ترجمے کی پروف ریڈنگ

اجنبی

محفلین
آپ سب جانتے ہیں کہ یہ بلیٹن بورڈ phpbb پر بنا ہے اور اس کا اردو ترجمہ احقر نے کیا ہے ۔ مجھے اس بات کا احساس ہے کہ اس ترجمے میں بہت سی خامیاں ہیں ۔ کچھ الفاظ کو ہو بہو لکھ دیا گیا ہے ۔ کچھ الفاظ کو ترجمے کے بغیر اردو میں لکھ دیا گیا ہے ۔ اس طرح اس ترجمے کے پروف ریڈنگ کی بہت گنجائش موجود ہے ۔

آپ سب سے درخواست ہے کہ اس ترجمے سے متعلق اپنی رائے دیجیے ۔ جیسے جہانزیب نے کہا ہے کہ سبمٹ کی بجائے ارسال کا لفظ ہونا چاہیے ۔ اسی طرح اگر آپ کو کسی فقرے یا لفظ میں خامی محسوس ہوتی ہے تو ہمیں آگاہ کیجیے ۔ آپ کے مشورے ہمارے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوں گے :eek:
 

عمران

محفلین
ميں تو اس شخص کا شکريھ ادا کرنا چاھوں گا جس نے اتني مھنت کي ويسے پروف ريڈنگ تو ھوتي ھي ھے يار اخبار والے جو کئي سالوں سے کام کرتے ھيں ان کے کام کي بہي پروف ريڈنگ ھوتي ھے اگ مجہے کبہي ايسي کوئي بات نظر آئي تو ميں ضرور بتادوں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
قدیر، جہانزیب سے میرا ای میل پر رابطہ رہا ہے اور اس نے phpBB کے ترجمے کے سلسلے میں بھی کافی کام کیا ہے۔اگر تم اس کے ساتھ رابطہ کر کے دونوں کاوشوں کو یکجا کر دو تو بہت اچھا ہو گا۔ ویسے جہانزیب نے مجھے lang_bbcode.php اور lang_faq.php کی ترجمہ شدہ فائلیں بھیج دی ہیں۔ مجھے جیسے ہی وقت ملے گا ، انہیں فورم میں شامل کر دوں گا۔
 

عمر

محفلین
اردو اصطلاحات اکٹھی کرنے کا گروہ

السلام علیکم،

آپکا اردو میں بنایا forum دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ مبارک ہو۔

تھوڑی دیر ہوئی ہے کہ میں نے گوگل پر اردو کی اصطلاحات اکٹھی کرنے کا گروہ بنایا ہے۔
http://groups-beta.google.com/group/UrduTarjuma

وہاں پر کافی اصطلاحات کا ترجمہ میسّر ہے۔

میرے خیال میں اگر کسی ایک جگہ انگریزی اصطلاحات کا مجموعہ بنایا جائے جہاں پر کسی بھی انگریزی یا اردو لفظ کی تلاش کرنی آسان اور مکمّل ہو تو بہتر ہو گا۔ میری گزارش ہے کہ آپ اگر کسی انگریزی اصطلاح کا اردو ترجمہ کرتے ہیں تو اُسے اردو ترجمہ گروہ میں بھیج دیں تا کہ اگر کوئی اس گروہ میں خاص اُس انگریزی اصطلاح کی تلاش کرے تو اُسے اس کا ترجمہ آسانی سے مل جائے۔

اگر لوگ اپنے کیے گئے ترجمے جمع کرتے رہیں گے تو بہتر بات یہ ہو گی کہ ایک انگریزی لفظ کے کئی ترجمے ہوں گے جن میں سے صارف (صرف یا استعمال کرنے والی/والا/والے user) ماحول (context) کے مطابق چن سکیں گے۔ مثال کے طور پر میں ابھی تک disable کا ترجمہ "غیر فاعل" کرتا رہا ہوں۔ مجھے آپ کا کیا گیا ترجمہ "معطل" بہتر لگا ہے، اور اسکے ساتھ enable کا ترجمہ "غیر معطل" کیا جا سکتا ہے۔ اگر مجھے کسی جگہ دونوں ترجمے میسّر ہوتے تو میں پہلے ہی معطل چنتا۔ اسطرح چاہے جتنے بھی منفرد ترجمے ہوں، آہستہ آہستہ بہتر ترجمے استعمال ہوتے رہیں گے اور غیر مناسب ترجمے اپنی موت خود مر جائیں گے۔

میرے خیال میں "آپشن" کا ترجمہ "اختیارات"، "فونٹ" کا ترجمہ "لیپی"، "ڈیفالٹ" کا ترجمہ "بنیادی"، "سائز" کا ترجمہ "ناپ"، "نارمل" کا ترجمہ "عمُومی"، "سبمٹ" کا ترجمہ "بھیجیں" ہو سکتا ہے۔

میرا مشورہ ہے کہ جب کسی لفظ کا ترجمہ اردو/ہندی میں میسّر ہو تو عربی/فارسی کے الفاظ استعمال نہ کیے جائيں، مثلاً "اسم رکن" کی جگہ "نام رکن"، وغیرہ۔ اور مزکّر لفظ، جیسا کہ "مصنّف" ہے، کی جگہ غیرجانبدار حرف، جیسے "لکھاری" (لکھنے والی/والا) (کیا یہ لفظ واقعی غیرجانبدار ہے؟ "وہ اس کتاب کی مصنّف (مصنفہ ہونا چاہیے) ہیں/وہ اس کتاب کی لکھاری (لکھارن لازمی نہیں) ہیں؟) وغیرہ استعمال کرنے چاہیں۔ ہندی کے اکثر لفظ اس کام کیلیے استعمال ہو سکتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جیسبادی: phpBB کی لینگویج فائلیں /language/lang_english ڈائریکٹری میں ہوتی ہیں۔ اردو ترجمہ کی فائلیں
/language/lang_urdu ڈائریکٹری میں ہوں گی۔ میں فی الحال انگریزی والی فائلوں سے ہی کام چلا رہا ہوں۔ انہی میں اردو کا مکسچر شامل ہے۔ جب ترجمہ مکمل ہو جائے گا تو میں اردو کی لینگویج فائلیں الگ ڈائریکٹری میں انسٹال کر دوں گا۔
 

شعیب

محفلین
میرا خیال

میرے خیال میں منہاجین انتظار نہیں کر رہے بلکہ انہیں انتظار کروایا جا رہا ہے ۔
 
Top