ترجمہ کرنے کا طریقہ!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
کچھ دوستوں نے موڈل کے ترجمے کے کام میں شرکت کے بارے میں سوال کیا ہے کہ ترجمہ کرنے کا طریقہ کیا ہے۔ میں اس پوسٹ میں اس کی کچھ وضاحت پیش کر رہا ہوں۔ سب سے پہلے http://download.moodle.org/lang16 پر جا کر وہاں سے en_utf8.zip فائل ڈاؤنلوڈ کر لیں اور اسے ان زپ کر لیں۔ اس میں شامل لینگویج فائلیں php فائلوں کی صورت میں موجود ہوں گی۔ ان کا ترجمہ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ان فائلوں میں موجود انگریزی ٹیکسٹ کو اس کے اردو ترجمے سے بدل دیا جائے۔ مثال کے طور پر forum.php میں ذیل کی لینگویج سٹرنگز ملاحظہ کریں:

PHP:
$string['addanewdiscussion'] = 'Add a new discussion topic';
$string['addanewquestion'] = 'Add a new question';
$string['addanewtopic'] = 'Add a new topic';

ان کا ترجمہ کرنے کے بعد یہ لینگویج سٹرنگز ذیل کے مطابق نظر آئیں گی:

PHP:
$string['addanewdiscussion'] = 'گفتگو کا نیا موضوع شامل کریں';
$string['addanewquestion'] = 'نیا سوال شامل کریں';
$string['addanewtopic'] = 'نیا موضوع شروع کریں';

اسی طرح ساری فائل کا ترجمہ کرنا ہوگا۔ ذیل کے ربط پر میں نے ترجمہ کرنے کے ایک بہتر اور آسان طریقے کے بارے میں بیان کیا ہوا ہے:

انٹرانس اوپن پیڈ انٹگریشن کے ساتھ اور لوکلائزیشن کا بہتر ورک فلو!

میں نے اپنے سسٹم پر اردو ایڈیٹر سپورٹ انٹرانس سیٹ اپ کیا ہوا ہے۔ مجھے اس کے ذریعے اردو ترجمے کے کام میں بہت سہولت ہو گئ ہے۔ اگر آپ کے ذہن میں اس کے بارے میں کوئی سوالات ہوں تو ضرور پوچھیں۔

والسلام
 
Top