تصحیح کر دیں

شمشاد

لائبریرین
علامہ اقبال کا ایک شعر ہے :

مسجد تو بنا دی شب بھر میں ایماں کی حرارت والوں نے

اور یوں بھی پڑھا ہے :

مسجد تو بنا دی یک شب میں ایماں کی حرارت والوں نے

دوسرا مصرعہ

من اپنا پرانا پاپی تھا برسوں میں نمازی بن نہ سکا

اور یوں بھی پڑھا ہے :

میں اپنا پرانا پاپی ہے برسوں میں نمازی بن نہ سکا

اساتذہ کرام سے تصحیح کی درخواست ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
میرے خیال میں‌یوں درست ہے۔

مسجد تو بنا دی شب بھر میں ایماں کی حرارت والوں نے
من اپنا پرانا پاپی تھا برسوں میں نمازی بن نہ سکا
 
یونس عارف

محفلین
میرے خیال میں یہ ٹھیک ہے

مسجد تو بنا لی شب بھرمیں
ایمان کی حرارت والوں نے
من اپنا پرانا پاپی ہے
برسوں میں نمازی بن نہ سکا

لیکن اب تذبذب کا شکار ہوگیا ہوں شمشاد صاحب کے کہنے پر
 
فرخ منظور

لائبریرین
masjidtubanade.jpg
علامہ اقبال کا ایک شعر ہے :

مسجد تو بنا دی شب بھر میں ایماں کی حرارت والوں نے

اور یوں بھی پڑھا ہے :

مسجد تو بنا دی یک شب میں ایماں کی حرارت والوں نے

دوسرا مصرعہ

من اپنا پرانا پاپی تھا برسوں میں نمازی بن نہ سکا

اور یوں بھی پڑھا ہے :

میں اپنا پرانا پاپی ہے برسوں میں نمازی بن نہ سکا

اساتذہ کرام سے تصحیح کی درخواست ہے۔

شمشاد صاحب اس تصویری حوالے کو دیکھیے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
سخنور صاحب آپ کا بہت بہت شکریہ ، بڑی نوازش
یہ لنک بھی دیکھ لیجئیے http://www.disna.us/bang-e-dara/part-3/masjid-to-banadi-shab-bher-main.html
اللہ آپ کو حفظ و امان میں رکھے۔
و السلام

شکریہ یونس عارف صاحب۔ میرے پاس ایم ایس ورڈ میں پوری کلیاتِ اقبال موجود ہے۔ لیکن ٹائپنگ کی غلطی کوئی بھی کر سکتا ہے اس لئے ایک مستند کتاب سے تصویری شکل میں شئیر کیا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
میرے خیال میں یہ ٹھیک ہے

مسجد تو بنا لی شب بھرمیں
ایمان کی حرارت والوں نے
من اپنا پرانا پاپی ہے
برسوں میں نمازی بن نہ سکا

لیکن اب تذبذب کا شکار ہوگیا ہوں شمشاد صاحب کے کہنے پر

بھائی اپ تذبذب کا شکار نہ ہوں، آپ ہی صحیح ہیں۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
یونس عارف صاحب نے لکھا ہے "مسجد تو بنا لی شب بھر میں" جبکہ صحیح "مسجد تو بنا دی شب بھر میں" ہے۔ یہ ایک حقیقی واقعہ ہے جس پر علامہ نے یہ شعر کہا۔ یہ مسجد ایک رات میں شاہ عالمی دروازہ، لاہور کے باہر مسلمانوں نے مل کر بنائی تھی اور اس کی تعمیر میں علامہ اور رستمِ زماں گاما پہلوان نے بھی شرکت کی تھی۔
 
Top