تقطیع کار سوفٹوئیر کی پلاننگ

نمرہ

محفلین
بہرحال، ابھی تو ہم ڈکشنری کی بنیاد پر تقطیع کرنے والے ایک سیدھے سادے پروگرام کے ممکنہ ڈیزائن اور طریقہ کار پر کچھ غور کرتے ہیں ، کوشش کرنے میں آخر حرج ہی کیا ہے ۔۔
 
سید ذیشان

کوشش کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ البتہ اگر کوئی تھوڑی بہت مدد درکار ہو تو ہم حاظر ہیں۔ :)
 
سید ذیشان

محفلین
روبی ان ریلز سیکھنے پر کام شروع کر دیا ہے۔ دیکھتے ہیں کیا نکلتا ہے اس سے۔ :) آپ اگر ڈکشنری شیئر کر دیں گے جس پر آپ نے کام کیا ہے تو مہربانی ہو گی۔ اور جو الفاظ شامل نہیں ہیں ان کے لئے کیا پلین ہے؟
 
اگر آپ روبی آن ریلز سیکھ رہے ہیں تو سیکھنے کے لئے ایک چھوٹا سا ایپلیکشن بنا لیں جس میں الفاظ کا ذخیرہ کیا جا سکے اور ساتھ ہی ان کے اوزان وغیرہ کے کالم ہوں بھی ہوں۔ پھر ہیورسٹک الگورتھمز کی مدد سے ان الفاظ کے اوزان کے کالم کو پر کر دیں۔ جسے بعد میں ایک ایک کر کے دیکھتے جائیں اور جہاں درست وزن نہ ہوا ہو اس کو مینولی درست کر دیں۔ ہر لفظ کے ساتھ ایک بولین کالم اس مقصد کے لئے رکھیں کہ اس کی مدد سے لفظ کے ریویو کو نشان زد کیا جا سکے۔ اس طرح ریلز پر کام کرنے کا اچھا تجربہ ہو جائے گا۔ :)

ہمارے پاس ڈکشنری ابھی بہت ہی خام حالت میں موجود ہے۔ کسی روز اس کو ڈھونڈھ کر اس کی کلینگ کر کے آپ کو مواد فراہم کرتے ہیں۔ :)
 
یہ الفاظ تو ہزاروں میں ہوں گے۔ ان کو مینولی دیکھنا تو بہت وقت طلب کام ہے۔ اس کا کوئی آسان حل نہیں ہو سکتا؟
 
فاتح

لائبریرین

جس حد تک خود کار طریق پر کرنا ممکن تھا وہ کر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں ایسے الفاظ بچتے ہیں جن پر مینوئل کام کرنا تھا
 
یہ الفاظ تو ہزاروں میں ہوں گے۔ ان کو مینولی دیکھنا تو بہت وقت طلب کام ہے۔ اس کا کوئی آسان حل نہیں ہو سکتا؟
جوب اوپر موجود ہے۔ رہا سوال ریویو کا، تو اس کو مینولی ہی کرنا ہوگا جو کہ بہت بڑا کام نہیں ہونا چاہئے۔ اگر ریویو بھی آٹو میٹ ہو سکتا تو سافٹوئیر کو ڈکشنری بیسڈ بنانے کی ضرورت کیوں کر پیش آتی؟ سب کچھ لاجک کی مدد سے نہ ہو جاتا؟ ویسے ریویو کے دور سے گزرتے ہوئے کچھ انکشافات بھی ہونے کی توقع ہے جن کے بارے میں پہلے سے سوچا بھی نہیں ہوگا۔ بعد میں وہ قواعد بنیں گے کہ کس قسم کے الفاظ کا وزن کس طرح حاصل کیا جا سکتا ہے۔ :)
پھر ہیورسٹک الگورتھمز کی مدد سے ان الفاظ کے اوزان کے کالم کو پر کر دیں۔
 
سید ذیشان

محفلین
جوب اوپر موجود ہے۔ رہا سوال ریویو کا، تو اس کو مینولی ہی کرنا ہوگا جو کہ بہت بڑا کام نہیں ہونا چاہئے۔ اگر ریویو بھی آٹو میٹ ہو سکتا تو سافٹوئیر کو ڈکشنری بیسڈ بنانے کی ضرورت کیوں کر پیش آتی؟ سب کچھ لاجک کی مدد سے نہ ہو جاتا؟ ویسے ریویو کے دور سے گزرتے ہوئے کچھ انکشافات بھی ہونے کی توقع ہے جن کے بارے میں پہلے سے سوچا بھی نہیں ہوگا۔ بعد میں وہ قواعد بنیں گے کہ کس قسم کے الفاظ کا وزن کس طرح حاصل کیا جا سکتا ہے۔ :)
کافی مشکل کام ہے :) چلیں ابتدا تو کرتے ہیں باقی آہستہ آہستہ کام ہوتا جائے گا۔
 
سید ذیشان

محفلین
ویسے ایک بات اور بھی ہے کہ کچھ الفاظ کے کئی اوزان بھی ہوتے ہیں۔ تشدید والے الفاظ اور چند سہ حرفی الفاظ۔ اس کے علاوہ بھی شائد ہوں۔ ان کارنر کیسز کو بھی ڈیل کرنا پڑے گا۔ کیا اس کے علاوہ بھی کچھ کارنر کیسز ہیں؟
 
بالکل ایک سے زائد وزن والے الفاظ بھی ہوتے ہیں لیکن تشدید والے الفاظ کا معاملہ یہ نہیں۔ ایک سے زائد وزن اسے کہا جاتا ہے جب ایک لفظ اساتذہ نے ایک سے زائد وزن پر باندھا ہو۔
 
تشدید سے مراد یہی تھی کہ کبھی لفظ مشدد باندھا جائے اور کبھی نہ باندھا جائے۔
 
فاتح

لائبریرین
ایسے الفاظ کی تعداد شاید 100 سے بھی کم ہو گی جن کے ایک سے زائد اوزان رائج ہیں اورا س کی ایک مثال ہے "طرح" جسے ہر دو فعل اور فعو کے وزن پر باندھا جاتا ہے۔
 
ویسے ایک بات اور بھی ہے کہ کچھ الفاظ کے کئی اوزان بھی ہوتے ہیں۔ تشدید والے الفاظ اور چند سہ حرفی الفاظ۔ اس کے علاوہ بھی شائد ہوں۔ ان کارنر کیسز کو بھی ڈیل کرنا پڑے گا۔ کیا اس کے علاوہ بھی کچھ کارنر کیسز ہیں؟
ضروری نہیں کہ آپ صد فیصد درست تقطیع کار ایپلیکیشن پہلے ہی ہلے میں بنا لیں۔۔۔ :) :) :)
 
اردو الفاظ کی کئی فہرستیں دستیاب ہیں۔ ایک آدھ تو اردو ویب کے ڈاؤنلوڈ سینٹر میں بھی ہوں گی۔ ابھی حال ہی میں دوست بھائی نے بھی ایک ڈکشنری جاری کی تھی۔ جو ہمارے پاس ہے وہ ابھی بہت ہی خام حالت میں ہے اور اس وقت ہم کچھ اس طرح مصروف ہیں کہ اس کو فی الفور فراہم کرنا ممکن نہیں۔ ویسے بھی ابتداء میں آپ تجرباتی طور پر کسی بھی فہرست الفاظ سے کام چلا سکتے ہیں۔ :)
 
الف عین

لائبریرین
کرلپ کی لسٹ میں بہت سے ’غیر الفاظ‘ شامل ہو گئے ہیں، اس لئے تعداد بڑھ گئی ہے، اس کو ایڈت کرنے کے بعد میں اسے ایم ایس ورڈ کی ڈکشنری کے طور پر استعمال کر رہا ہوں، جو روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ تازہ ترین فائل یہاں ہے۔
 
Top