تعلیم نسواں

تعلیم نسواں کی ضرورت؟

  • ناں

    Votes: 0 0.0%
  • تفصیل

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    5
میرے محترم بھائی علامہ اقبال کو علامہ لکھنا کیا احترام کے درجے پر نہیں ہے ۔ ؟
اور جب " اقبال ہی اقبال سے آگاہ نہ تھا "
تو اس پر لکھنے والے کس قدر حقیقی طور پر اقبال سے آگاہ ہوں گے ۔
باقی " مفتی و مفسر " اک عمر گنواتے ہیں جب جا کر مفتی و مفسر کا خطاب پاتے ہیں ۔
اور شاعر تو صرف خواب دکھاتے ہیں ۔
کچھ گزرے ہوئے پل
کچھ گزرتے لمحے
کچھ آنے والی گھڑیاں ۔
علامہ اقبال ہوں یا کہ مرزا غالب اپنی قادرکلامی پر بلا شبہ احترام کے قابل ہیں ۔
حرف چننا لفظ بننا بھی بلا شبہ آسان امر نہیں ہوتا ۔
اور وہ رمز جس سے حرف آپس میں جڑ کے لفظ تخلیق کرتے ہیں ۔
اس رمز سے آگہی پانا شہر کے دکانداروں کے بس میں کہاں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
تو آپ کے خیال میں اقبال محض شاعر ٹھہرے!
 
نایاب

لائبریرین
آپ کی فراست کی داد آخر دینی ہی پڑے گی۔ بندہ تو ہنوز طفل مکتب ہے کچھ سیکھیں تو اظہار نظر کی منزل آئے۔۔۔
میرے محترم بھائی
طفل مکتب ہیں تو انداز و لہجہ تحریر بھی معصومانہ رکھنا آپ کے لیئے نافع بخش امر ہوگا ۔ ان شاءاللہ
 
ویسے مہدی بھائی کیا اقبال آج کے دور میں ہوتے تو خواتین کے لئے اسکول اور کالجز کی تعلیم کو بُرا سمجھتے؟ آپ کا کیا خیال ہے۔

پھر ایک شاعر کے علاوہ اقبال کی شخصیت ایک اسلامی مفکر کی حیثیت سے بھی جانی جاتی ہے تو کیا اسلام میں خواتین کی تعلیم سے منع کیا گیا ہے؟ اور ایک بات یہ کہ جو اشعار آپ نے اس سلسلے میں لکھے ہیں اُن سے بھی یہ ثابت نہیں ہوتا کہ اقبال خواتین کی تعلیم کے خلاف تھے۔

:shock:
 
نایاب

لائبریرین
تو آپ کے خیال میں اقبال محض شاعر ٹھہرے!
میرے محترم بھائی
علامہ اقبال کی وجہ شہرت ان کی شاعری ہی تو ہے ۔
اس کے علاوہ " سر " کے خطاب سے مشہور ہوئے ۔
وہ خطاب بھی علامہ اقبال نے واپس کر دیا ۔
اس کے علاوہ اگر وہ کوئی مشہور بزنس مین کوئی انجینیر کوئی ڈاکٹر یا کسی بھی معاشرتی عہدے کی نسبت سے مشہور ہیں
تو براپ کرم میرے علم میں اضافہ فرمائیں ۔
آپ نے علامہ اقبال کی شاعری کو " جہل نسواں " کے خطاب سے نوازتے اس شاعری کو تعلیم نسواں کے خلاف اک دلیل بنایا ۔
اور اب رخ بدل کر علامہ اقبال کی ذاتی شخصیت اور وجہ شہرت کی جانب ہو چکا ہے ۔۔۔۔۔۔
 
آپ نے علامہ اقبال کی شاعری کو " جہل نسواں " کے خطاب سے نوازتے اس شاعری کو تعلیم نسواں کے خلاف اک دلیل بنایا ۔
اور اب رخ بدل کر علامہ اقبال کی ذاتی شخصیت اور وجہ شہرت کی جانب ہو چکا ہے ۔۔۔ ۔۔۔
جناب ہم نے اس بات کا اظہار کب کیا کہ ہم خلاف تعلیم نسواں ہیں کہ جسے ثابت کرنے کے لئے ہمیں اقبال کو دلیل بنانے کی حاجت پیش آئی ہو۔
 
محمداحمد

لائبریرین
shocked کے اردو متبادل "ہکہ بکہ ہوجانا" ہے۔

جی یہ تو ٹھیک ہے۔ پر ہم نے تو اسمائلی پر" ماؤس کرسر "لے جا کر دیکھا کہ آپ کے جذبات اس وقت کیا ہیں وہاں شاکڈ ہی لکھا ہوا تھا :)

ویسے "ہکہ بکہ" ہونے کی وجہ بھی آپ نے ابھی تک پوشیدہ رکھی ہوئی ہے۔ :eek:
 
جی یہ تو ٹھیک ہے۔ پر ہم نے تو اسمائلی پر" ماؤس کرسر "لے جا کر دیکھا کہ آپ کے جذبات اس وقت کیا ہیں وہاں شاکڈ ہی لکھا ہوا تھا :)

ویسے "ہکہ بکہ" ہونے کی وجہ بھی آپ نے ابھی تک پوشیدہ رکھی ہوئی ہے۔ :eek:
جی ہکا بکا ہونے کی وجہ در حقیقت یہ ہے کہ ہمیں ہونے کہ لیے کچھ اور نہیں ملا (اسمائلی نہیں ملا) سو وہ ہی ہو گئے۔:D
 
نایاب

لائبریرین
ارے یہاں سمجھنے سمجھانے کی نہیں ہو رہی یہاں ب"بحث برائے بحث" کا دھاگہ جاری ہے۔۔
السلام علیکم
میرے محترم بھائی
تعلیم نسواں کے بارے آپ کا نکتہ نظر اور اس " تعلیم نسواں " کی حدود قیود کیا ہیں ۔ ؟
آپ سیدھے سبھاؤ اک سوال پوچھتے اور ووٹنگ کرواتے ۔
آپ نے علامہ صاحب کے کلام کوخود " جہل نسواں کا حامی " ٹھہراتے
" بحث برائے بحث " کا شہد لگا دیا ۔
سو دھاگہ چوں چوں کا مربہ تو بننا ہی تھا ۔
 
تو جناب آپ الجھے ہی جارہے تھے ہم نے اس میں کیا کیا؟ آپ دھاگے کا ملاحظہ کیجے ہم نے تو کچھ بھی نہیں کہا!
 
محمداحمد

لائبریرین
تو جناب آپ الجھے ہی جارہے تھے ہم نے اس میں کیا کیا؟ آپ دھاگے کا ملاحظہ کیجے ہم نے تو کچھ بھی نہیں کہا!

ارے مہدی بھیا چھوڑیے اس دھاگے کو ۔۔۔ اور کوئی مشکل سا دھاگہ کھولیے فارسی فارسی سی اردو لئے۔

ہم بھی وہیں آتے ہیں۔ ;)
 
ارے مہدی بھیا چھوڑیے اس دھاگے کو ۔۔۔ اور کوئی مشکل سا دھاگہ کھولیے فارسی فارسی سی اردو لئے۔

ہم بھی وہیں آتے ہیں۔ ;)
جناب پھر آپ ہم پر یہ اعتراض لیے آجاتے ہیں کہ ہم خدا نہ خواستہ "گوگل" کی جانب سے "اشتہاربازی" پر مامور ہیں۔۔۔۔۔۔
 
Top