تحقیقی رپورٹ : ’جب ہم پڑھتے ہیں تو ہرچیز بدل جاتی ہے‘

حاتم راجپوت

لائبریرین
150424054627_read_book_640x360_gettyimages.jpg

کسی پُرلطف کتاب میں کھو جانے کے بہت سے فوائد سامنے آئے ہیں۔

ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کسی اچھی کتاب میں غرق ہوجانے سے لوگ ایک دوسرے کی صلاحیت سے خود کو جوڑتے ہیں اور ان کی احساس ہم آہنگی میں اضافہ ہوتا ہے۔دا ریڈینگ ایجنسی کی تحقیق کے ایک جائزے میں کہا گیا ہے بچوں اور بالغوں دونوں میں خوشی کے لیے مطالعے کرنے سے تعلیمی نتائج سے کہیں زیادہ حاصل ہوتا ہے۔برطانیہ کے چار ہزار بالغوں پر مبنی اس حالیہ مطالعے میں کہا گیا ہے کہ خوشی، سرور، حظ یا لطف حاصل کرنے کے لیے کتابوں کا مطالعہ کرنے والے سماجی تقریبات سے زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اس سے بچوں میں جذبات و احساسات کی سمجھ میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

مجموعی طور پر اس تحقیق میں یہ پایا گيا ہے کہ مطالعے کا تعلق، سرور حاصل کرنے، سکون پانے یا راہ فرار اختیار کرنے سے ہے۔

141106094301_reading_640x360_pa.jpg

اس میں یہ بھی پتا چلا کہ لڑکیوں کے مقابلے لڑکے کسی لفظ کے پوشیدہ معانی سے زیادہ مثبت طور پر متاثر ہوئے۔

تحقیق میں اس بات پر نظر رکھی گئی ہے کہ ذوق و شوق سے کیا جانے والا مطالعہ کس طرح ذہنی اور جسمانی صحت کو تقویت پہنچاتا ہے۔

اس میں کہا گیا ہے جو لوگ عموما لطف اندوز ہونے کے لیے پڑھتے ہیں:

  • ان میں تناؤ اور پژمردگی (ڈپریشن) پیدا ہونے کے امکان کم ہوتا ہے،
  • ان میں زیادہ خودداری یا خود پسندی ہوتی ہے،
  • وہ مشکل حالات سے نمٹنے کے زیادہ اہل ہوتے ہیں،
  • ان کی نیند کا معمول بہتر ہوتا ہے۔
اس میں سات سے نو سال کے بچوں پر مبنی جرمنی میں ہونے والے ایک مطالعے کا بھی ذکر ہے جس میں خواندگی اور جذبات و احساسات کی سمجھ کے درمیان ممکنہ رشتوں پر نظر ڈالی گئی ہے۔

140828130613_tube_9_suzie_murray.jpg

مطالعے سے خودپسندی اور راہِ فرار اختیار کرنا بھی منسلک ہے۔

اس رپورٹ میں سکول کے بعد بچوں کو جذباتی موضوعات والی بچوں کی کتابیں پڑھ کرسنائی گئیں اور پھر ان پر بات کی گئی۔
اس میں یہ پایا گیا کہ اس سے بچوں کی جذباتی لفظیات، معلومات اور فہم و ادراک میں اضافہ ہوا۔
اس میں یہ بھی پتہ چلا کہ ’لڑکیوں کے مقابلے لڑکے کسی لفظ کے پوشیدہ معانی سے زیادہ مثبت طور پر متاثر ہوئے۔‘
رپورٹ میں کہا گيا: ’ہمیں اپنی شناخت کی فہم و ادراک میں اضافے سے مطالعے کا قریبی تعلق ہے اور یہ دوسروں کے نظریات کو سمجھنے میں بھی بہت اہم رول ادا کر سکتا ہے۔‘

دا ریڈینگ ایجنسی کے چیف ایگزیکٹیو سو ولکنسن نے کہا کہ رپورٹ کے نتائج بتاتے ہیں کہ ’جب ہم پڑھتے ہیں تو ہرچیز بدل جاتی ہے۔‘


بی بی سی اردو : ربط
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
میرے اپنے مشاہدہ کے مطابق مطالعہ کے شائق نوجوان لڑکے یا لڑکیوں میں روز مرہ زندگی کے مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے اور یہی صلاحیت پھر ان مسائل کے بہتر حل کی طرف رجوع کرتی ہے۔ مزید یہ کہ مطالعہ کرنے والے افراد کی امیجینیشن خاصی اسٹرانگ ہوتی ہے اور وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بہتر اظہار کر سکتے ہیں۔
 

نمرہ

محفلین
سماجی تقریبات سے لطف اندوز ہونے کے لیے تو کتاب ساتھ لے کر جانا ضروری ہے:)
راہِ فرار کے طور پر تو ایپک فینٹسی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔ اس بات سے اتفاق ہے کہ مطالعے سے دوسروں کے نظریات سمجھنے میں مدد ملتی ہے ۔
 

محمدظہیر

محفلین
دا ریڈینگ ایجنسی کے چیف ایگزیکٹیو سو ولکنسن نے کہا کہ رپورٹ کے نتائج بتاتے ہیں کہ ’جب ہم پڑھتے ہیں تو ہرچیز بدل جاتی ہے۔‘
ہر چیز کیسے بدلتی ہے ۔ پڑھنے والے کے اندر تبدیلی آتی ہے یا باہر کے حصے میں؟
 
Top