تعارف تعارف کروائیے اسد علی رانا

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہاں تو کون سنائے پھر آپ کو۔۔۔ کوئی داستان امیر حمزہ تو نہءں جو چھاپیں اور آپ کو پڑھنے کو ملے۔
ہاں ہاں جیسے کہ ہمارے کارنامے دیکھے جو نہیں نا آپ نے کہ آنکھوں دیکھی بھی جھٹلا رہے۔ میکوں ناراض کرنے کی ٹھانی ہے کیا آج۔ :mad:
داستان امیر حمزہ سنانے کی کیا بات ہے بھئی، کچھ اچھا سا پکا کر ہمیں بھجواؤ تاکہ ہمارا یقین ، حق الیقین بن سکے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
داستان امیر حمزہ سنانے کی کیا بات ہے بھئی، کچھ اچھا سا پکا کر ہمیں بھجواؤ تاکہ ہمارا یقین ، حق الیقین بن سکے۔
یہاں سے بھیج تو دیں مگر زیادہ دن لگیں گے۔ لیکن دبئی قیام کے دوران ان شاء اللہ جو بولیں گے، پکا کر بھجوائیں گے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سیانی ہو گئی ہو۔ 😂😂
دھوکا کھا چکے ہیں نا اس لیے۔
پتہ ہے کیا ہوا تھا۔ ہمارے بھیا کی شادی تھی۔ اور انھوں نے وعدہ کیا کہ وہ ہمیں بلیک چیک دیں گے۔ ہم دل ہی دل میں سوچتے کہ نجانے بھیا "ن" لگانا کیوں بھول جاتے ہیں۔
خیر شادی کا دن آیا۔ اور ہم جسے بلینک چیک سمجھتے رہے وہ بلینک نہیں بلیک ہی تھا۔ بنا کسی لحاظ و مروت کے ہمیں ایک بھینس کی صورت بلیک چیک ملا۔ اس بھینس کا انجام بہت دلچسپ رہا ۔
بس اس کے بعد تو ہم دودھ کے جلے کی طرح چھاچھ بھی پھونک پھونک کر پی اور باقی بھائیوں کی باری پہ صرف زبانی کلامی پہ یقین نہ کیا ورنہ اب تک پانچ بھینسیں ہوتیں ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہاں تو کچھ میرے بارے میں پوچھیے پر کیوں کیا یہ کوئی انٹرویو شنٹرویو ہے کیا ؟ پر وہ تو مشہور لوگوں کا ہوتا ہے اور میں کچھ نہیں بتاؤں گا کسی کو اپنے بارے میں اس مارے کہ میری امی منع کرتی ہیں کہ غیروں کو کوئی بات نہیں بتانی چاہئے پھر وہ پیچھے پڑجاتے ہیں اور اگر وہ چور ڈاکو ہوئے تو گھر میں آجائیں گے تو تم کیا کروگے پھر؟

اور "رانا" یہ کیا تخلص ہے؟؟؟

اس سے تو وہی گانا یاد آتا ہے

رانا جی معاف کرنا غلطی مارے سے ہو گئی :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

کہیں اس گانے سے متاثر ہو کر تو نہیں ہوئے اسد علی رانا۔
توبہ ہے توبہ۔۔۔ :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
انٹرویو ادھورا ہی رہ گیا۔
 

سید عمران

محفلین
توبہ ہے توبہ۔۔۔ :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
انٹرویو ادھورا ہی رہ گیا۔
کافی کچھ تو پتا پڑگیا تھا کہ ذہنی حالت مخدوش ہونے کے سبب یادداشت کمزور تھی اسی مارے پڑھائی میں دل نہیں لگتا تھا.
آٹھویں میں تیسری بار فیل ہونے کے بعد والد نے اپنے دوست کے یہاں جاب پر لگوا دیا جہاں غالبا اسٹورکیپر تھا فائلیں درست کرتا تھا.
دوستوں کا حلقہ محدود تھا. سب سے قریبی دوست ایک سندھی تھا جسے یہ اپنے سے قابل سمجھ کر مشورے لیا کرتا تھا. اس حلقہ کے اتحاد کا واحد سبب گٹکا تھا.
رہائش شاہ فیصل کالونی میں ایئر پورٹ کے سامنے والی گلی میں داخل ہوکر بائیں طرف کی کسی گلی میں. علاقہ میں اتنا مشہور تھاکہ نام بتانے پر اہل محلہ نووارد کو سیدھااس کے گھر پہنچادیتے تھے.
گھریلو حالات عام پاکستانیوں جیسے، تھوڑے مذہبی تھوڑا خاندانی نظام. اماں کا بچوں پر روایتی تشدد، میاں پر ہر وقت کڑا شک.
مسجد کے امام صاحب سے ذہنی اٹیچمینٹ کے سبب جابجا ان کی باتیں کوٹ کرنا. لڑکیوں کو کبھی گھورنا کبھی اماں کی نصحیت یاد کرکے پرہیز کرنا.
سیکھنے کی لگن شوق اور جستجو وافر مقدار میں موجود تھی. اسی لیے جسے استاد سمجھتا اس کے پیچھے پڑ کر منتیں سماجتیں کرتا. مگر کوئی اچھا استاد میسر نہ آیا جو اس کی ذہنی حالت کے مطابق سمجھوتہ کرکے اسے کچھ سمجھتا سمجھاتا!!!
.
.
.
.
ایسا لگ رہا ہے میٹرک کے امتحان میں اردو کا پرچہ حل کررہے ہیں. سوال ہے ایک مشہور افسانے کا خلاصہ اپنے الفاظ میں تحریر کریں!!!
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سیکھنے کی لگن شوق اور جستجو وافر مقدار میں موجود تھی. اسی لیے جسے استاد سمجھتا اس کے پیچھے پڑ کر منتیں سماجتیں کرتا. مگر کوئی اچھا استاد میسر نہ آیا جو اس کی ذہنی حالت کے مطابق سمجھوتہ کرکے اسے کچھ سمجھتا سمجھاتا!!
واہ کیا زبردست تجزیہ پیش کیا ہے نمانے رانے کا۔
کہیں آپ ماہر نفسیات تو نہیں؟
تھوڑا اور بتائیے رانا صاحب بارے۔
بلکہ استاد آپ ہی کیوں نہیں بن جاتے۔ تھوڑی سی استادی دکھائیں گے تو رانا صاحب کی زندگی بن جائے گی
 

سید عمران

محفلین
کسی رعنا کے مزاج میں رعنائی ہوتی ہے ۔ ان کے مزاج میں رانائی ہوگی کیا ؟
اگر ہاں تو رانائی پر مختصر نوٹ لکھیں ۔
پہلے میٹرک کے امتحان میں پاس ہوجائیں پھر انٹر کا امتحان دیں گے...
کیسی مشکل مشکل باتاں کرے ہیں آپ!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بس جتنا ان سے آپ نے اگلوایا تھا وہی بتایا ہے...
اب اپنی طرف سے بنابنا کر تو نہیں چیپ سکتے...
نہ ہی ان کے سندھی دوست ہیں کہ ہر راز سے واقف!!!
اہاں تو ہم نے کب بولا کہ ان کے ہر راز سے واقف ہیں۔
لیکن اس کے باوجود جس طرح تفصیل سے آپ نے بتایا ہے۔ ہمارے ننھے سے دماغ کی وسعتیں اس گہرائی سے معلومات کے خزانے نییں تلاش کر سکتیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کسی رعنا کے مزاج میں رعنائی ہوتی ہے ۔ ان کے مزاج میں رانائی ہوگی کیا ؟
اگر ہاں تو رانائی پر مختصر نوٹ لکھیں ۔
اس کے لیے پہلے رانا جی سے معافی مانگنی پڑتی ہے کہ
رانا جی ماف کر نا غلطی مارے سے ہو گئی

وہی جسے ہم جان کی امان پانا کہہ لیا کرتے ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ نے استادی دکھادی بس یہی بہت ہے!!!
وہ تو لڑی شروع کر کے دکھا دی تھی۔ پرانی بات ہے۔
ہں نئے دور دیاں نویاں گلاں
گلاں زبر سے پڑھنا ہے اور اس کا مطلب باتاں ہوتا ہے۔ ایویں ینارے نام کی چیر پھاڑ ہی نہ شروع ہو جائے
 

سید عمران

محفلین
وہ تو لڑی شروع کر کے دکھا دی تھی۔ پرانی بات ہے۔
ہں نئے دور دیاں نویاں گلاں
گلاں زبر سے پڑھنا ہے اور اس کا مطلب باتاں ہوتا ہے۔ ایویں ینارے نام کی چیر پھاڑ ہی نہ شروع ہو جائے
اتنا ہمیں بھی معلوم ہے کہ نئے دور کی گلاں نئی نویلیاں ہیں گُلاں تو پرانی باسیاں ہوگئیں!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ تو میری امی بھی کہتی ہیں مجھ کو سب سے کہ میرا بچہ بہت ذہین ہے پر شکر ہے آج آپ کو کچھ تو سمجھ پڑی شاید آپ کا مغز واپس آگیا ہے اور مجھ کو خادمہ پیلی کا اس طرح پتا پڑا کہ میری دادی جب بیمار ہوئیں تھیں تو میرے ماموں نے ان کے لیے ایک خادمہ رکھی تھی اس کا نام بوا تھا ایک بار اس کو پیلیا ہوگیا تھا تو اس کی پوری باڈی پیلے کلر کی ہوگئی تھی اور اس کی آنکھیں بھی پیلے کلر کی ہوگئیں تھیں جو سفید سفید سے کلر کی ہوتی ہیں وہ والی آنکھیں پر جو کالے کلر کی ہوتی ہیں آنکھیں وہ ویسی ہی رہیں مطلب کالے کلر کی
وہ خادمہ اب نجانے کہاں پائی جاتی ہوں گی
 
Top