ترجمان القرآن۔ تجاویز اور استفسار

الف عین

لائبریرین
عرصے کے انتطار کے بعد انیس الرحمن نے اسے پوسٹ کرنا شروع کیا ہے جس کی بات کافی پہلے کی تھی۔ جزاک اللہ انیس الرحمٰن۔
یہ تفیہم القرآن کی ہی تلخیص ہے۔ یعنی جہاں تک مہں سمجھتا ہوں، اس میں بہت سےتفسیری نوٹس حذف کر دئے گئے ہیں۔ تفہیم القرآن پر کام کرنے والوں کو چاہئے کہ ٔپہلے یہاں دیکھ لیں کہ کیا ہو چکا ہے، اور اسے کاپی کر کے اپنی دستاویز میں پیسٹ کریں اور جو مواد نہیں ہے، اسے ٹائپ کریں۔ سب کو معلوم ہی ہے کہ دوبارہ ٹائپ کرنے سے بچنے میں بہت فائدہ ہے۔ فائنل ای بک میں لیکن اصل ٹائپ کرنے والے کے نام کا حوالہ ضرور دیا جائے گا۔ شائستہ بطور خاص نوٹ کر لیں جو دوسری جلد شروع کر چکی ہیں۔ پہلی جلد کے لئے میں نوٹ کر رہا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
بعد میں یہ خیال آیا کہ تفہیم کی تلخیص ہندوستان میں ’ترجمانی القرآن‘ کے نبام سے شائع ہوئ ہے۔ ترجمان النالقرآن تو مولانا آزاد کی تفسیر کا نام ہے۔ ذرا اس تفسیر کے نام کی تصدیق کریں۔
 
Top