تصویری شاعری

نایاب

لائبریرین
اسلام و علیکم،

کیا ایسا ممکن ہے کہ اردو ویب پہ تصویری شاعری کے لیے ایک الگ سے سیکشن بنایا جا سکے ؟

واسلام
السلام علیکم
محترم Basit (باسط) جی
اس سوال کا جواب تو منتظمین ہی دے سکیں گے ۔
آپ کی نذر یہ تصویری شاعری
اب آپ کو ٰیی پوسٹ کر دیں ۔
سمجھیں سیکشن سٹارٹ۔۔
اللہ سدا اپنی امان میں رکھے آپ کو آمین
نایاب
 
ایسے دھاگے پہلے سے موجود ہیں۔ پر کبھی میری توجہ ان پر نہیں رہی اس لئے یہ بتانے سے قاصر ہوں کہ اس کے لئے کوئی سیکشن موجود ہے یا نہیں۔
 
عارف بھائی اگر کچھ لوگ اپنی ڈیزائننگ کی صلاحیتوں کو شو آف کرنا چاہتے ہیں تو کوئی مضائقہ نہیں۔ ویسے یہ تجربے ماضٰ میں ناکام رہے ہیں کافی حد تک۔
 

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم،

تصویری شاعری 'پسندیدہ کلام' میں ہی پوسٹ کی جاتی ہے اور فی الحال علیحدہ سیکشن کی ضرورت نہیں ہے اور شاید ہو بھی نہ کہ یہاں، جیسے ایک بھائی نے لکھا، زیادہ تر یونی کوڈ تحاریر کو ہی سراہا جاتا ہے لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ تصویری شاعری کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے کیونکہ کافی اراکین اس کو بھی پسند کرتے ہیں۔

بہرحال، آپ جو تصویری شاعری پوسٹ کرنا چاہیں وہ 'پسندیدہ کلام' میں پوسٹ کر دیں لیکن عنوان میں 'تصویری شاعری' وغیرہ الفاظ کا اضافہ ضرور کیجیئے گا۔

والسلام
 
جناب محمد وارث اور ابنِ سعید صاحب،

اسلام و علیکم،

مجھے آپ کی رائے سے اتفاق ہے۔ مگر کچھ عرض کرنا چاہوں گا۔

اردو رسم الخط ہو یا اردو شاعری کو تصویری شکل میں پیش کرنا دونوں‌صورتوں میں شاعری اردو اور اردو رسم الخط کی ہی ترویج کا باعث بنتی ہے۔ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ اردو شاعری کو تصویری شکل میں‌پیش کرنا اردو رسم الخط کی ترویج نہیں‌تو معذرت میں اس سے اتفاق نہیں کرتا۔ مثال کے طور پہ محترم نایاب صاحب نے جو شاعری تصویری شکل میں پیش کی ہے کیا اس میں‌اردو رسم الخط استعمال نہیں کیا گیا ؟

رہی بات ماضی میں‌اس کے ناکام ہونے کی تو اس کا مجھے علم نہیں مگر اس بار میں‌آپ سے یہ گزارش کر رہا ہوں اور میری کوشش ہو گی اگر آپ یہ سلسلہ شروع کرتے ہیں تو آپ کو مایوسی نا ہو۔

میں‌آپ سے صرف اتنی گزارش کروں گا کہ آپ ناظم ِ اعلی سے بھی اس سلسلے میں بات کر لیجئے مجھے امید ہے باہمی مشورے سے آپ جو فیصلہ کریں گے وہ اس محفل کے لیے بہت فائدہ مند ہو گا۔

واسلام
 
السلام علیکم
محترم Basit (باسط) جی
اس سوال کا جواب تو منتظمین ہی دے سکیں گے ۔
آپ کی نذر یہ تصویری شاعری
اب آپ کو ٰیی پوسٹ کر دیں ۔
سمجھیں سیکشن سٹارٹ۔۔
اللہ سدا اپنی امان میں رکھے آپ کو آمین
نایاب


:mrgreen:

معذرت امیج میں ایک اور سائٹ کا لنک ہے مگر میری طرف سے آپ کی نظر


tum-ho-jata-hoon2.jpg
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
پہلے تو میں باسط حبیب کا محفل فورم پر تشریف لانے اور یہاں پوسٹ کرنے کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ یہاں کچھ لوگ شاید جانتے ہوں گے کہ باسط حبیب انٹرنیٹ پر اردو کی اہم شخصیات میں سے ہیں اور کئی بڑی اردو ویب سائٹس کا نیٹ ورک منظم کر رہے ہیں۔ اردو کی ایک بڑی فورم ہلا گلا بھی باسط کے زیر انتظام ہی چل رہی ہے۔

جہاں تک تصویری شاعری کا تعلق ہے کہ تو پہلے بھی م م مغل اس عنوان کے تحت کئی پوسٹس کر چکے ہیں۔ میرے خیال میں تصویری شاعری کے لیے تصاویر کے زمرہ کی ذیل میں ایک سب فورم سیٹ اپ کی جا سکتی ہے۔

جہاں تک تصویری شاعری کے اردو کی ترویج کے ساتھ تعلق کا سوال ہے تو یہ معاملہ یہاں متعدد بار زیر بحث آ چکا ہے کہ تصویری شکل میں اردو مواد نہ صرف تحریری مواد کے مقابلے میں بھاری بھرکم ہوتا ہے بلکہ یہ سرچ انجنز پر انڈکس بھی نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے کم از کم انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعتبار سے اس کی وقعت صفر کے برابر ہوتی ہے۔

والسلام
 
السلام علیکم،
جہاں تک تصویری شاعری کا تعلق ہے کہ تو پہلے بھی م م مغل اس عنوان کے تحت کئی پوسٹس کر چکے ہیں۔ میرے خیال میں تصویری شاعری کے لیے تصاویر کے زمرہ کی ذیل میں ایک سب فورم سیٹ اپ کی جا سکتی ہے۔

جہاں تک تصویری شاعری کے اردو کی ترویج کے ساتھ تعلق کا سوال ہے تو یہ معاملہ یہاں متعدد بار زیر بحث آ چکا ہے کہ تصویری شکل میں اردو مواد نہ صرف تحریری مواد کے مقابلے میں بھاری بھرکم ہوتا ہے بلکہ یہ سرچ انجنز پر انڈکس بھی نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے کم از کم انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعتبار سے اس کی وقعت صفر کے برابر ہوتی ہے۔

والسلام
اسلام و علیکم نبیل،

آپ کے جواب کا بہت شکریہ ۔

سب سیکشن کی تشکیل کے لیئے بہت بہت شکریہ میں کوشش کروں گا اس بار آپ کو مایوسی نہ ہو۔

اگر اجازت دیں تو سرچ انجن اور تصاویر کے حوالے سے کچھ نئے حقائق پیش کرنا چاہوں گا۔

1۔ تصاویر میں آپ نا صرف میٹا ٹیگز استعمال کر سکتے ہیں بلکہ سرچ انجن ان کو بخوبی انڈیکس بھی کرتے ہیں۔ مثال کے طور پہ آپ درج ذیل لنک دیکھیں

http://images.google.co.uk/images?gbv=2&hl=en&q=poetry+site:hallagulla.com&btnG=Search+Images

یا یہ لنک دیکھیں

http://images.google.co.uk/images?gbv=2&hl=en&q=urdu+poetry&btnG=Search+Images

2- آپ اگر گوگل کا ویب ماسٹر ٹول استعمال کریں تو اُس میں‌ایک آپشن ہے جس سے آپ سرچ انجن کو بتاتے ہیں کہ آپ کی سائٹ سے امیجز کو انڈیکس کرنا ہے یا نہیں۔
https://www.google.com/webmasters/tools/dashboard?pli=1

3- پاکستان میں بھی اب 256 کے کا انٹرنیٹ‌کنکشن عام ہوتا جا رہا ہے۔ اور امیج کے سائز بڑا ہونا کوئی اتنا بڑا مسلہ نہیں‌رہا۔ اور مزید یہ کے امیجز کم سے کم ویڈیوز سے بڑے نہیں ہوتے-اور مزے کی بات ہے کے یو ٹیوب کی ویڈیو ویب سائٹ پاکستان میں بہت زیادہ دیکھی جاتی ہے یہ چھٹے نمبر پہ ہے پاکستان میں۔

http://www.alexa.com/site/ds/top_sites?cc=PK&ts_mode=country&lang=none

کہنے کا مقصد یہ ہے کے تصویروں کے بڑا سائز ہونے کا مسلہ آج سے ایک دو سال پہلے تک تو شاید ٹھیک تھا مگر اب یہ اتنا بڑا مسلہ نہیں‌ہے۔

4- ایک کہاوت ہے کچھ یوں شاید، ایک تصویر ہزار لفظ کہ دیتی ہے۔

اُمید ہے میری جرآت کا برا نہیں مانا ہو گا، میں نے مناسب سمجھا میں یہ باتیں لکھ دوں، گو میں جانتا ہوں آپ یہ سب پہلے سے جانتے ہیں، مگر شاید کسی پڑھنے والے کے علم میں‌نا بھی ہو۔

واسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ باسط، ان میں سے کئی باتیں میرے ذہن میں واقعی نہیں تھیں۔ میٹا ٹیگز کے ذریعے امیجز کسی حد تک سرچ ایبل ضرور ہو جاتے ہوں گے لیکن یہ پھر بھی سرچ انجنز پر تحریری مواد کی انڈکسنگ کا کسی طور مقابلہ نہیں کر سکتا۔ آج سے کئی سال قبل میں نے اس کی مثال اس طرح دی تھی کہ آپ کو کسی شعر کا ایک مصرعہ معلوم ہو تو دوسرا گوگل سے پتا کر لیا جائے۔ :)

بہرحال میں نے ذیل کے ربط پر تصویری شاعری کے لیے ایک زمرہ سیٹ اپ کر دیا ہے:

شاعری اور مصوری

اس زمرہ میں آپ دوست اشعار کو مصورانہ آہنگ میں پیش کر سکتے ہیں۔ :)
 

arifkarim

معطل
حبیب صاحب کی یہاں تشریف آوری ہمارے لئے قابل فخر ہے۔ میں محفل سے قبل ہلہ گلہ پر کبھی کبھار جاتا تھا۔ وہاں تو تصویری شاعری کے انبار لگے ہیں!
 
Top