ترسیمہ جات کی فہرستیں

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
آج نیٹ گردی کے دوران چند ترسیمہ جات کی فہرستیں نظر آئیں۔ یہ فہرستیں حرف باز اوپن ٹائپ شیپنگ انجن کی ٹیسٹنگ کے لیے استعمال ہوئی ہیں اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ کرلپ کی فراہم کردہ ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ فونٹ سازی کے ماہرین ان فہرستوں سے پہلے سے ہی واقف ہوں، مجھے کم از کم یہ پہلی مرتبہ نظر آئی ہیں۔ یہ فہرستیں اس ربط پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ ذیل میں ان کے علیحدہ روابط بھی شامل کر رہا ہوں:

 

سعادت

تکنیکی معاون
یہ فہرستیں حرف‌باز کی کوڈ ریپو میں بھی موجود ہیں، جہاں ماخذ کے طور پر کرلپ کی ویب‌سائٹ کا پتہ درج ہے:
کوڈ:
Adapted from:

http://www.crulp.org/software/ling_resources/UrduLigatures.htm
http://www.crulp.org/Downloads/ling_resources/ligatures/Valid_Urdu_Ligatures_v1.1.zip


(کرلپ کی ویب‌سائٹ تو اب غائب ہو چکی ہے۔ اچھا ہوتا اگر کرلپ کے ایڈریسز سی‌ایل‌ای کی ویب‌سائٹ کی طرف ری‌ڈائریکٹ کر رہے ہوتے۔)
 
Top