تعلیمی خبریں

زین

لائبریرین
اسلامی یونیورسٹی میں کتاب میلہ جاری ہے ،جمعرات سے طالبات کے لئے کھول دیا جائے گا
اسلام آباد………بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ، اسلام آباد میں چار روزہ کتاب میلہ بدھ کو دوسرے دن بھی جاری رہا ۔ چار روزہ میلے کے پہلے دو دن طلباء کے لئے مختص کیے گئے تھے ۔ جبکہ آخری دو دن (7-28نومبر،008)طالبات کے لئے مختص ہوں گے ۔میلے میں ملک کے تیس (30)سے زائد معروف کتب فروش حصہ لے رہے ہیں ۔ یہ کتاب میلہ یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری نے منعقد کیا ہے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
اوپن ےونےورسٹی کے پوسٹ گرےجوےٹ پروگراموں کے فائنل امتحانات کے لےے رول نمبر سلپس جاری کر دی گئی ہےں
اسلام آباد……علامہ اقبا ل اوپن ےونےورسٹی کے کنٹرولر امتحانات حفےظ اللہ نے اعلان کےا ہے کہ سمسٹربہار 2008مےں پےش کئے گئے پوسٹ گرےجوےٹ سطح کے تمام پروگراموں میں داخل ملک بھر میں موجود طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپ اور ڈیٹ شیٹ ڈاک کے ذرےعہ بھجوا دی گئی ہےں۔ ایسے تمام طلبہ و طالبات جن کو 30نومبر 2008 تک رول نمبر سلپ نہ ملے انہیں چاہئے کہ اپنے قریب موجود ےونےورسٹی کے علاقائی دفاتر سے رابطہ کر یں۔ امیدواروں کی سہولت کے لئے یونیورسٹی نے رول نمبر سلپ اور ڈےٹ شےٹ ےونےورسٹی کی وےب سائےٹww.aiou.edu.pk پر بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
اوپن ےونےورسٹی مےں پوٹھوہاری اُردو لُغت کی تعارفی تقرےب جمعرات کو منعقد ہو گی
اسلام آباد…… علامہ اقبال اوپن ےونےورسٹی کے شعبہ پاکستانی زبانےں کے زےر اہتمام پوٹھوہاری کے اسکالر محمد شرےف شاد کی مرتبہ اولےن پوٹھوہاری اردو لغت کی تعارفی تقرےب آج(جمعرات 27نومبر 2008ء کو ) دن دس بجے سر سےد سنٹر مےں منعقد ہو گی۔ ڈےن سوشل سائنسز ڈاکٹر انعام الحق جاوےد کی صدارت مےںمنعقد ہونے والی اس تقرےب مےں ڈاکٹرارشد محمود ناشاد اور آل عمران نقوی اظہار خےال کرےں گے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 

زین

لائبریرین
پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج
لاہور ……پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی ایس سی کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، تھرڈ پروفیشنل (نیوکورس)، سیشنل سکیم، ضمنی امتحان 2005ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امتحان میں 121 امیدواروں نے شرکت کی اور 108 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ تفصیلی نتائج پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
 
Top