ترجمہ مطلوب ہے

نعمان

محفلین
ہمارے پاس انٹرانس پر ایک پیکیج gcalctool کا ہے۔ جس کے لئے میں فکر مند ہوں کیونکہ اس کے لئے ضروری ہے کہ اردو میں ریاضی پڑھے ہوئے ارکان اس کا ترجمہ کریں۔ میرے خیال میں یہ ضروری ہے کہ کوئی صاحب اس کی ذمے داری لے لیں۔ جیسے جیسے وہ ترجمہ کرتے رہیں گے ویسے ویسے دیگر ترجموں کی کئی گتھیاں سلجھتی رہیں گی۔
 

دوست

محفلین
بھائی ریاضی میں سیٹ بھی پڑھا ہے اور بڑے سیٹ طریقے سے پڑھا ہے۔
اور اردو میں ہی ریاضی پڑھا ہے میٹرک تک۔ فکر ناٹ۔
 

نعمان

محفلین
ابھی ابھی پتہ چلا ہے کہ کسی زمانے میں جب ریاضی اردو میں پڑھائی جاتی تھی تو نسبتا بہتر طریقے سے پڑھائی جاتی تھی۔ میں تو پڑھا لکھا ہوں نہیں اور ریاضی میں تو اتنا کورا ہوں کہ دو کے چار کرنے کی ازحد کوشش کرنے کے باوجود چار تو کیا وہ دو بھی نہیں بچا پاتا۔ زیادہ تر حساب کتاب انگلیوں پر پہ کرتا ہوں اور جب دس تک کی گنتی کے بعد جوتے اتار لیتا ہوں۔
 

دوست

محفلین
اوہ۔
تو جوتا اتار کر کرتے کیا ہیں۔ :D :D :D :D :D
جو میں سوچ رہا ہوں کہیں وہی تو نہیں کرنے لگتے مارے غصے کے۔
کہا بھی تھا پڑھ لے ریاضی لیکن نہیں مانا اور پھر ٹھاہ ٹھاہ ٹھاہ :lol: :lol: :lol: :lol:
 

دوست

محفلین
کی ورڈز کا اردو ترجمہ کلیدی حروف ہو یا کلیدی الفاظ یا کلیدی کلمات۔
ریسورس کا ترجمہ ذرائع یا ماخذ؟؟؟
 

نعمان

محفلین
ریسورس کا ترجمہ وسیلہ بنتا ہے ریسورسز کا وسائل۔ لیکن تراجم کے سیاق و سباق کے لحاظ سے ذرائع بھی برا نہیں۔

کی ورڈ‌ کا ترجمہ کلیدی الفاظ آسان ہے، کلیدی کلمات بھی درست ہے۔
 

دوست

محفلین
سافٹویر یا اصطلاح کے نام کے سلسلے میں انگریزی کی پخ کیوں؟؟؟؟؟
گیٹ ٹیکسٹ اردو میں بھی تو لکھا جاسکتا ہے۔
 

نعمان

محفلین
آگے ایک جگہ میں نے گیٹ ٹیکسٹ ہی رہنے دیا ہے صرف وہاں بدلا ہے جہاں میرا خیال تھا کہ اصطلاح کی انگریزی میں ضرورت پڑے گی جیسے جی این یو gettext اوزار تاکہ لوگ گوگل سرچ کریں تو آسانی سے ڈھونڈ سکیں۔ آپ چاہیں تو اسے بدلنے میں تکلف نہ کریں۔

انجذاب ٹھیک معلوم ہوتا ہے۔
 

دوست

محفلین
casecadکا ترجمہ کیا ہو؟
آبشار ہے اس کا اردو۔
ویسے اس کا مطلب ہوگا سیدھا، لائن میں، ترتیب والا۔ کچھ اسی قسم کا۔
فی الحال آبشار نما لکھ رہا ہوں۔
ڈی بگ۔
کیا آزمائش نقص؟؟؟
اس کی تعریف کے مطابق صارف تک پہنچے سے پہلے پروگرام کی غلطیوں کے لیے آزمائش ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
واٹر فال اور کیسکیڈ میں فرق ہے شاکر، آبشار واٹر فال ہو سکتا ہے۔ کیسکیڈ در اصل ایک ہی سمت میں آبشاریت کا نام ہے زینہ نما۔ اس لئے میرے خیال میں اس کا ترجمہ
زینے دار
بہتر ہوگا۔
باقی تراجم شاکر اور نعمان کے اچھے ہی ہیں۔
 

نعمان

محفلین
سلیکٹر کا ترجمہ مُنْتَخِب مجھے مناسب معلوم نہیں ہوتا کیا اس سے بہتر ترجمہ نہیں ہوسکتا؟ کیونکہ ہم کئی جگہ پر سلیکٹ کے لئیے منتخب استعمال کررہے ہیں تو سلیکٹر کے لئیے مُنْتَخِب کنفیوزن پیدا کرے گا۔
 

نعمان

محفلین
الرٹ کے لئیے ہوشیار باش کیسا ہے؟ خالی ہوشیار ہم اسلئے استعمال نہیں کرسکتے کہ اگر ہم کسی تصویری مواجے میں الرٹ لکھا دکھا رہیں تب تو ہوشیار ٹھیک ہے لیکن اگر ہم eel کے ترجمے میں الرٹ بٹن تیار کرنے کے انٹرفیس میں ترجمہ کررہے ہیں تو وہاں یہ عجیب سے لگتا ہے جیسے:‌
Alert Type
ہوشیار نوعیت

Alert button
ہوشیار بٹن

Create an Alert
ہوشیار تخلیق کریں
وغیرہ

اس کے علاوہ Mount as in Mount drive کا ترجمہ سوار ہونا کریں یا چڑھائی کرنا؟ اور ڈرائیو کے لئے کیا ترجمہ کریں؟‌
 

دوست

محفلین
منتخَب کو ایسے لکھیں اور سیلیکٹر کے ترجمے کو ایسے منتخِب۔
اس سے جامع ترجمہ ممکن ہی نہیں کم از کم میرے خیال میں۔ کوئی دو لفظی ترکیب بے شک بن سکتی ہے۔
الرٹ کا ترجمہ چست بھی تو ہوسکتا ہے۔ چست سے چستی بھی بن سکتا ہے۔
کیا خیال ہے؟
ایک اور ترجمہ ہے مستعد۔
ماؤنٹ کرنا کھڑی کرنا کر لیں۔
ماؤنٹ کرنا جیسے ڈرائیو کھڑی کی جائے۔
ڈرائیو جمع کی جائے۔
ڈرائیو متشکل کی جائے۔
ڈرائیو مجسم کی جائے
ہور کجھ؟
 

نعمان

محفلین
شاکر سلیکٹر تو بدل ہی دو۔ یہ زیر زبر پیش کے تکلف کا اب رواج نہیں یہ کئی مترجمین ہم سے مستعار نہ لے سکیں گے اور کیونکہ ہم معیار تخلیق کرنے کی بات کررہے ہیں تو ضروری ہے وہ معیار دوسرے بھی آسانی سے اپنا سکیں۔ اب اگر میرے جیسے ٹرانسلیٹر دھڑادھڑ‌ منتخب لکھتے چلے جائیں گے تو ان دو لفظوں میں کوئی فرق نہیں رہے گا اور ترجمے کا معیار اور لیاقت استعمال متاثر ہونگے۔ اور پھر یہ بہت زیادہ استعمال ہونے والا لفظ ہے۔ میں سفارش کرونگا کہ اس کے لئے اگر دو لفظی اصطلاح بھی استعمال کی جائے تو برا نہ ہوگا۔

میرے خیال میں ترجمے کے معیار کا تعین اس بات سے بھی کرنا چاہئے کہ آیا ترجمہ انگریزی تاثر بھی منتقل کررہا ہے یا نہیں۔ الرٹ میں جو ایک چوکنّے پن کا تاثر ہو وہ مستعد میں نہیں۔ اور چست تو ویسے ہی نامناسب معلوم ہوتا ہے۔

یہی صورتحال ماؤنٹ‌کے ساتھ ہے۔ جب ہم کسی ڈرائیو کو ماؤنٹ‌کرتے ہیں تو درحقیقت اسے پڑھنے کی کوشش کررہے ہوتے ہیں۔ یہ ایک طرح سے لادے جانے جیسا ہے فرق یہ ہے کہ لادنے میں کسی چیز کو اٹھایا جاتا ہے اس میں کسی چیز پر چڑھا جاتا ہے۔

سوچ بچار کریں۔ ورنہ یہی ترجمے رکھ لیں گے۔
 
Top