ترجمہ مطلوب ہے

دوست

محفلین
میرے سامنے کرلپ کی اردو لغت کا ترجمہ ہے۔
صفت ذاتی
1. مختلف نوع، قسمیں رکھنے والا، قسم قسم کا، طرح طرح کا۔
"اس میں وہ اوج موج، وہ نہر پر نہیں، جس سے کسی قوم کا زندہ تابناک اور متنوع ادب عبارت ہوتا ہے۔" ( 1998ء، قومی زبان، کراچی، مارچ، 12 )
 

آصف

محفلین
گزارش ہے کہ یہ نہ لیا جائے کہ میں اپنے پیش کردہ ترجمہ پر اصرار کر رہا ہوں۔ مجھے اعتراض صرف دو الفاظ (متنوع اور مختلف النوع) کو برابر قرار دینے پر ہے۔

شاکر: آپ کی پیش کردہ دلیل مان لی جائے تو انگریزی کے لفظ temporal کو temporary کے برابر قرار دے دیا جائے گا۔ اسی نہج پر چلیں تو multifaceted اور multi-sided ایک ہی ہیں۔ تھوڑی محنت کریں تو آدھی انگریزی vocabulary سے تو جان چھڑائی ہی جا سکتی ہے۔ لیکن شاید آپ یہ فراموش کر رہے ہیں کہ ہر لفظ اپنے عمومی مفہوم کے ایک خاص shade کو ظاہر کرتا ہے اسی لئے کوئی بھی دو لفظ برابر نہیں ہوتے۔
 

دوست

محفلین
ہممممممممم
جو بھی ہے بہرحال آپ کا اصرار متمول پر ہے۔
میں بھی راضی ہوں۔ اور کوئی تجویز؟؟؟
تبصرہ؟؟؟؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

شاکر، متنوع تدوین کے بارے میں ایک بار پھر سوچیں ۔

کیونکہ یہ (متنوع ) وسیع معانی رکھتا ہے جبکہ متمول مقابلتاً ایک محدود اور مخصوص معنی میں استعمال ہونے والا کلمہ ہے اور یہاں مفہوم کی ادائیگی کما حقہ ادا کرتا دکھائی نہیں دیتا۔ اسی طرح دیگر کلمات بھی لفظی ترجمہ زیادہ محسوس ہوں گے نسبت اس کے کہ اصل مفہوم کو پہنچائیں (بیان کریں)

آسف بھائی نے دونوں پیغامات میں وضاحت سے اور درست لکھا ہے۔ شاکر آپ کے پیغام کو دیکھ کر ایک سوال لغت کے بارے میں ذہن میں آرہا ہے لیکن سوال یہاں لکھنے سے پہلے مجھے خود کچھ ورک آؤٹ کر لینا چاہئے ۔
 

نعمان

محفلین
میرے خیال میں بھی متنوع زیادہ مناسب ہے۔

connection کا ترجمہ قرابت مجھے صحیح معلوم نہیں ہوتا۔

میرے خیال میں کنیکٹ کا ترجمہ متصل اور کنکشن کا اتصال بنتا ہے۔ مگر میری اردو کوئی ایسی قابل رشک نہیں ذرا پر گفتگو کرلیں۔ (میری اردو پر نہیں کنکٹ اور کنکشن کے ترجمے پر)
 

الف عین

لائبریرین
رِچ کے لئے متنوع استعمال کیا جا سکتا ہے میری رائے میں جو ضروری نہیں کہ ناقص ہی ہو بقول یوسفی۔
کنیکٹ وغیرہ کے لئے اتّصال بہترین لفظ ہے،
 

دوست

محفلین
چلو جی جو سائیاں کہہ دیا اساں من لیا۔
تو اب میں دوبارہ ارسال کرتا ہوں زکریا بھائی کو فائل۔
امیر کو متنوع سے بدل کر۔
اتصال ٹھیک ہے۔
متصل کریں، اتصال چلے گا۔
 

نعمان

محفلین
bookmark کا ترجمہ نشانی صحیح معلوم نہیں ہوتا کیونکہ یہ تو صرف mark کا ترجمہ لگتا ہے۔ اس لئے میں بک مارک کے لئیے نشان زدگی کی تجویز پیش کرتا ہوں۔ مثالیں:
Bookmark this page
یہ صفحہ نشان زدہ کریں

Bookmarks
نشان زدگیاں

Add new bookmark
نئی نشان زدگی شامل کریں
 

دوست

محفلین
نشان زدہ کرنا ہم چیک کرنے کے لیے بھی استعمال کررہے ہیں محفل پر پہلے سے ہی۔
تو کچھ یکسانیت نہیں ہوجائے گی؟؟
 

نعمان

محفلین
نہیں میرے خیال میں معنی اور استعمال کے حساب سے صارف ان دو جگہوں میں باآسانی فرق کرلے گا۔ ویسے نشان زد بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مثال
Bookmark this page
یہ صفحہ نشان زد کیجئیے۔
 

شمس

محفلین
ترجمہ

pointer اشارہ
animation کا اردو ترجمہ میرے خیال کے مطابق تحریک دلانا یا جِلانا ہے
اور tooltip کا ترجمہ آلہِ کار پر رہنمائی کیا جاسکتا ہے
 

دوست

محفلین
خوش آمدید۔
ٹول ٹپ کا ترجمہ ٹول ٹوٹکا یا اوزاری ٹوٹکا کیا جاچکا ہے۔ چونکہ ہماری ترجیح اردو تو ہے ساتھ مختصر مگر جامع ترجمہ بھی ہے۔
animationکا ترجمہ تحریک اسے سوٹ نہیں کرے گا چونکہ تحریک کسی اور معنوں میں بھی استعمال ہوتا ہے جیسے movement۔
encoding اور charset جو کہ کیریکٹر سیٹ کا مخفف ہے کا ترجمہ درکا ہے۔
آج ایویں پو ایڈٹ کھولا تو اس کو ترجمہ کرنے کا خیال آگیا۔ بس چند ڈورے رہ گئے ہیں باقی سب ہوگیا ہے۔
 

نعمان

محفلین
animation کے لئیے تو آپ نے متحرکیت کا ترجمہ تجویز کیا تھا۔ جو میرے خیال میں کافی صحیح ہے۔ انیمیشن، موشن، موومنٹ یہ سب ایک ہی سے انگریزی لفظ ہیں جن کی غالبا ایک ہی سی یونانی بنیاد ہوگی۔

ٹول ٹپ کے لئے بھی آپ نے اوزاری گر استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ خیر ٹوٹکا بھی برا نہیں۔ کوکب خانم کے دسترخوان کے کئی ایڈیشنوں میں ٹوٹکا مستعمل رہا ہے :lol:

میری تجویز ہے کہ اینکوڈنگ کو تو اینکوڈنگ ہی رہنے دیں، چار سیٹ بھی ایسے ہی رنے دیں ہاں البتہ کریکٹر سیٹ کا ترجمہ کرڈالیں۔ اینکوڈنگ اور چارسیٹ کا اسلءے نہ کریں کیونکہ یہ اصطلاحات ایچ ٹی ایم ایل لکھنے کے دوران استعمال ہوتی ہیں۔ آگے دیکھیں دوسرے کیا رائے دیتے ہیں
 

دوست

محفلین
انگریزی میں استعمال ہوتی ہیں نا۔
اردو میں تو نہیں۔ اینکوڈنگ اتنا بڑا سا لفظ مجھے تو الرجی ہوجاتی ہے اسے دیکھ کر۔
اور کیریکٹر سیٹ پڑھتے پڑھتے زبان ٹیڑھی ہوجاتی ہے۔
حرفی معیار آسان سا ترجمہ۔ اینکوڈنگ کا بتا چکا ہوں۔
گل ختم۔
باقی احباب کی آراء؟
 

آصف

محفلین
اینکوڈنگ کا رمزکاری عمدہ ہے۔

character set کا ترجمہ کرنے میں ہمیں set کا ترجمہ کرنا ہو گا جس پر پہلے بھی بات ہو چکی ہے لیکن کچھ نتیجہ شاید سامنے نہیں آیا۔ اردو کی ریاضی کی کتب میں تو اسکو سیٹ ہی لکھا جاتا ہے۔ اس طرح سے شاکر کے ترجمہ کو استعمال کرتے ہوئے یہ حرفی سیٹ ہو جائے گا۔
 

دوست

محفلین
سیٹ۔
میں سیٹ کو سیٹ کرنا سمجھ رہا تھا۔
حرفی جماعت بندی یہ ہوسکتا ہے اردو ترجمہ پھر اس کا۔
 
Top