تفسیر قران

السلام علیکم
کیا تفسیر معارف القران بھی سوفٹ وئیرکی شکل میں دستیاب ہے اگر ہےتو کہاں سے حاصل کی جائے اور تفسیر تفہیم القران کا سوفٹ وئیر بھی چاہئیے
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک مرتبہ اعجاز اختر صاحب نے اردو لائبریری پراجیکٹ کے سلسلے میں معارف القران کا مواد فراہم کرنا شروع کیا تھا۔ یہ ربط ملاحظہ فرمائیں۔ اعجاز اختر صاحب سے اس بارے میں مزید معلومات دریافت کی جا سکتی ہیں۔

تفہیم القران الگ سے بطور سوفٹویر کا معلوم نہیں، البتہ یہ کئی سائٹس پر تحریری اور تصویری شکل میں دستیاب ہے۔ اور اس کی ایم پی تھری آڈیو بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔ قران اردو سائٹ پر یہ سب دیکھا جا سکتا ہے۔
 
السلام علیکم اعجاز اختر صاحب اس سلسلے میں کیا تعاون فرماسکتے ہیں ذرا غور فرمائیں میں نے ابھی انکی سابقہ پوسٹیں دیکھی ہیں جو گزشتہ مارچ کی ہیں وہاں پ ڈ ایف فائل کا بھی لنک ہے اسس سلسلے میں عرض ہے کہ دو سال پہلے میں نے کسی سائٹ سے معارف القران کا پ ڈ ایف فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کی تھی جب انہیں چیک کیا توبہت دکھ ہوا کیوں کہ انکی اسکینگ بہت ہی گھٹ یہ اور ناقص تھی اورکئی سو صفحات بھی غائب تھے پھر میں نے ہمت کرکے معارف کی ایدیٹنک کا کام شروع کیا جس جس جلد کے صفحات غائب تھے انہیں اسی سائز کی تفسیر سے اسکین کرکے کورل ڈرا کے ذریعہ سے پوری جلدوں کو نئی ترتیب سے سیٹ کیاکئیں میہنے کی محنت اور کوشش سے اللہ کے فضل وکرم سےیہ کام پورا ہوا
 

الف عین

لائبریرین
عرفان، میں نے کچھ فنڈ دستیاب ہونے پر کچھ کمپوزنگ کا کام کرایا تھا، جس میں محض ایک تفسیر مکمل ہو چکی کہ وہ پاکستان میں کہیں دستیاب نہیں ہو گی، اس امید پر میں نے شمس پیر زادہ کی بہت عمدہ دعوت القرآن مکمل کرائی، اس کے علاوہ ایک جلد تفہیم القرآن، اور معارف کی پہلی جلد شروع کرائی ہی تھی، کہ فنڈ ختم ہو گئے۔ مقدمہ ہوا تھا معارف کا، جو میں نے علوم القرآن کے نام سے ایک الگ برقی کتاب بنا دی تھی۔ یہ ساری فائلیں دستیاب ہیں۔ ان کے علاوہ یونی کوڈ اردو تحریر میں کوئی تفسیر جو اب تک کمپوز ہوئی ہے (میرے علم کے مطابق) وہ مجھ کو مل چکی ہیں، جو ساری ہی میری سائٹ پر مل سکیں گی۔
 
محترم السلام علیکم امید ہے خیریت سے ہوں گے میں نےآپ کی سائٹ دیکھی ہے اور وہاں سےکچھ کتابیں بھی ڈاؤن لوڈکی ہے لیکن ایک بات سمجھ میں نہیں آئی قرآنِ کریم کی تفسیر قران کے متن کے ساتھ ہی تفسیر کہلاتی ہے اگر قرانی کو اس سے ختم کردیا جائے تو وہ تفسیرنہیں کہلاتی ابتک قران مقدس کی جتنی بھی تفاسیر شائع ہو ئی ہیں وہ سبقرانی متن کے ساتھ ہی ہوئی ہے تو قران کریم کی تفسیر قران کے متن ساتھ ہی ہو یہ ہی اسکا مقام ہے عرفان الٰہی فاروقی فاضل جامیہ عربیہ مظاہرعلوم سہارنپوریوپی الہند
 

نبیل

تکنیکی معاون
عرفان، میں اصولی طور پر آپ سے اتفاق کرتا ہوں۔ لیکن میرے خیال میں اعجاز اختر صاحب نے صرف تفسیر کے حصے کی کمپوزنگ کروا کر اسے پڑھنے کے لیے فراہم کیا ہے۔ اسے کچھ محنت کے ساتھ اس کے عربی متن کے ساتھ مربوط کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح اس کی افادیت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
عرفان، میں نے کچھ فنڈ دستیاب ہونے پر کچھ کمپوزنگ کا کام کرایا تھا، جس میں محض ایک تفسیر مکمل ہو چکی کہ وہ پاکستان میں کہیں دستیاب نہیں ہو گی، اس امید پر میں نے شمس پیر زادہ کی بہت عمدہ دعوت القرآن مکمل کرائی، اس کے علاوہ ایک جلد تفہیم القرآن، اور معارف کی پہلی جلد شروع کرائی ہی تھی، کہ فنڈ ختم ہو گئے۔ مقدمہ ہوا تھا معارف کا، جو میں نے علوم القرآن کے نام سے ایک الگ برقی کتاب بنا دی تھی۔ یہ ساری فائلیں دستیاب ہیں۔ ان کے علاوہ یونی کوڈ اردو تحریر میں کوئی تفسیر جو اب تک کمپوز ہوئی ہے (میرے علم کے مطابق) وہ مجھ کو مل چکی ہیں، جو ساری ہی میری سائٹ پر مل سکیں گی۔

اعجاز اختر صاحب، آج کل آپ کا کتابوں کو کمپوز کروانے پر اوسطاً کتنا خرچہ آتا ہے؟ کیا آپ فی صفحہ کے حساب سے ادائیگی کرتے ہیں؟
 

الف عین

لائبریرین
قرآن کے متن کے ساتھ وہی مسئلہ ہے کہ اسے علیحدہ فانٹ کے ساتھ علیحدہ کمپوزنگ کی ہوئی دستیاب ہے۔ کم از کم ہر صغیری خط میں، عثمانی میں تو کئی جگہ دستیاب ہے۔ اس وجہ سے ٹیکسٹ فارمیٹ میں قرآن کا متن پڑھنے کے قابل نہیں رہتا۔ اور پھر فائل کا سائز بھی بڑھ جاتا ہے، اس لئے میں نے صرف تفسیر کی کمپوزنگ کروائی تھی۔
نبیل آج کل کا تو معلوم نہیں لیکن 2007 اور 2008 میں میں نے 10 روپئے a4میں سائز کے صفحے کی کمپوزنگ کروائی تھی۔ بغیر پروف ریڈنگ اور پرنٹ آؤٹ کے، کہ ان کی ضرورت نہیں تھی۔ اس وقت پرنٹنگ ہی پانچ روپیہ صفحہ چل رہی تھی۔ ویسے دو پروف اور فائنل پرنٹنگ کے 25 تا 30 روپئے کا ریٹ چل رہا تھا، آج کل بھی اتنا ہی ہوگا کہ پرنٹنگ سستی ہو چکی ہے (ایک روپیہ فی صفحہ)، لیکن مہنگائی بھی بڑھ چکی ہے۔
 
Top