تلاشِ خوشی ۔۔ 'افسانہ' از نور--(محفل کی نویں سالگرہ کے موقع پر)

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
خوب تحریر ہے نور!
غلطیوں کا ادراک اور احساسِ زیاں بہتر ہے کہ اس وقت سے پہلے پہلے ہوجائے کہ جب آپ کے درد کا درماں ڈھونڈے سے بھی نہ ملتا ہو!
گہرا سبق لیئے ہوئے اک اچھی تحریر!
 
نور وجدان

مجھے خوشی ہوئی کہ آپ نے پڑھا اس قابل جانا ۔۔۔ کوشش تھی میری کہ اپنا احساس پیسش کر پاؤں ۔۔ بہت شکریہ حوصلہ افزائی کا :)
 
ماہی احمد

لائبریرین
نور۔۔۔ لاجواب۔۔۔
میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کچھ بھی کہنے کو۔
اتنا خوبصورت لکھا آپ نے، لگ رہا تھا حقیقت سے قریب ترین کوئی فلم چل رہی ہے سامنے۔۔۔
بہت خوش رہیں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
لندن میں سمندر کا تصور بہت عجیب ہے کہ لندن میں سمندر شہر سے کافی دور ہے بلکہ شہر کے سب اربز سے بھی دور جا لگتا ہے۔ لندن کے ساحل حوالے سے جب بات کرتے ہیں تو عموماً دریائے تھیمز کا ہی ذکر ہوتا ہے۔ ٹائپو کے علاوہ بھی کچھ غلطیاں دکھائی دیں جن کو بہتر کیا جا سکتا ہے
ابھی وہ سامنے ہی کھڑا تھا اسکو غشی آگئی ۔ وہ وہاں پر سو گیا۔ اور اس نے بہت عجب سماع میں خود کو پایا ۔۔
لندن یا انگلینڈ یا مغرب میں پولیس مقابلے اس طرح کے نہیں ہوتے کہ اس طرح بندے مارے جائیں اور زخمی ہوں۔ یہ کوئی بہت بڑی دہشت گردی کی کاروائی ہو یا پھر ڈرگز کے کاروبار تو پھر یہ ممکن ہے۔ دوسرا سولہ سال کی لڑکی کےدوست بھی سولہ سترہ برس کے ہی ہوں گے جو کہ قانونی طور پر بالغ شمار نہیں ہوتے۔ ان کے خلاف پاکستانی پولیس جیسی کاروائی بہت عجیب تائثر چھوڑ رہی ہے۔ اگر وہ بالغ ہیں کہ اپنے گھر رہتا ہے لڑکا تو بھی بات کچھ ہضم نہیں ہوتی
لبیک کو تلبیح بے شک کہتے ہوں لیکن بہتر رہتا کہ آپ کا مطلب "میں حاضر ہوں" کہلواتیں۔ بچے کو بات آسان الفاظ میں سمجھائی جاتی ہے :)
فوٹان میں ڈھلے حسان۔۔۔ اس طرح فوٹان اور حسان سے نغمگی تو پیدا ہو رہی ہے لیکن اس سے بات بہت آؤٹ آف کاٹیکسٹ چلی جاتی ہے جو قاری کے ذہن میں مستقل الجھن چھوڑتی ہے اور افسانے پر توجہ نہیں رہ پاتی
عین یہی بات الیکٹرانک امیج ٹرانسفر پر بھی فٹ آتی ہے
گھر میں لائبریری میں کھڑا بندہ اپنی جیب میں بلڈ پریشر کی دوا لے کر کیوں پھر رہا ہے، یہ بات کافی تشنہ رہ گئی ہے
اس کے علاوہ یہ دیکھئے کہ وہ انعم کے ساتھ شادی کرنے کے بعد اور پہلے بیٹے کی پیدائش کے بعد پاکستان سے باہر جا رہا ہے اور پھر اچانک عابدہ صاحبہ دھم سے آن کودتی ہیں اور اسی طرح فیڈ آؤٹ ہو جاتی ہیں۔ اس پر کچھ وضاحت ہوتی تو بہتر لگتا
حسان بہت بے چین تھا اس نے منہم کو فون کیا ۔۔اس کا دل ہول رہا تھا ۔۔ وہ لان میں آکر ٹہلنے لگا۔ مگر اس کو دھوپ محسوس نہ ہورہی تھی ۔۔ وقت کی دھوپ بڑی تیز تھی ۔۔ اس گھر میں گھٹن محسوس ہوئی وہ گھر سے باہر نکل پڑا۔۔ مگر گھر سے باہر نکلا تو لگا قیامت آگئی۔منہم اس کے سامنے تھی ۔۔ مگر جس حالت میں تھی اس کا تو تصور بھی اس نے نہیں کیا تھا ۔وہ اس کو بھاگم بھاگ ہسپتال لے کر گیا ۔۔مگر وہ فرشتہ صفت سانس اس دنیا کے ختم کر چکی تھی ۔۔قدرت نے اسکی اتنی ہی سانسیں لکھی تھیں۔۔
یہ پاکستانی معاشرہ نہیں ہے کہ جہاں اس طرح کی حالت میں بچی کو دیکھ کر لوگ بے حسی سے گذر جائیں گے یا باپ کو بچی دکھائی دے تو وہ اسے خود ہسپتال لے کر جائے۔ مغربی معاشرے میں یہ سب کچھ "فلی آٹومیٹڈ" ہوتا ہے
ابھی کے لئے اتنا ہی۔ اگر آپ کو مزید سننا ہو تو بعد میں :)
 
صائمہ شاہ ابن سعید ناصر علی مرزا قیصرانی ابن رضا
آپ لوگ اچھے نقاد ہیں میں نے تنقید کے لیے ٹیگ کیا نہ کہ تعریف کے لے
ان بڑے ناموں کے ساتھ ہمارا نام مناسب نہیں لگا
آپ کی تحریر دو بار پڑھی ہے، مجوعی تاثر یہ ہے بہت عمدہ تحریر ہے لیکں کچھ کمی محسوس ہوتی ہے کہیں کچھ ہے یہ تو ماہرین فن تحریر ہی بتا سکتے ہیں، کسی استاد سے اصلاح کروا لیں تو بہت ہی عمدہ ہوگا ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے موتی جڑے ہوئے ہیں لیکن ان کی ترتیب میں کچھ فرق ہے یا موتیوں کو ہی تراش خراش اور زیبائش کی ضرورت ہے
آپ گہرا مطالعہ بہت زیادہ بڑھا دیں تو شاید استاد کے بغیر ہی منز ل کو پا لیں
یہ بات تو واضح ہے کہ میں کوئی ادیب شدیب نہیں ہوں ایک عام قاری کے حوالے سے بات کی ہے،
(اگر سوچوں کہ ایسا لکھ سکوں تو بہت زیادہ وقت ،محنت اور مطالعہ درکار ہوگا ،دوسرے لفظوں میں تقریبا ناممکن) بات کا مقصد یہ ہے کہ ایجاد ْ تشکیل یا تصنیف کے عمل کی نسبت ، نکتہ چینی کرنا بہت آسان اور مزیدار عمل ہے ،مزید بات پھر کسی وقت
 
نور وجدان

لائبریرین
لندن میں سمندر کا تصور بہت عجیب ہے کہ لندن میں سمندر شہر سے کافی دور ہے بلکہ شہر کے سب اربز سے بھی دور جا لگتا ہے۔ لندن کے ساحل حوالے سے جب بات کرتے ہیں تو عموماً دریائے تھیمز کا ہی ذکر ہوتا ہے۔ ٹائپو کے علاوہ بھی کچھ غلطیاں دکھائی دیں جن کو بہتر کیا جا سکتا ہے

:)
فوٹان میں ڈھلے حسان۔۔۔ اس طرح فوٹان اور حسان سے نغمگی تو پیدا ہو رہی ہے لیکن اس سے بات بہت آؤٹ آف کاٹیکسٹ چلی جاتی ہے جو قاری کے ذہن میں مستقل الجھن چھوڑتی ہے اور افسانے پر توجہ نہیں رہ پاتی
عین یہی بات الیکٹرانک امیج ٹرانسفر پر بھی فٹ آتی ہے
گھر میں لائبریری میں کھڑا بندہ اپنی جیب میں بلڈ پریشر کی دوا لے کر کیوں پھر رہا ہے، یہ بات کافی تشنہ رہ گئی ہے
ابھی کے لئے اتنا ہی۔ اگر آپ کو مزید سننا ہو تو بعد میں :)

اسکی وضاحت کر دیں ۔۔۔ مجھے مثبت لگا انداز ۔۔ آپ بتائے مجھے ۔۔مجھے بتائیں گے نہیں تو پتا کیسے چلے گا ماشاء اللہ اچھا بتایا ۔۔۔ یہ سمجھ نہیں آرہی یہ حوالے سے باہر کیوں ؟ وضاحت کریں ۔۔تشنہ باب کے بارے میں بتائیں جو رہتا
 
آخری تدوین:

ماشاء اللہ حوصلہ افزائی کا ۔۔آپ کا مطالعہ بہت وسیع ہے ۔۔ اس لیے کہا ۔۔یہ حقیقت کسی خیال کو تشکیل دینا مشکل ہوتا ہے مگر دیکھیں مثبت اور منفی نکتہ چینی میں فرق ۔۔آپ نے سراہا ۔۔شکریہ ،،ساتھ کمی کا بتایا مجھے بتائیں وہ کمی آپ کو کیا لگ رہی ہ؁۔۔مجھے مناسب لگا آپ کا نام ۔۔ آپ بہت اچھے انسان ہیں
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
لندن میں سمندر کا تصور بہت عجیب ہے کہ لندن میں سمندر شہر سے کافی دور ہے بلکہ شہر کے سب اربز سے بھی دور جا لگتا ہے۔ لندن کے ساحل حوالے سے جب بات کرتے ہیں تو عموماً دریائے تھیمز کا ہی ذکر ہوتا ہے۔ ٹائپو کے علاوہ بھی کچھ غلطیاں دکھائی دیں جن کو بہتر کیا جا سکتا ہے

لندن یا انگلینڈ یا مغرب میں پولیس مقابلے اس طرح کے نہیں ہوتے کہ اس طرح بندے مارے جائیں اور زخمی ہوں۔ یہ کوئی بہت بڑی دہشت گردی کی کاروائی ہو یا پھر ڈرگز کے کاروبار تو پھر یہ ممکن ہے۔ دوسرا سولہ سال کی لڑکی کےدوست بھی سولہ سترہ برس کے ہی ہوں گے جو کہ قانونی طور پر بالغ شمار نہیں ہوتے۔ ان کے خلاف پاکستانی پولیس جیسی کاروائی بہت عجیب تائثر چھوڑ رہی ہے۔ اگر وہ بالغ ہیں کہ اپنے گھر رہتا ہے لڑکا تو بھی بات کچھ ہضم نہیں ہوتی
لبیک کو تلبیح بے شک کہتے ہوں لیکن بہتر رہتا کہ آپ کا مطلب "میں حاضر ہوں" کہلواتیں۔ بچے کو بات آسان الفاظ میں سمجھائی جاتی ہے :)
فوٹان میں ڈھلے حسان۔۔۔ اس طرح فوٹان اور حسان سے نغمگی تو پیدا ہو رہی ہے لیکن اس سے بات بہت آؤٹ آف کاٹیکسٹ چلی جاتی ہے جو قاری کے ذہن میں مستقل الجھن چھوڑتی ہے اور افسانے پر توجہ نہیں رہ پاتی
عین یہی بات الیکٹرانک امیج ٹرانسفر پر بھی فٹ آتی ہے
گھر میں لائبریری میں کھڑا بندہ اپنی جیب میں بلڈ پریشر کی دوا لے کر کیوں پھر رہا ہے، یہ بات کافی تشنہ رہ گئی ہے
اس کے علاوہ یہ دیکھئے کہ وہ انعم کے ساتھ شادی کرنے کے بعد اور پہلے بیٹے کی پیدائش کے بعد پاکستان سے باہر جا رہا ہے اور پھر اچانک عابدہ صاحبہ دھم سے آن کودتی ہیں اور اسی طرح فیڈ آؤٹ ہو جاتی ہیں۔ اس پر کچھ وضاحت ہوتی تو بہتر لگتا

یہ پاکستانی معاشرہ نہیں ہے کہ جہاں اس طرح کی حالت میں بچی کو دیکھ کر لوگ بے حسی سے گذر جائیں گے یا باپ کو بچی دکھائی دے تو وہ اسے خود ہسپتال لے کر جائے۔ مغربی معاشرے میں یہ سب کچھ "فلی آٹومیٹڈ" ہوتا ہے
ابھی کے لئے اتنا ہی۔ اگر آپ کو مزید سننا ہو تو بعد میں :)

ماشاء اللہ ! اسے کہتے ہیں طنز کی پیرائے سے عاری ایک صحت مند تبصرہ و تاکید ، جس سے لکھنے والے میں حوصلہ پیدا ہوتا ہو نا کہ ختم ہوتا ہے ! تنقید و تبصرہ کو میں انتہائی حساس فعل سمجھتا ہوں اور اس میں بہت سمجھ بوجھ درکار ہوتی ہے اور ضروری نہیں ہر اچھا لکھنے والا ، الفاظ کا اچھا شارح بھی ہو۔ بہت اچھا لگا پڑھ کر اور آئندہ میں اپنی تحریروں کی تمام تر نوک پلک آپ کے ذمہ لگا رہا ہوں ۔۔۔۔ !!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
انکار کی کوشش مت کیجیئے گا ورنہ خاصہ بڑا جرمانہ تھوپ دوں گا اور عید بھی قریب ہے۔ اس سب پر یہ کہ ہم آپ کے چھوٹے بھائی بھی ہیں :rolleyes: ۔۔۔۔۔۔۔ بھائی جاااان !! :p
 
قیصرانی

لائبریرین
اسکی وضاحت کر دیں ۔۔۔ مجھے مثبت لگا انداز ۔۔ آپ بتائے مجھے ۔۔مجھے بتائیں گے نہیں تو پتا کیسے چلے گا ماشاء اللہ اچھا بتایا ۔۔۔ یہ سمجھ نہیں آرہی یہ حوالے سے باہر کیوں ؟ وضاحت کریں ۔۔تشنہ باب کے بارے میں بتائیں جو رہتا
آپ بتائیے کہ کس نکتے کی بابت پوچھنا چاہ رہی ہیں تاکہ اسی پر فوکس کروں :)
 
نور وجدان

لائبریرین
آپ بتائیے کہ کس نکتے کی بابت پوچھنا چاہ رہی ہیں تاکہ اسی پر فوکس کروں :)
فوٹان میں ڈھلے حسان۔۔۔ اس طرح فوٹان اور حسان سے نغمگی تو پیدا ہو رہی ہے لیکن اس سے بات بہت آؤٹ آف کاٹیکسٹ چلی جاتی ہے جو قاری کے ذہن میں مستقل الجھن چھوڑتی ہے اور افسانے پر توجہ نہیں رہ پاتی
عین یہی بات الیکٹرانک امیج ٹرانسفر پر بھی فٹ آتی ہے

اسکی وضاحت کریں آپ نے دل نہیں دکھایا تحریر پر تبصرہ کیا ہے بہت سے پوئینٹس بتائے مجھ پر عیاں ہوا آپ کتنت قابل ہیں ۔۔آب آپ سے تنقید لازم ہوئی میری تحاریر پر :)

بھی کے لئے اتنا ہی۔ اگر آپ کو مزید سننا ہو تو بعد میں۔۔
ابھی بتا دیں ۔۔۔ میں جاننا چاہوں گی میں اس کو دوبارہ لکھوں گیی
 
قیصرانی

لائبریرین
ماشاء اللہ ! اسے کہتے ہیں طنز کی پیرائے سے عاری ایک صحت مند تبصرہ و تاکید ، جس سے لکھنے والے میں حوصلہ پیدا ہوتا ہو نا کہ ختم ہوتا ہے ! تنقید و تبصرہ کو میں انتہائی حساس فعل سمجھتا ہوں اور اس میں بہت سمجھ بوجھ درکار ہوتی ہے اور ضروری نہیں ہر اچھا لکھنے والا ، الفاظ کا اچھا شارح بھی ہو۔ بہت اچھا لگا پڑھ کر اور آئندہ میں اپنی تحریروں کی تمام تر نوک پلک آپ کے ذمہ لگا رہا ہوں ۔۔۔۔ !!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
انکار کی کوشش مت کیجیئے گا ورنہ خاصہ بڑا جرمانہ تھوپ دوں گا اور عید بھی قریب ہے۔ اس سب پر یہ کہ ہم آپ کے چھوٹے بھائی بھی ہیں :rolleyes: ۔۔۔۔۔۔۔ بھائی جاااان !! :p
انکار تو کبھی نہیں کرتا، لیکن اگر وقت ہو تو۔ ورنہ محض ریٹنگ دے کر گذر جاتا ہوں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
فوٹان میں ڈھلے حسان۔۔۔ اس طرح فوٹان اور حسان سے نغمگی تو پیدا ہو رہی ہے لیکن اس سے بات بہت آؤٹ آف کاٹیکسٹ چلی جاتی ہے جو قاری کے ذہن میں مستقل الجھن چھوڑتی ہے اور افسانے پر توجہ نہیں رہ پاتی
عین یہی بات الیکٹرانک امیج ٹرانسفر پر بھی فٹ آتی ہے

اسکی وضاحت کریں آپ نے دل نہیں دکھایا تحریر پر تبصرہ کیا ہے بہت سے پوئینٹس بتائے مجھ پر عیاں ہوا آپ کتنت قابل ہیں ۔۔آب آپ سے تنقید لازم ہوئی میری تحاریر پر :)

بھی کے لئے اتنا ہی۔ اگر آپ کو مزید سننا ہو تو بعد میں۔۔
ابھی بتا دیں ۔۔۔ میں جاننا چاہوں گی میں اس کو دوبارہ لکھوں گیی
فوٹان کی ماہیت جاننے کے لئے ایٹم کی ساخت اور فزکس کے بنیادی تصورات کا علم ہونا چاہئے کہ

فوٹان کے بارے آپ یقینی طور پر جانتی ہوں گی کہ روشنی اور برقناطیسیت کی بنیادی اکائی ہے۔ عام طور پر ہم ٹیلی پورٹیشن کی بات کرتے ہیں تو پاپولر فکشن میں اس کے لئے روشنی یا پھر الیکٹرومیگنیٹک ویوز کی صورت میں منتقلی دکھاتے ہیں۔ لیکن ایک عام قاری اس بات سے بے بہرہ ہوتا ہے کہ اس فقرے میں فوٹان کو آپ نے کس پسِ منظر میں استعمال کیا ہے۔ اب ذرا اس فقرے کو دیکھئے
ایک زور دار دھماکہ ہو اتھا ۔۔جیسے کسی نے فوٹان میں ڈھلے حسان کو کسی اور وادی میں لا پھینکا ہو
یعنی حسان کو آپ ایک طرح سے ٹیلی پورٹ کرا رہی ہیں۔ عام قاری کے لئے فوٹان اور حسان کی روانی، نغمگی یا ان کا ہم قافیہ ہونا ہی معنی رکھتا ہے، اور پسِ منظر تک کوئی مشکل سے ہی جائے گا
عین یہی بات الیکٹرانک امیج ٹرانسفر پر بھی فٹ آتی ہے کہ قاری اس کی تہہ تک نہیں پہنچ سکتا
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
فوٹان کی ماہیت جاننے کے لئے ایٹم کی ساخت اور فزکس کے بنیادی تصورات کا علم ہونا چاہئے کہ

فوٹان کے بارے آپ یقیناً جانتی ہوں گی کہ روشنی اور برقناطیسیت کی بنیادی اکائی ہے۔ عام طور پر ہم ٹیلی پورٹیشن کی بات کرتے ہیں تو پاپولر فکشن میں اس کے لئے روشنی یا پھر الیکٹرومیگنیٹک ویوز کی صورت میں منتقلی دکھاتے ہیں۔ لیکن ایک عام قاری اس بات سے بے بہرہ ہوتا ہے کہ اس فقرے میں فوٹان کو آپ نے کس پسِ منظر میں استعمال کیا ہے۔ اب ذرا اس فقرے کو دیکھئے

یعنی حسان کو آپ ایک طرح سے ٹیلی پورٹ کرا رہی ہیں۔ عام قاری کے لئے فوٹان اور حسان کی روانی، نغمگی یا ان کا ہم قافیہ ہونا ہی معنی رکھتا ہے، اور پسِ منظر تک کوئی مشکل سے ہی جائے گا
عین یہی بات الیکٹرانک امیج ٹرانسفر پر بھی فٹ آتی ہے کہ قاری اس کی تہہ تک نہیں پہنچ سکتا
آپ کے نزدیک اسکے کی جگہ کیا استعمال کرتی الفاظ میں ۔۔ قاری آپ جیسا ہو تو بے بہرہ کیسے ؟ ہاں جو سائینس کے بارے میں تھوڑا کم جانتے ہیں یہ بات درست
 
آسان سے الفاظ میں بولیں تو
"منظر بدلتا ہے"
سے آپ یہی کام لے سکتی ہیں :)
اردو میں سائنس سے متعلق بہت کم آگہی ہے۔ میں بھی خود کو سائنس سے بے بہرہ شمار کرتا ہوں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک نظر اس پر بھی ڈال لیجئے
منظر پھر بدل رہا تھا پھر الیکڑانک امیجنگ ٹرانسفر ہورہی تھی مگر ایسا لگ رہا تھا حسان خود وہاں ہے ۔۔ وہ کوئی ایئر پورٹ لگ رہا تھا۔۔ بابا کی آنکھوں میں انسو تھے ۔۔ شکوہ تھا۔۔ ان کا بیٹا سب کچھ چھوڑ کر اپنے بیٹے ننھے سے بیٹے اور ان کے پوتے کو چھوڑ کر جارہا تھا۔۔۔انعم ۔۔ وہ خاموش ہمیشہ کی طرح جو بات دکھ دیتی تھی کبھی ظاہر نہیں کرتی تھی ۔۔ اسکا چھوٹا بھائی ۔۔ منان ۔۔اس سے لپٹ گیا۔۔
۔ اور وہ تو اپنے بیٹے کا نام تک نہیں جانتا کس طرح اس کا سامنا کرے گا اب تو وہ جوان ہو گیا ہوگا۔۔
 
صائمہ شاہ ابن سعید ناصر علی مرزا قیصرانی ابن رضا
آپ لوگ اچھے نقاد ہیں میں نے تنقید کے لیے ٹیگ کیا نہ کہ تعریف کے لے
بٹیا، ہم نے شاید پہلے بھی کہا تھا کہ املا وغیرہ کے حوالے سے نظر ثانی فرما لیں۔ ہم عموماً نفس مضمون پر تبصرہ نہیں کرتے بلکہ عموماً تبصرہ ہی نہیں کرتے اور بفرض محال کریں بھی تو انداز تحریر پر دو فقرے لکھ دیتے ہیں۔ ہاں شاذ و نادر دو فقروں سے زیادہ بھی لکھے ہوں گے، مثلاً یہ تبصرہ ملاحظہ فرمائیں۔ :) :) :)
 
Top