تعارف تعارف: اتنی ساری بات چیت کے بعد تعارف!

نایاب

لائبریرین
نایاب! شکریہ بس یہ خیال رکھئے گا کہ کہیں جرسِ گُل چلی نہ جائےاُداس کر کے مجھے :)
میرے محترم بھائی
"جرس گل " یعنی کہ پھول کی گھنٹی ۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ کیونکر ہمیں اداس کر پلٹ جاتی ہے ؟؟؟؟؟
" پھول " کی یہ گھنٹی سنائی تو ہم سب کو دیتی ہے ۔ ہم سب اس کی جانب متوجہ بھی ہوتے ہیں ۔
پھول اپنی مہک سے بھی اور اپنی صورت سے بھی پہچانے جاتے ہیں ۔
اور اسی باعث توجہ منقسم ہو جاتی ہے مرتکز نہیں رہتی ۔ اور ہم کبھی صورت میں کبھی مہک میں محو ہوجاتے ہیں ۔
" پھول کی حقیقت کیا ہے ۔ اس کی صورت ایسی کیوں ہے ۔ یہ مہک کہاں سے اس نے پائی " ؟؟
اور جب ہم ان سوالوں کے جواب جان کر بھی " خود آگہی " میں مبتلا نہیں ہوتے ۔ پھول ہی کی مہک میں صورت میں محو رہتے ہیں ۔
تو " پلٹ جاتی ہے جرس گل ہمیں اداس کر کے "
بہت دعائیں
 

محمد فہد

محفلین
خوش آمدید۔۔اللہ رب العزت ہماری اس اردومحفل کو خالص اپنے لیے بنا کر اسے شرف قبولیت سے نوازے اور ہمارے لیے جنت کا راستہ آسان بنا دے۔آمین
 
Top