اٹھارہویں سالگرہ تصویر پر تبصرہ فرمائیں!

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اور پھر حلالی کا ی ہٹوانے کا مطالبہ ہو گا۔ یہ تو نہ رکنے والا سلسلہ نظر آتا ہے قبلہ۔
اس سے اگلی بار میں بنا کسی کے کہے ہی ح ہٹوا دیجئیے گا اور سائیکل کو اس رنگ میں رنگوا دیجئیے گا تا کہ کچھ تو نئی لگے۔ آخر کو آئی ایم ایف سے ملے قرضے سے اتنا تو بچا ہی ہو گا کہ لال رنگ آ سکے سائیکل کے لئے۔ تھوڑی تبدیلی آئے گی، تھوڑی نئی نئی لگے گی۔
 

La Alma

لائبریرین
پہلی تصویر پیش خدمت ہے۔
Fz8tb-LNXg-AAj-Aws.jpg
یہ کار کی ڈارون تھیوری ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
آپ لوگوں کے ذہن بلا خیز کی چیرہ دستیوں کا شکار ہونے سے قبل ہی تنبیہ کی جاتی ہے کہ اس کہانی کو اِس ملک یا اُس ملک کے کسی سربراہ سے منسوب کرنے کا سوچیں تک نہیں کہ جو اڑ اڑ کر ملکوں ملکوں مانگنے جاتا ہے وہ یہی ہو. یہ خالصتا نجکوا ہی کی کہانی ہے!!!
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پرندے پر فرد جرم عائد کرنے سے پہلے اس کا طبی معائنہ ہونا ضروری ہے۔ معلوم ہونا چاہئیے کہ اس کی دور و نزدیک دونوں کی نظر ٹھیک ہے بھی یا نہیں۔ اب پرندہ تو دل کی آنکھوں سے دیکھنے سے رہا۔
محمد عبدالرؤوف بھائی یہ کچھ جانا پہچانا لگ رہا نا۔۔۔ اس معصوم پر کوئی فرد جرم عائد نہیں ہونی چاہئیے۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
پرندے پر فرد جرم عائد کرنے سے پہلے اس کا طبی معائنہ ہونا ضروری ہے۔ معلوم ہونا چاہئیے کہ اس کی دور و نزدیک دونوں کی نظر ٹھیک ہے بھی یا نہیں۔ اب پرندہ تو دل کی آنکھوں سے دیکھنے سے رہا۔
محمد عبدالرؤوف بھائی یہ کچھ جانا پہچانا لگ رہا نا۔۔۔ اس معصوم پر کوئی فرد جرم عائد نہیں ہونی چاہئیے۔
اسے معاف کر دیا جائے
 
آپ کی خدمت میں ایک عدد تصویر پیش کی جائے گی اور آپ تبصرہ فرمائیں گے۔ خیال رہے کہ اگر آپ کوئی تصویر پیش کریں تو ایسی ہو کہ کسی کی تضحیک، تمسخر یا دل آزاری کا پہلو نہ ہو۔ تبصرہ بھی مزاحیہ ہو توزیادہ بہتر ہے مگر شائستہ روی کا خیال رکھا جائے۔ اس بھاشن کے بعد یوں تو تبصرے کی گنجائش کم ہی بنتی ہے تاہم اس امید پر امیجز پیش کیے جائیں گے کہ محفلین کے دماغ اچھے خاصے زرخیز ہیں اور سنسر کے دنوں میں ان کی صلاحیتیں زیادہ نکھر کر سامنے آتی ہیں۔

پہلی تصویر پیش خدمت ہے۔
Fz8tb-LNXg-AAj-Aws.jpg
کم خرچ بالانشین۔ سائیکل کی قیمت میں کار کی سیٹ پر بیٹھنےکے مزے۔
 
Top