تشنگانِ علم کے نام

شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تمام احباب کیسے ہیں؟ امید ہے کہ سب خیریت سے ہوں گے۔
کافی دیر سے اردو محفل فورم میں کوشش کر رہا ہوں کوئی سمجھ نہیں آرہی کہ اس کے کون کون سے زمرے ہیں، کسی زمرے میں کیسے جاتے ہیں، کون سی تحریر کہاں ہونی چاہیے، محفلین اور لائبریرین سے کیا مراد ہے؟ اس حوالے سے اگر کوئی تحریر ہو تو بتائیے گا۔
جزاکم اللہ خیرا
خلیل بھائی نے آپ کو متعلقہ لڑی کا ربط دے دیا ہے۔

میں صرف محفلین اور لائبریرین کے متعلق بتا دوں۔

اردو محفل کا ہر رکن "محفلین" ہے۔ اور وہ ہر زمرے میں مراسلہ بھیج سکتا ہے۔ اور ہر زمرے میں مراسلے پڑھ سکتا ہے۔

اردو محفل کا ایک زمرہ "لائبریری" ہے۔ اس میں صرف وہی اراکین مراسلے بھیج سکتے ہیں جن کا عہدہ "لاہبریرین" ہے۔

اردو محفل کی ایک ٹیم اردو کی نایاب کتابیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر ان کو پھر سے ٹائپ کر رہی ہے۔ اب تک جو کتابیں ٹائپ ہو چکی ہیں ان میں سے تو کئی ایک سو سال سے بھی زیادہ پرانی تھیں۔
اردو محفل کا اگر کوئی رکن اس میں دلچسپی رکھتا ہو کہ وہ اس کارخیر میں حصہ لینا چاہے تو بصد شوق لائبریری کی ٹیم کا حصہ بن سکتا ہے۔

مزید اگر کچھ پوچھنا چاہیں تو آپ ہر رکن کو مدد پر آمادہ پائیں گے۔
 
محترم بھائی خلیل الرحمن صاحب اور بھائی شمشاد صاحب سمیت تمام اراکین کا بے حد ممنون ومشکور ہوں۔
رہنمائی کا بہت بہت بلکہ بہت ہی شکریہ۔
مزید بھی ان شاء اللہ وقتا فوقتا استفادہ کی کوشش کرتا رہوں گا۔
جزاکم اللہ خیرا کثیرا کثیرا واحسن الجزاء فی الدنیا والآخرۃ
 
اپنے منہ میاں مٹھو؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
انتہائی معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ اس کا جواب پہلے ہی دے چکا ہوں کہ اردو محفل میں نووارد ہونے کی وجہ سے اور اس کا طریقہ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے یہ غلطی ہوچکی ہے، اس کے ازالے کی کافی کوشش کے باوجود ازالہ نہ کر سکا اس پر آنجناب سمیت تمام اراکین سے ایک بار پھر معذرت خواہ ہوں۔
سابقہ سطور کا جواب کچھ یوں ہے:
باقی رہی آپ کی یہ بات کہ بندہ نے بہت عمدہ جو لکھا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ بندہ اردو محفل میں نو وارد ہے، جس کی وجہ سے اس کی ترتیب اور رد عمل وغیرہ میں اجنبی ہے، یہ بات کسی اور تحریر کے تبصرہ کے طور پر لکھنا چاہتا تھا، لیکن جب لگا تو دیکھا کہ بندہ کی اپنی تحریر پر لگ گیا ہے تو بہت افسوس ہوا اور پھر متعدد بار اس کو ہٹانے کی کوشش کے باوجود اس کو نہ ہٹا سکا۔
امید ہے عذر قابل قبول ہوگا اور تشفی ہوگئی ہوگی۔
 
آخری تدوین:
اردو محفل میں نووارد ہونے کی وجہ سے اور اس کا طریقہ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے یہ غلطی ہوچکی ہے، اس کے ازالے کی کافی کوشش کے باوجود ازالہ نہ کر سکا اس پر آنجناب سمیت تمام اراکین سے ایک بار پھر معذرت خواہ ہوں۔
اس صورت میں پوسٹ کے نیچے رپورٹ کرنے کا لنک موجود ہے۔ رپورٹ کر دیا کیجیے۔ انتظامیہ ایکشن لے لے گی۔
میں آپ کا مذکورہ کمنٹ حذف کیے دیتا ہوں۔
 
Top