیں
کوشش کیجیے کہ بڑے پن سے ان نکات پر غور کریں تنقید پر دل دکھنا بچگانہ سی بات لگتی ہے کیونکہ تنقید آپ پر نہیں تحریر پر کی جارہی ہے اور کہتے ہیں نا " یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اُڑانے کے لیے "
 
صائمہ شاہ

محفلین
ماشاء اللہ ! اسے کہتے ہیں طنز کی پیرائے سے عاری ایک صحت مند تبصرہ و تاکید ، جس سے لکھنے والے میں حوصلہ پیدا ہوتا ہو نا کہ ختم ہوتا ہے ! تنقید و تبصرہ کو میں انتہائی حساس فعل سمجھتا ہوں اور اس میں بہت سمجھ بوجھ درکار ہوتی ہے اور ضروری نہیں ہر اچھا لکھنے والا ، الفاظ کا اچھا شارح بھی ہو۔ بہت اچھا لگا پڑھ کر اور آئندہ میں اپنی تحریروں کی تمام تر نوک پلک آپ کے ذمہ لگا رہا ہوں ۔۔۔۔ !!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
انکار کی کوشش مت کیجیئے گا ورنہ خاصہ بڑا جرمانہ تھوپ دوں گا اور عید بھی قریب ہے۔ اس سب پر یہ کہ ہم آپ کے چھوٹے بھائی بھی ہیں :rolleyes: ۔۔۔۔۔۔۔ بھائی جاااان !! :p
بلا تبصرہ
 
نور وجدان

لائبریرین
میں بہت زیادہ مشکور ہوں اچھی تنقید کا ۔۔۔ تنقید سے گھبرا کر خود تنقید کی دعوت دے ڈالی تاکہ مجھے میری خامیوں کا احساس ہو ۔ اور ہوا بھی ۔ میرا فوکس حسان تھا منہم نہیں ۔۔مجھے پولیس کاروائی کے علاوہ جو قیصرانی صاحب نے کہا خبر تھا انگلش لٹریچر کی طالب علم ہو کر ، انگلش آرٹیکلز پڑھ کر ان کے ہیلتھ ، تعلیم اور دئگر میسر سہولیات کا علم تھا اور معاشرے کی خامیوں کا علم تھا ۔۔۔ بہت شکریہ ۔۔۔۔میں بس دعا کرتی ہوں میرا حوصلہ بڑھے تاکہ میں تنقید سہ سکوں ۔۔۔ کیونکہ مجھے آگے بڑھنے کے لئے مزاحمت ختم کرنی ہے وہ مزاحمت میرے فن میں چھپی خامیاں ہیں ۔۔ بہت سچائی کے ساتھ ان کو تسلیم کرتی ہوں اور بہت دکھ کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہے یہ مجھ میں ہیں ۔۔ ایک گزارش ہے میں آپ لوگوں کو ٹیگ کروں گی ۔۔۔ اگلی پوسٹز میں وہاں آپ اچھے اور برے دونوں پہلو بتائیں تاکہ کچھ حوصلہ افزائی ہو ۔۔۔ اور اگر آپ اس افسانے میں کچھ اچھا بھی ڈھونڈ پائیں تو بتا دیں ورنہ لگے گا کہ نہیں پسند آیا کچھ بھی ۔۔ دل بڑا کیا ہے صائمہ آپی امید ہے قلم میں روانی آجائے گی انشاٰء اللہ
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
جواب دیا کہ جواب ہی دے دیا؟ :)
اور میرا نہیں خیال میں نے کوئی غلط بات کہی تھی نہ جانے کیوں اپیا نے یوں جواب ہی دے دیا :) ایک قلم دوست ہونے کے ناطے صحت مند تنقید کی اس کمی پر توجہ دلانے کی کوشش کی جسے مجھ جیسے اکثر لوگ بھول رہے ہیں اور جس سے بہت نقصان ہو رہا ہے !!
 
قیصرانی

میرا خیال ہے کہ صائمہ شاہ ان نقادوں میں شامل ہیں جو اپنی مرضی سے تنقید فرماتی ہیں۔ چاہے تو بہت جگہوں پر بلا تنقید گذر جائیں لیکن پھر جہاں تنقید فرمائیں گی تو پھر کوئی لگی لپٹی یا شوگر کوٹڈ نہیں ہوگی :)
 
میں جانتا ہوں بھائی جان :) ، لیکن میں نے محض آپی کا ذکر کب کیا ؟ اگر آپی چاہیں تو میں ان سب کے حوالہ جات دے سکتا ہوں جن کی وجہ سے میں نے وہ بات کہی ، ایک اشارہ دوں گا کہ اردو افسانے گروپ سے نور کو محض اس بنا پر نکال دیا گیا کہ کیوں کہ وہ اپنی تصاویر مہیا نہیں کر پائی اور اس کا بولنے کا انداز مختلف ہے ( ہم سب جانتے ہیں نور کا انداز ہی ایسا ہے ) کیا یہ سب باتیں ایک لکھاری کو نقلی آئی ڈی سمجھ نکال باہر کرنے کے لیئے بہت ہیں ؟ اور ایسی کئی ایک الجھنیں پیش آئیں کچھ ہی دنوں میں کہ مجھے اب کوفت ہونے لگی اس روغن جعلی سے، لیکن اس سب کا تعلق اپیا سے نہیں ، البتہ میں تو بس آپی کے غصہ میں آ کر بات حد سے زیادہ سختی کے ساتھ کرنے کے خلاف ہوں کیوں کہ اس سے دوسروں پر بھی غلط امیج پڑتا ہے ، وہ ایک سلجھی ہوئی فن کار ہیں ، کوئی جانے یا نہ جانے میں ضرور پہچانتا ہوں کہ وہ کتنی قابل ہیں ، مگر بھائی یہ ہی تو گڑ بڑ ہے جب ایک کام نرمی سے نکل سکے تو سختی سے کیوں ؟ ۔۔۔ کیا تنقید ایک نظامِ تعلیم جیسا ہی نہیں ہے ؟ تنقید کرنا یعنی سکھانا ، اور نظام تعلیم میں درست طریقہ تو موجود ہی وہاں ہے جہاں آپ سب موجود ہیں یعنی مغرب میں اور مجھ سے بہتر آپ جانتے ہیں کہ میں کس طرف اشارہ کر رہا ہوں ، میں صائمہ شاہ اپیا کا بہت ضدی بھائی ہوں جو ان سے ہمیشہ یوں ہی ضد کرتا رہے گا مگر با خدا میرا مقصد قطعاً ان پر طنزیہ پیرائے میں انگلی اٹھانا نہیں تھا میں تو ان کی قابلیت کا بذات خود مداح ہوں ، بلکہ ان کے اپنے فن پر عبور پر محو حیرت بھی !! ۔۔۔ اور میں کبھی ان کے ساتھ بد تہذیب پیرائے جیسے سلوک کا سوچ بھی نہیں سکتا !! :)
 
میرا نہیں خیال کہ صائمہ شاہ یا محفل کے کسی بھی رکن نے کوئی ایسی بات کی ہے۔ دوسرا نور کے ساتھ اردو افسانے پر جو کچھ ہوا، اس کا محفل سے تو کوئی لینا دینا نہیں ہے نا۔ آپ دیکھئے کہ یہاں آنے والے تمام اراکین کو کتنا دوستانہ ماحول ملتا ہے۔ پھر جب تنقید کی دعوت دی جاتی ہے تو کچھ لوگ شوگر کوٹ کرتے ہیں تو کچھ لوگ براہ راست کہہ دیتے ہیں، لگی لپٹی رکھے بنا۔ مجھے لگی لپٹی رکھے بنا کہہ دینا سننا پسند ہے لیکن کہنا نہیں۔ اب نان شوگر کوٹڈ تنقید پر آپ کے اپنے خیالات کیا ہیں، آئیے دیکھتے ہیں :)
میں(اکتاہٹ کے ساتھ): آپ برملا سمجھایئے، سب تاکید پلکوں پر!
لیکن آپ کا یوں میری تحریر کا پوسٹ مارٹم کرنا مجھے قطعاً پسند نہیں۔

وہ (مسکراتے ہوئے): تمہاری تحریر کیڑا ہے جسے میں سفید کفن پہنا دیتا ہوں،
مگر تُم دیکھنا ایک دن یہ کفن اس کیڑے کی تمام میل چوس لے گا، پھر یہ سخت چادر بن جائے گا اور پھٹ جائے گا۔
اس کے بعد جانتے ہو کیا ہو گا؟

میں(ناگواری سے): نہیں!!

وہ ( عینک کو نیچے سرکا کر مجھے بغور دیکھتے ہوئے ): اس چادر کو پھاڑ کر تتلی آزاد ہو جائے گی!!
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
میرا نہیں خیال کہ صائمہ شاہ یا محفل کے کسی بھی رکن نے کوئی ایسی بات کی ہے۔ دوسرا نور کے ساتھ اردو افسانے پر جو کچھ ہوا، اس کا محفل سے تو کوئی لینا دینا نہیں ہے نا۔ آپ دیکھئے کہ یہاں آنے والے تمام اراکین کو کتنا دوستانہ ماحول ملتا ہے۔ پھر جب تنقید کی دعوت دی جاتی ہے تو کچھ لوگ شوگر کوٹ کرتے ہیں تو کچھ لوگ براہ راست کہہ دیتے ہیں، لگی لپٹی رکھے بنا۔ مجھے لگی لپٹی رکھے بنا کہہ دینا سننا پسند ہے لیکن کہنا نہیں۔ اب نان شوگر کوٹڈ تنقید پر آپ کے اپنے خیالات کیا ہیں، آئیے دیکھتے ہیں :)
میں بے اختیار مسکرا دیا ۔۔ :) :)
بھائی جان میں نے کبھی کسی کو اپنی تحریر پر کیسی بھی تنقید سے نہیں روکا میں اور طرح کا بندہ ہوں ، میں باقی شاگردوں کی بات کر رہا ہوں ۔۔۔ ہم ، آپ کافی گول مٹول ہو چکے ہیں وقت کے دھارے میں ، میں نئی آنے والوں یعنی ، کے جی کے بچوں کی بات کر رہا ہوں ۔۔۔ اور بالکل! یہ محفل کی بات نہیں ، یہ محفل تو سکون ہے ۔۔۔۔۔۔ جانِ لشکر یاد ہے نا بھیا :) :) ۔۔۔ اس تمہید "جانَ لشکر" کا ایک ایک حرف سچ ہے ، میرے دل کی آواز ہے ، میرے دل میں داغ ہوتا تو میں یوں آپ سب دوستوں سے بات ہی کیوں کرتا !! ۔۔۔ میں نے کب کہا محفل پر آپی نے یا کسی نے کچھ ویسی بد تمیزی کی ؟ وہی تو کہ رہا ہوں میرے اولیں مراسلے کا مطلوب ہر گز وہ نہ تھا ، بلکہ جو اس کا متحرک تھا اس کا ذکر بھی کر دیا ، ۔۔۔۔ آپی کا ذکر پھر بعد میں اس لیئے در آیا کہ میں جھوٹ نہیں بولنا چاہتا تھا کہ مجھے آپی سے کوئی شکوہ ہی نہیں ۔۔۔۔۔۔۔ شکوہ تو ہے مگر اس کا میں ہمیشہ کھلے اور مہذب پیرائے میں اظہار کروں گا ، لیکن اس شکوہ کا اس مراسلے سے کوئی تعلق نہیں تھا جسے انہوں نے بلا تبصرہ کہ کر ٹکا سا جواب دے دیا !! ۔۔ میں تو بس اس ذمہ داری کی طرف اشارہ کرنا چاہ رہا ہوں جس میں ہمیں یہ نہیں دیکھنا کہ ہمیں کیا پسند ہے اور نا پسند ۔۔۔ بھائی اگر یہ پسند ناپسند کی بات سینیئرز، جو اساتذہ کی حیثیت رکھتے ہیں، وہ سوچنے لگ جائیں تو کیا یہ درست طریَق اصلاح ہو گا ؟ ۔۔۔ میں محض قلم دوست کی حیثیت سے بس ایک اہم نقطہ کی ترف توجہ دلانا چاہ رہا ہوں جس کا تعلق بحیثیت ایک قلم بردار ہماری ذمہ داری ہے ! اور میں سمجھتا ہوں یہ محفل اور بہتیرے للو پنجو فورموں سے در حقیقت بہت بالا تر ہے ، اور اسے وساطت سے ہم سب بہت سی باتوں کے ذمہ دار ہیں۔ :) :)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
قیصرانی بھیا اور جس تحریر کا آپ نے حوالہ دیا ، مجھے اس کے ہر حرف سے اتفاق ہے ۔۔۔ وہ اس دھاگے کے ایک سرے کو تاکید تھی کہ بھیا لوگ برا نہیں مانتے یہ خزانہ ہوتا ہے !
اور اآج جو میں کہ رہا ہوں یہ اسی دھاگے کہ دوسرے سرے سے گزارش ہے !! ۔۔۔ کوئی بھی معاملہ کسی ایک طرف کو سنبھالنے سے نہیں سنبھلتا ، توازن دونوں سروں سے قائم ہو گا نا ! :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
اور میرا نہیں خیال میں نے کوئی غلط بات کہی تھی نہ جانے کیوں اپیا نے یوں جواب ہی دے دیا :) ایک قلم دوست ہونے کے ناطے صحت مند تنقید کی اس کمی پر توجہ دلانے کی کوشش کی جسے مجھ جیسے اکثر لوگ بھول رہے ہیں اور جس سے بہت نقصان ہو رہا ہے !!
میرا جواب آپ سے زیادہ منصور کے لیے تھا جسے وہ سمجھ گئے تھے
صحت مند تنقید وہی ہوتی ہے جہاں آپ پوری ایمانداری سے کسی کو 100 ٪ فیڈبیک دیتے ہیں مگر آج جب تحریر کا مقصد صرف داد بٹورنا ہے تو صحت مند تنقید کا نہ کوئی مقصد ہے نہ وجود
 
جی اپیا ۔۔۔۔۔ مجھے لگتا ہے میں سمجھا نہیں پاؤں گا اس لیئے اس موضوع کو میں یہاں ہی ختم کرنے جا رہا ہوں۔ مجھے آپ کی خواہش کا مکمل احترام ہے!
 
صائمہ شاہ

محفلین
میں جانتا ہوں بھائی جان :) ، لیکن میں نے محض آپی کا ذکر کب کیا ؟ اگر آپی چاہیں تو میں ان سب کے حوالہ جات دے سکتا ہوں جن کی وجہ سے میں نے وہ بات کہی ، ایک اشارہ دوں گا کہ اردو افسانے گروپ سے نور کو محض اس بنا پر نکال دیا گیا کہ کیوں کہ وہ اپنی تصاویر مہیا نہیں کر پائی اور اس کا بولنے کا انداز مختلف ہے ( ہم سب جانتے ہیں نور کا انداز ہی ایسا ہے ) کیا یہ سب باتیں ایک لکھاری کو نقلی آئی ڈی سمجھ نکال باہر کرنے کے لیئے بہت ہیں ؟ اور ایسی کئی ایک الجھنیں پیش آئیں کچھ ہی دنوں میں کہ مجھے اب کوفت ہونے لگی اس روغن جعلی سے، لیکن اس سب کا تعلق اپیا سے نہیں ، البتہ میں تو بس آپی کے غصہ میں آ کر بات حد سے زیادہ سختی کے ساتھ کرنے کے خلاف ہوں کیوں کہ اس سے دوسروں پر بھی غلط امیج پڑتا ہے ، وہ ایک سلجھی ہوئی فن کار ہیں ، کوئی جانے یا نہ جانے میں ضرور پہچانتا ہوں کہ وہ کتنی قابل ہیں ، مگر بھائی یہ ہی تو گڑ بڑ ہے جب ایک کام نرمی سے نکل سکے تو سختی سے کیوں ؟ ۔۔۔ کیا تنقید ایک نظامِ تعلیم جیسا ہی نہیں ہے ؟ تنقید کرنا یعنی سکھانا ، اور نظام تعلیم میں درست طریقہ تو موجود ہی وہاں ہے جہاں آپ سب موجود ہیں یعنی مغرب میں اور مجھ سے بہتر آپ جانتے ہیں کہ میں کس طرف اشارہ کر رہا ہوں ، میں صائمہ شاہ اپیا کا بہت ضدی بھائی ہوں جو ان سے ہمیشہ یوں ہی ضد کرتا رہے گا مگر با خدا میرا مقصد قطعاً ان پر طنزیہ پیرائے میں انگلی اٹھانا نہیں تھا میں تو ان کی قابلیت کا بذات خود مداح ہوں ، بلکہ ان کے اپنے فن پر عبور پر محو حیرت بھی !! ۔۔۔ اور میں کبھی ان کے ساتھ بد تہذیب پیرائے جیسے سلوک کا سوچ بھی نہیں سکتا !! :)
میں بے اختیار مسکرا دیا ۔۔ :) :)
بھائی جان میں نے کبھی کسی کو اپنی تحریر پر کیسی بھی تنقید سے نہیں روکا میں اور طرح کا بندہ ہوں ، میں باقی شاگردوں کی بات کر رہا ہوں ۔۔۔ ہم ، آپ کافی گول مٹول ہو چکے ہیں وقت کے دھارے میں ، میں نئی آنے والوں یعنی ، کے جی کے بچوں کی بات کر رہا ہوں ۔۔۔ اور بالکل! یہ محفل کی بات نہیں ، یہ محفل تو سکون ہے ۔۔۔۔۔۔ جانِ لشکر یاد ہے نا بھیا :) :) ۔۔۔ اس تمہید "جانَ لشکر" کا ایک ایک حرف سچ ہے ، میرے دل کی آواز ہے ، میرے دل میں داغ ہوتا تو میں یوں آپ سب دوستوں سے بات ہی کیوں کرتا !! ۔۔۔ میں نے کب کہا محفل پر آپی نے یا کسی نے کچھ ویسی بد تمیزی کی ؟ وہی تو کہ رہا ہوں میرے اولیں مراسلے کا مطلوب ہر گز وہ نہ تھا ، بلکہ جو اس کا متحرک تھا اس کا ذکر بھی کر دیا ، ۔۔۔۔ آپی کا ذکر پھر بعد میں اس لیئے در آیا کہ میں جھوٹ نہیں بولنا چاہتا تھا کہ مجھے آپی سے کوئی شکوہ ہی نہیں ۔۔۔۔۔۔۔ شکوہ تو ہے مگر اس کا میں ہمیشہ کھلے اور مہذب پیرائے میں اظہار کروں گا ، لیکن اس شکوہ کا اس مراسلے سے کوئی تعلق نہیں تھا جسے انہوں نے بلا تبصرہ کہ کر ٹکا سا جواب دے دیا !! ۔۔ میں تو بس اس ذمہ داری کی طرف اشارہ کرنا چاہ رہا ہوں جس میں ہمیں یہ نہیں دیکھنا کہ ہمیں کیا پسند ہے اور نا پسند ۔۔۔ بھائی اگر یہ پسند ناپسند کی بات سینیئرز، جو اساتذہ کی حیثیت رکھتے ہیں، وہ سوچنے لگ جائیں تو کیا یہ درست طریَق اصلاح ہو گا ؟ ۔۔۔ میں محض قلم دوست کی حیثیت سے بس ایک اہم نقطہ کی ترف توجہ دلانا چاہ رہا ہوں جس کا تعلق بحیثیت ایک قلم بردار ہماری ذمہ داری ہے ! اور میں سمجھتا ہوں یہ محفل اور بہتیرے للو پنجو فورموں سے در حقیقت بہت بالا تر ہے ، اور اسے وساطت سے ہم سب بہت سی باتوں کے ذمہ دار ہیں۔ :) :)
حیران ہوں کہ ان باتوں کا کیا جواب دوں
آپ نے کہا کہ میں غصے میں آکر سختی سے بات کرتی ہوں آپ شائد یہ نہیں جانتے کہ مجھے بہت کم غصہ آتا ہے اور نہ ہی میں سختی سے بات کرتی ہوں اگر میرے الفاظ میں شدت ہے تو ایمانداری کی جو کسی بھی تحریر پر تبصرے کا بنیادی اصول ہے مگر میں یہاں غلط تھی اور اسے کھلے عام تسلیم کرتی ہوں مجھے لگا یہ سیکھنے کا عمل ہے اس لیے اس میں حصہ لیا مگر جب ہم سیکھنے کی بجائے داد کے منتظر ہوں تو یہ گلے بجا ہیں میرا خیال تھا کہ لکھنے والے غلطیوں سے سیکھنا چاہتے ہیں مگر میرا یہ خیال بھی غلط تھا میں نے جہاں بھی تبصرہ کیا وہاں اسے انتہائی منفی انداز میں لیا گیا اور جن لوگوں نے تعریف کی انہیں کہا گیا آپ کے مزید تبصروں کا انتظار رہے گا تو میں ان تبصروں کی قیمت ادا کر چکی ہوں :)
آپ نے کہا کہ آپ کو کوئی گلہ نہیں ہے مگر گلہ ہے
میں آپ سب سے معذرت خواہ ہوں کہ میرے کسی بھی تبصرے سے آپ میں سے کسی کا بھی دل دکھا اور آپ کی تخلیقی صلاحیتیں مجروح ہوئیں
 
loneliness4ever

محفلین
میرا جواب آپ سے زیادہ منصور کے لیے تھا جسے وہ سمجھ گئے تھے
صحت مند تنقید وہی ہوتی ہے جہاں آپ پوری ایمانداری سے کسی کو 100 ٪ فیڈبیک دیتے ہیں مگر آج جب تحریر کا مقصد صرف داد بٹورنا ہے تو صحت مند تنقید کا نہ کوئی مقصد ہے نہ وجود

جی اپیا ۔۔۔۔۔ مجھے لگتا ہے میں سمجھا نہیں پاؤں گا اس لیئے اس موضوع کو میں یہاں ہی ختم کرنے جا رہا ہوں۔ مجھے آپ کی خواہش کا مکمل احترام ہے!

تلاش ِخوشی سے دور نکل گئے ۔۔۔۔ وہی المیہ ہے جو زمانے بھر میں عام ہے
یعنی پہلا دوسرے سے اور دوسرا پہلے سے خائف نظر آتا ہے ۔۔۔ ادب کا معاملہ بھی یہی ہے
نقاد لکھاری سے اور لکھاری نقاد سے دل برا کئے بیٹھا ہے، حقیقت یہ ہے کہ
پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں
بعض لکھاری ایسی طیعت کے ہوتے ہیں جو اپنی تصحیح گوارا ہی نہیں کرتےمطلب کسی کی اصلاح برداشت نہیں کرتے
سمجھتے ہیں کہ ان کا لکھا ہر عیب سے پاک ہے یہ عموماَ نئی پود میں بخوبی نظر آتا ہے کیونکہ برداشت تمام ہو چکی ہے
انتظار گورار نہیں، منزل تلک کا سفر بھی بھاری لگنے لگتا ہے اس لئے وہ بھٹی میں اترنے سے پہلے ہی اپنے آپ کو کندن
سمجھنے لگتے ہیں اور کافی فورمز پر دیکھتا آیا ہوں ، بد تمیزی بھی کر بیٹھتے ہیں سامنے والے سے
دوسری جانب بعض نقاد اپنے علم کو اور اپنی بات کو حرف ِ آخر جانتے ہیں اور سامنے والے کو بس ایک ہی نظر سے دیکھنے کے
عادی ہوتے ہیں اور وہ ہوتی ہے نظر اپنے آپ سے کم علم جاننے اور ماننے والی۔۔۔۔ بعض نقاد ذاتی پسند ، ناپسند کے حصار
میں گھر جاتے ہیں اور کچھ قسم کھائے بیٹھے ہوتے ہیں کہ سامنے والے کی گر غلطیاں دو ہوں تو کسی چارٹرڈ اکاونٹیٹ کی طرح
اس دو کو چار اور چار کو چھ کرنا ہے۔۔۔۔

مگر اب بالا دونوں پیراگراف کا مطلب یا حاصل یہ نہیں کہ ہر لکھاری اپنی کاوش پر تنقید گوارا نہیں کرتا اور ہر نقاد اپنے کہے کو
ہی حرف آخر مانتا ہے ۔۔۔۔ اصل بات ہے طریقہ کار کی ۔۔۔۔ آپ ایک بار کہوں اور بات دل میں اتر جائے، اور ایسے اترے
کہ نہ سننے والے پر گراں گزرے اور نہ پڑھنے والے کو عجیب لگے اور یہ کام اور یہ سنت کہ اعلی اخلاق کو اپنایا جائے۔۔۔ دونوں ہی
یعنی لکھاری اور نقاد پر لازم ہے، بحیثیت مسلم بھی اور اگر کوئی غیر مسلم ہو تو بحیثیت انسانیت بھی

خیر جی معافی چاہتا ہوں دو بڑوں کے درمیان بول پڑا ۔۔۔ امید ہے گوارا فرمائیں گے

دعاگو

س ن مخمور
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
حیران ہوں کہ ان باتوں کا کیا جواب دوں
آپ نے کہا کہ میں غصے میں آکر سختی سے بات کرتی ہوں آپ شائد یہ نہیں جانتے کہ مجھے بہت کم غصہ آتا ہے اور نہ ہی میں سختی سے بات کرتی ہوں اگر میرے الفاظ میں شدت ہے تو ایمانداری کی جو کسی بھی تحریر پر تبصرے کا بنیادی اصول ہے مگر میں یہاں غلط تھی اور اسے کھلے عام تسلیم کرتی ہوں مجھے لگا یہ سیکھنے کا عمل ہے اس لیے اس میں حصہ لیا مگر جب ہم سیکھنے کی بجائے داد کے منتظر ہوں تو یہ گلے بجا ہیں میرا خیال تھا کہ لکھنے والے غلطیوں سے سیکھنا چاہتے ہیں مگر میرا یہ خیال بھی غلط تھا میں نے جہاں بھی تبصرہ کیا وہاں اسے انتہائی منفی انداز میں لیا گیا اور جن لوگوں نے تعریف کی انہیں کہا گیا آپ کے مزید تبصروں کا انتظار رہے گا تو میں ان تبصروں کی قیمت ادا کر چکی ہوں :)
آپ نے کہا کہ آپ کو کوئی گلہ نہیں ہے مگر گلہ ہے
میں آپ سب سے معذرت خواہ ہوں کہ میرے کسی بھی تبصرے سے آپ میں سے کسی کا بھی دل دکھا اور آپ کی تخلیقی صلاحیتیں مجروح ہوئیں
کیا کہوں آپی ۔۔۔۔ بہتر ہے کچھ نہ کہوں ، آپ نے جو کچھ کہا اس کا دور دور تک کہیں میرے مراسلوں میں ذکر ہی نہیں ۔۔۔۔ !!
آپ کی تخلیقی صلاحیتیں مجروح ہوئیں!
جزاکم اللہ خیرا !!
 
Top