تعارف تعارف غلام غوث سحر شیرازی

نایاب

لائبریرین
نام اور تخلص سے تو آپ آگاہ ہو گئے ہیں۔ مزید یہ کہ میں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کیا ہوا ہے، پولیس آفیسر ہوں ، فیصل آباد سے تعلق ہے اور الحمد اللہ از خود شعری تخلیقی عمل سے وابستہ ہوں۔
پنجاب پولیس سے منسلک اور شعری تخلیقی عمل سے وابستگی ۔ ؟
اگر ممکن ہو تو اپنا کچھ کلام شریک محفل کریں ۔ محترم بھائی
 

سحر شیرازی

محفلین
پنجاب پولیس سے منسلک اور شعری تخلیقی عمل سے وابستگی ۔ ؟
اگر ممکن ہو تو اپنا کچھ کلام شریک محفل کریں ۔ محترم بھائی
محترم محکمہ پولیس میں بہت بڑے بڑے سخنور ، ادیب اور تخلیق کار ہوئے ہیں ۔ اس لیے براہ کرم حیران نہ ہوں ۔ آپ کی خدمت میں اپنی غزل کے چند اشعار پیش کر رہا ہوں۔


راستے راستوں سے جدا ہو گئے​
پیار کے جرم میں ہم سزا ہو گئے​
جن کو مندر میں جانے پہ قدرت نہ تھی​
دیکھتے دیکھتے وہ خدا ہو گئے​
ابن حیدر پہ مشکل تو آئی مگر​
پھر وہ مشکل کے مشکل کشا ہو گئے​
وقت ملتا تو پھر سوچتے ہم سحر​
اک نظر میں تو وہ کیا سے کیا ہو گئے​
کلام: سحر شیرازی​
 

نایاب

لائبریرین
محترم غلام غوث "سحر شیرازی " صاحب محفل اردو پر دلی خوش آمدید ۔
یہ کیسے جانا کہ " حقیقت میں غلام غوث ہوں میں "

سحر شیرازی صاحبہ اردو محفل میں خوش آمدید۔
محترم بھائی
محترم شمشاد بھائی اور مجھ خاکسار کو " بستہ ب " کا اشتہاری سمجھ کر خاص توجہ سے نوازا ہے کیا ۔؟
 

شمشاد

لائبریرین
معذرت چاہتا ہوں کہ "سحر" کی وجہ سے آپ کو صنف نازک میں گردانا۔

یہ بتائیں یہ پولیس افسری فیصل آباد میں ہی ہے ناں۔
 
Top