تعمیر اخلاق

faqintel

محفلین
تعمیر اخلاق
زریں اقوال

مرتب و ناشر
محمد احمد
کمپیوٹر ناشر
فاروق احمد
1) ضرور کرو
1) تبلیغ
2) جوانی میں زیادہ عبادت
3) ماں باپ کی خدمت
4) دستر خوان کو وسیع
5) صدقہ اور خیرات
6) سچے دوست کی تلاش
7) ہر تڑے کا ادب
8) عزت حاصل کرنے میں کوشش

2) دوستی کے قابل ہے
1) دوسروں کے عیب چھپا نے والا
2) معزرت کو قبول کر نے والا
3) احسان کر کے بھول جانے والا
4) عقلمند جو عقل و حکمت کی باتیں سکھاتا ہو
5) وہ نیک شخص جس کے دل میں دنیا کی بے رغبتی ہو،اورمالداروںکےدروازوںکے چکرنہ کاٹتا ہو
6) جو بے غرض ہو،محض اللہ کے واسطے دوستی رکھتا ہو
7) جو کبھی جھوٹ نہ بولتا ہو
8) ماں باپ کافرمانبردار ہو

3) ممکن نہیں کہ
1) جیسی صحبت میں بیٹھیے ویسانہ بنے
2) ہرکام میںجلدی کرے اور لقصان نہ اٹھائے
3) دنیا سے دل لگائے اور پشیمان نہ ہو
4) ہمت واستقلال کو شعاربنائے اور مراد کو نہ پہنچے
5) زیادہ باتیں کرے اور کوفت نہ اٹھائے
6) عورتوں کی صحبت میں بیٹھے اور رسوانہ ہو
7) دوسروں کے جھگڑوںمیںپھرتا پھرے اور آفت نہ پھلے

4) جواہرریزے
1) تینوں کو یار رکھو نصیحت ، احسان ، موت
2) تینوں کا احترام کرو استاد ، والدین ، قانون
3) تینوں پر ایمان رکھو خدا ، رسول ، قیامت
4) تینوں کو عزیز رکھو ایمان ، سچائ ، نیکی
5) تینوں پر قابو رکھو غصہ ، زبان ، دل
6) تینوں کی کوشش کرو نماز ، جہاد ، رزق حلال
7) تینوں سے بچو آہ ، فریاد ، بددعا
8) تینوں کو ادا کرو زکوۃ ، فطرانہ ، صدقہ
9) تینوں سے دور رہو شیطان ، غلیظ ، جھوٹا
10)تینوں کو مانگو ایمان ، استقامت ، حیا

5) مت بھول
1) اپنی موت کو
2) خدا کو
3) دوسرف کے قرض کو
4) اپنے وعدے کو
5) ماں باپ کی محبت کو
6) زندگی کے صحیح مقصد کو
7) عزیز و اقارب کو
8) صلہ رحمی کو

6) نہ دے
1) پڑوسی کو تکلیف
2) بیوی کو طعنہ
3) کسی کو غنط مشورہ
4) بلا اجازت دوسرے کی چیز
5) مال کے پیچھے عزت
6) عورت کو زیادہ آزادی
7) بغیر سوچے سمجھے جواب
8) بزرگوں کو گالی

7) حماقت کی نشانی ہے
1) بغیر نیکی اور عبادت کے آخرت میں ثواب و جنت کی امید
2) خود بیوفائ کی عادت ہوتے ہوئے دوسروں سے وفا کی امید
3) بد اخلاقی یا بخل ہو تے ہوئے سچا دوست ملنے کی امید
4) بیوی سے روزلڑنے کے باوجود گھر میں چین و راحت کی امید
5) اولاد کو مذہبی تعلیم و تربیت نہ دینے کے باوجود فرمانبرداریکیامید
6) بیماری میںبدپرہیزی کے ساتھ تندرسی کی امید

8) ہوتا ہے
1) زیادہ قسمین کھانےوالا جھوٹا
2) زیادہ چاپلوسی کرنے والا منافق
3) زیادہ باتیں کرنے والا بیوقوف
4) زیادہ ہنسنے ہنسانے والا مردہ دل
5) زیادہ ہر دل عزیزحق بات کہنے والا
6) شیخی مارنے والا چھچھورا
7) بےحیائ اختیار کرنے والا خطرناک

9) آتی ہے
1) فضول خرچی کرنے سے مفلسی
2) محنت و دیانت اور کفایت شعاری سے دولت
3) بے ادبی کرنے سے بدنصیبی
4) یتیم ، بیوہ اور واقفکار کا مال ناحق کھانے سے بربادی و مفلسی
5) بزرگوں کی صحبت میں بیٹھنے سے ادب اور عقل
6) غیبت کرنے اور سننے سے بیماری
7) مصیبت و تکلیف میں صبر کرنے اور شکوہ نہ کرنے سے راحت

10) بہترین نیکی اور شرافت ہے
1) قابو پاکر معاف کردینا
2) اہل و عیال والے مفلس کی خفیہ مدد کرنا
3) مخفی قرض اور حق کو ادا کردینا
4) حق پر ہوتےہوئے جھگڑا مٹانے کیلئے خاموش ہو جانا
5) امزور اور مظلوم کی حمایت کرنا
6) جہاں کوئ نہ کہ سکے اور ضرورت ہو وہاں حق بات کہ دینا
7) برائ پانے کے باوجود رشتہ داروں کے ساتھ احسان واچھاسلوک کرتے رہنا

11) قبول کرلے
1) نصیحت کی بات چاہے کڑوی ہو
2) بھائ کا عزر چاہے دل نہ مانے
3) دوست کا ہدیہ چاہے حقیر ہو
4) غریب کی دعوت چاہے تکلیف ہو
5) ماں باپ کا حکم چاہے ناگوار ہو
6) نیک بیوی کی محبت چاہے بد صورت ہو

12) دور رہے گا
1) بد مزاج محبت سے
2) بد معاملہ عزت سے
3) بے ادب خوشنصیبی سے
4) لالچی اطمینان سے
5) بخیل سچےدوست سے
6) آرام طلب ترقی سے
7) دولت جمع کرنے والا دل کے چین سے

13) آزمایاجاتاہے
1) بہادو مقابلے کے وقت
2) مستقل مزاج مصیبت کے وقت
3) امانت دار مفلسی کے وقت
4) عورت کی محبت فاقہ کے وقت
5) دوست ضرورت کے وقت
6) بردبار غصہ کے وقت

14) ظاہرمت کرو
1) کسی کا عیب
2) دل کا بھید
3) امانت کی بات
4) پوری طاقت
5) سفر کرنے کی سمت
6) اپنی تجارت کا فایدہ یا نقصان

15) نہیں چلتی
1) جاہلوں کے سامنے عقلمند کی دلیل
2) مالداروں کے مجمع میں غریب کی بات
3) خیالات کی دنیا پر کسی کی حکرمت
4) ظالم کے سامنے کوئ محبت
5) موت کے سامنے کیئ حکمت
6) بددیانت اور جھگڑالو کی دوکان

16) دوستی مت کر
1) غوض مند اور لالچی سے
2) بدکار اور مکارسے
3) دوست کے دشمن اور دشمن کے دوست سے
4) چھچھورے اور شیخی خورسے
5) بے جانے بوجھے اور بخیل سے
6) بیوقوف اور جھوٹی گواہی دینے والے سے

17) مت کرو
1) زنا
2) کسی پرظلم
3) حق بات کرنے سے گریز
4) بغیر تجربہ کے کسی پر بھروسہ
5) بغیر مشورہ کے کوئ کام
6) کسی پرنکتہ چینی
7) رشتہ داروںسے قطع تعلق
8) پیٹھ پیچھے برائ
9) خوب سوچےسمجے بغیرعورت کے کہنے پر عمل
10)حاجت مند رشتہ دارکوناامید
11)ارشادات ربانی و سنت نبوی ﷺ سے کنارہ کشی

18) بیان مت کرو
1) بےتحقیق بات
2) خود غرض کے سامنے اپنی مصیبت
3) حاسد کے سامنے اپنی آمدنی
4) کسی کے سامنے اپنی بےحیائ کے قصے
5) کمزور کے سامنے اس کی کمزوری
6) بیوی کے سامنے غیر عورت کی تعریف
7) اپنی زبان سے اپنی خوبیاں
8) کسی کی تعریف منہ پر

19) ان سے بھیدمت کہ
1) جس کے خلاف تو نے کبھی فیصلہ دیاہو
2) جس کی بھلائ تیری برائ میں ہو
3) جس کو آزمایا نہ ہو
4) جس کی طبیعت میں شرارت ہو
5) جوتیری طرف سے نا امید ہو گیا ہو
6) جو تیرے دشمن کے پاس بیٹھتا ہو
7) جو عورت یا لڑکا ہو

20) منتظررہے
1) زیادہ کھانے والابیماری کا
2) اوباش یا روں والابربادی کا
3) چغل خوری کرنے والا ذلت و خواری کا
4) ماں باپ کا نافرمان اپنی اولاد کی نافرمانی اور مفلسی کا
5) خسروساس سے برابر تاؤکرنےوالا اپنےداماد کا
6) ظلم کرنے والا اپنی ہلاکت کا
7) پڑوسی کو تکلیف پہنچانے والا جلدخدا کے قہر و عزاب کا
8) زیادہ اور بیہودہ کلام کرنے والا مصائب و آلام کا

21) دور بھاگ
1) بری صحبت سے
2) تہمت کی جگہ سے
3) جھگڑے اور مقدمہ بازی سے
4) سمدھیانہ کے پڑوس سے
5) نشہ بازوں کی مجلس سے
6) غیبتا کے کرنے اور سننے سے
7) فحش ناولوں اور رسالوں سے

22) مت بڑھا
1) دوست
2) بات
3) قرض
4) عیش وعشرت کا سامان
5) زیادہ لوگوں سے بے تکلفی
6) بدا اعمال کا بوجھ
7) پڑوسی سے دشمنی
8) آمدنی سے زیادہ خرچ کو

23) مت مار
1) ماں کا دل
2) کسی کا دل
3) بچہ کے چہرے اور سر پر
4) دوسرے کے بچے کو
5) پڑوسی کے پالتوجانور کو
6) کسی کو کمزور سمجھ کر
7) اپنے سے برے کو
8) حد سے زیادہ بیوی کو

24) شکایت مت کرو
1) اپنی قسمت کی اور زمانہ کی
2) اولاد کے سامنے اپنے بڑوں کی
3) اپنا ذاتی ہوتےہو‎‎‎ئےمکان کی تنگی کی
4) کبھی بھول کر بھی ماں باپ اور استاد کی
5) غیر کے سامنے اپنے دوست کی
6) بیوی کے سامنے اس کے میکے والوں کی
7) رخصت کرنے کے بعد اپنے مہمان کی

25) بہترہے
1) بدکار اور برے آدمی کی صحبت سے سانپ کی صحبت
2) جھگڑا مول لینے سے غم کاکھالینا
3) بے موقع بولنے کی عادت سے گونگاہوجانا
4) حرام کے مال کی مالداری سے مفلسی
5) چھچھورے آدمی کی مدد اور ہدیہ سے فاقہ
6) خوف و ذلت کے حلوے سے آزادی کی خشک روٹی
7) بے غیرتی کی زندگی سے عزت کی موت

26) شکست کھالے
1) علم و ہنر کے اظہارمیں استاد سے
2) زبان چلانے میں عورت سے
3) بڑی آوازمیں بولنے سے گدھےسے
4) بحث کرنے میں جاہل سے
5) کھانے پینے میںساتھی سے
6) مال خرچ کرنے میں شیخی خورسے
7) لڑائ لڑنے میں بیوی سے
8) کھیل کود میں بچے سے
9) عقل و سمجھ میں والدین سے

27) مت چلاؤ
1) بڑوں کے سامنے زبان
2) بات کرنے میں آنکھیں اور ہاتھ
3) جان بوجھ کر کھوٹہ سکّہ
4) محلّہ اور بازار میں تیز سواری
5) اپنی جانب سے کوئ بری رسم
6) دوسروں کے درمیان اپنی بات
7) کبھی کسی کو غلط راستے پر

28) دوست کی مدد
1) نہ کہے اور کردے ، یہ خصلت جواں مردوں کی ہے
2) کہے اور نہ کرے ، یہ خصلت منافقوں کی ہے
3) کہے اور کردے ، یہ خصلت سوداگروں کی ہے
4) نہ کرے اور نہ کسی کو کرنے دے ، یہ خصلت رزیلوں کی ہے
5) تھوڑی کرے اور بہت احسان جتلائے ، یہ خصلت کمینوں کی ہے
6) بہت کرے اور بھول جائے ، یہ خصلت عالی مرتبہ لوگوں کی ہے
29) مت ٹھکرا
1) ماں باپ کی محبت
2) ملتی ہوئ روزی
3) کھانے پینے کی چیز
4) چھوٹی سے چوٹی نعمت
5) بہن کی محبت
6) اپنے خیر خواہوں کی بات

30) پی لے
1) کڑوی بات
2) بیماری میں دوا
3) تازہ میٹھا
4) دشمن کے سامنے آنسو
5) رات کو سوتے وقت تھوڑا گرم دودھ
6) جس دریا پر سے گزرے اس کا پانی

31) نہیں کھاتا
1) شیرگھاس ، اگرچہبھوکامرجئے
2) بہادرپیٹھ پروار ، اگرچہ جان چلی جائے
3) عالی نسب شریف آدمی رشوت ، اگرچہ بہت بڑی ہو
4) عقلمند بغیر بھوک کے کھانا ، اگرچہ خوب لزیز ہو
5) سمجھدارآدمی کسی کا دماغ ، اگرچہ خالی ہو
6) نیک آدمی ناحق پرایامال ، اگر چہ کسی کوخبرنہ ہو
7) بلند ہمت بے غیرتی کی روٹی ، اگرچہ آسان ہو
8) سچا دوست جھٹی قسم ، اگرچہ ذلت اٹھانی پڑے

32) غلطی ہے
1) اس خیال میں رہنا کہ ہمیشہ خوبصورت اور تندرست رہوں گی/گا
2) اس نیت سے گناہ کرنا کہ صرف دو چار مرتبہ کرکے چھوڑ دوں گا
3) ہر ایک انسان کے متعلق ظاہری صورت دیکھ کر رائے قائم کرنا
4) اپنے والدین کی خدمت نہ کرنا اور اپنی اولاد سے اس کی توقع رکھنا
5) اپنی آمدنی سے زیادہ خرچ کرنا اور کسی سے قرض لینا
6) آزمائے ہوئے کو آزمانا
7) ہر شیریں زبن ولے کو دوست سمجھ لینا
8) دوسروں کی موت دیکھتے ہوئے آپنے آپ کو اس سے بری سمجھنا
9) ادائیگی قرضسے متعلق دلفریب ذرائع آمدنی کا تصور باندھ کر غیر ضروری اخراجات کیلے بے دھڑک قرض لینا

دعاؤں کا طلبگار محمد احمد اور فاروق احمد
 
Top