ترجمہ میں معاونت

مجھے انگریزی کی درج ذیل عبارتوں کا اردو ترجمہ درکار ہے، احباب سے معاونت کی درخواست۔ :) :)



Furthermore, in her rejection of every persecution against any man, the Church, mindful of the patrimony she shares with the Jews and moved not by political reasons but by the Gospel's spiritual love, decries hatred, persecutions, displays of anti-Semitism, directed against Jews at any time and by anyone.

The curricula of Catholic seminaries and schools of theology should reflect the central importance of the church's new understanding of its relationship to Jews....Courses on Bible, developments by which both the church and rabbinic Judaism emerged from early Judaism will establish a substantial foundation for ameliorating "the painful ignorance of the history and traditions of Judaism of which only negative aspects and often caricature seem to form part of the stock ideas of many Christians

Courses dealing with the biblical, historical and theological aspects of relations between Jews and Christians should be an integral part of the seminary and theologate curriculum, and not merely electives. All who graduate from Catholic seminaries and theology schools should have studied the revolution in Catholic teaching on Jews and Judaism from Nostra Aetate to the prayer of Pope John Paul II in Jerusalem at the Western Wall on March 26, 2000....For historic reasons, many Jews find it difficult to overcome generational memories of anti-Semitic oppression. Therefore: Lay and Religious Jewish leaders need to advocate and promote a program of education in our Jewish schools and seminaries - about the history of Catholic-Jewish relations and knowledge of Christianity and its relationship to Judaism....Encouragement of dialogue between the two faiths does involve recognition, understanding and respect for each other's beliefs, without having to accept them. It is particularly important that Jewish schools teach about the Second Vatican Council, and subsequent documents and attitudinal changes that opened new perspectives and possibilities for both faiths۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہوں لیکن براہ کرم اس کا کچھ سیاق و سباق بتائیے کہ یہ عبارت کہاں سے لی گئی ہے اور کہاں استعمال کی جانی ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
مذہبی متن خصوصی طور پر جو اپنے مذہب سے ہٹ کر ہو، میں اس کے ترجمے کے لئے کافی محتاط رہتا ہوں۔ اس کو کوشش کرتا ہوں کہ جلد ہی مکمل کر دوں
 
مذہبی متن خصوصی طور پر جو اپنے مذہب سے ہٹ کر ہو، میں اس کے ترجمے کے لئے کافی محتاط رہتا ہوں۔ اس کو کوشش کرتا ہوں کہ جلد ہی مکمل کر دوں
انتہائی مشکور ہوں قیصرانی بھائی، اور عبارت کے ایک قطعہ کا ترجمہ جو میں نے کیا ہے ویکی پر اسے بھی دیکھ لیجیے گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ بات واضح کرتا چلوں کہ جو انتہائی ادق الفاظ ہوں گے اور جن کے معنی مجھے معلوم نہیں، وہ میں ویسے کے ویسے ہی لکھ دوں گا۔ اس طرح احباب کی طرف سے بہتری کی کوشش آسان ہو جائے گی
 

سید ذیشان

محفلین
علاوہ ازیں، کسی بھی انسان پر جور و ستم ڈھانے کے خلاف ہونے کی وجہ سے، کلیسہ، یہودیوں کیساتھ مشترکہ میراث ہونے کا پاس رکھتے ہوئے اور سیاسی وجوہات کی بنا پر نہیں بلکہ انجیل کی روحانی محبت کے اسباق کی وجہ سے ان چیزوں کو برا گردانتی ہے:- نفرت، ظلم و ستم، یہودیوں سے نفرت کا پرچار کسی بھی وقت چاہے کوئی بھی کرے۔
کیتھولک مدرسوں اور الٰہیات کے سکولوں کے نصاب میں یہودیوں سے متعلق نئی سوجھ بوجھ کی جھلک کو مرکزی اہمیت حاصل ہونی چاہیے۔ بائبل پر کوسز، ایسی developments جن سے دونوں کلیسہ اور پادریانہ یہودیت نے قدیمی یہودیت سے جنم لیا۔ یہ ایک ایسی مضبوط بنیاد فراہم کرے گا جس سے اس "قدیمی یہودیت سے دردناک جہالت " کا ازالہ ہو سکے گا۔ یہ تاریخ کا وہی حصہ ہے جس کے بارے میں عیسائیوں کو عموماً منفی اور مضحقہ خیز باتیں معلوم ہیں۔
ایسے کورس جن کا تعلق بائبل، تاریخ اور الٰہیات کے ایسے پہلوں سے ہو جو کہ عیسایوں اور یہودیوں کے تعلقات سے متعلق ہوں نصاب کا لازمی جز ہونے چاہیں صرف اختیاری نہیں۔ وہ تمام جو دینی مدرسوں سے، یا الٰہیات کے سکولوں سے فارغ التحصیل ہوں، انہوں نے لازمی طور پر یہودیوں اور یہودیت کے بارے میں علوم میں چرچ کے انقلاب: Nostra Aetate سے لے کر پوپ جان پال دوم کی دعا تک، جو انہوں نے مغربی دیوار پر 26 مارچ 2000 کو مانگی، کو پڑھا ہوا ہو۔ تاریخی وجوہات کی بنا پر بہت سارے یہودی نسلوں سے چلتے ہوئے یہودیوں پر ڈھائے گئے مظالم کو آسانی سے نہیں بھلا سکتے۔ اسی وجہ سے، عام اور مذہبی یہودی رہنماوں کو چاہیے کہ وہ ہمارے یہودی دینی مدرسوں اور سکولوں میں ایسے تعلیمی پروگرام کا پرچار کریں جو کہ عیسائی اور یہودی تاریخ، عیسایت کی تعلیم اور یہودیت سے اس کے تعلق کو اجاگر کریں۔ دونوں ادیان کے مابین مکالمہ تصدیق، سمجھ بوجھ اور ایک دوسرے کے عقیدوں پر ایمان لائے بغیر ان کے احترام کا تقاضہ کرتا ہے۔ یہ نہایت اہم ہے کہ یہودی سکولوں میں ان چیزوں کے بارے میں پڑھایا جائے:۔ دوسرے دیٹیکن کاونسل اور اس کے بعد کے دستاویزات اور رویے کے بدلاو جس کی وجہ سے دونوں ادیان پر نئے نقطہ نظر عیاں ہوئے اور نئے راستے کھلے۔
 
Top