تحصیل کچہری میں خودکش حملہ ،دواہلکاروں سمیت16 افراد شہید

تحصیل کچہری میں خودکش حملہ ،دواہلکاروں سمیت16 افراد شہید

چارسدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) تحصیل شبقدر کی کچہری میں خودکش حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید اور کم ازکم 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیاجارہاہے ۔

ڈی پی او چارسدہ کے مطابق شہید پولیس اہلکار گیٹ پر ڈیوٹی دے رہے تھے اور اُنہوں نے خود کش حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی تو اسی دوران اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ ڈی ایس پی فیاض خان کے مطابق بیشتر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

سماء ٹی وی کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ بھی سنی گئی جبکہ جیونیوز کے مطابق عدالت کے باہر دھماکے کے بعد سیاہ دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیئے جبکہ وہاں موجود دیگر گاڑیوں کو بھی آگ لگ گئی ۔
http://dailypakistan.com.pk/charsadda/07-Mar-2016/344556
جماعت الاحرار نے شبقدر کچہری پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان کے ایک دھڑے نے چارسدہ کی تحصیل شبقدر کی کچہری کے احاطے میں ہونیوالے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور اس حملے کو ممتازقادری کو پھانسی دیئے جانے کا بدلہ قراردیا۔میڈیا کو جاری ای میل پیغام میں تحریک طالبان جماعت الاحرار کے احسان اللہ احسان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ عدلیہ بے گناہ لوگوں کو سزائیں دینے کی وجہ سے ہدف پر ہے اور عدلیہ سمیت دیگر اداروں پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
http://dailypakistan.com.pk/charsadda/07-Mar-2016/344590
 

یاز

محفلین
افسوس ناک خبر ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پاک سر زمین کو امن، سکون اور خوشحالی عطا کرے۔
 
خودکش حملے، دہشت گردی اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں یہ اقدام کفر ہے اور قران و حدیث میں اس کی ممانعت ہے. جہاد وقتال فتنہ ختم کرنے کیلئے ہے ناکہ مسلمانوں میں فتنہ پیدا کرنے کیلئے۔طالبان قرآن کی زبان میں مسلسل فساد فی الارض کے مرتکب ہو رہے ہیں۔​
بے گناہ اور معصوم لوگوں کے قتل کی اسلام میں ممانعت ہے۔اسلامی شریعہ کے مطابق اور بچوںاور عورتوں کو جنگ کا ایندہن نہ بنایا جا سکتا ہے۔ حدیث رسول کریم ہے کہ مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھوں سے دوسرے مسلمانوں کو گزند نہ پہنچے۔ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے اور دہشتگرد اسلا م اور امن کے دشمن ہیں۔ دہشتگرد تنظیمیں جہالت اور گمراہی کےر استہ پر ہیں۔جہاد کے نام پر بے گناہوں کا خون بہانے والے دہشتگرد ہیں۔یہ دہشتگرد اسلام کو بدنام اور امت مسلمہ کو کمزور کر رہے ہیں۔
دہشتگرد نہ ہی مسلمان ہیں اور نہ ہی انسان ،بلکہ دہشتگرد انسانیت کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔طالبان دہشت گردوں کا نام نہاد جہاد شریعت اسلامی کے تقاضوں کے منافی ہے۔ دہشتگردوں کے ہاتھوں اب تک۔۶۲۰۰۰ پاکستانی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور ملک کی اقٹصادیات کو زبردست نْقصان پہنچ چکا ہے۔
 

Fawad -

محفلین

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ​

Charsadah_attack2.jpg

اسکولوں سے لے کر سول عدالتوں تک معصوم لوگوں کو بے رحمی سے قتل کيا جا رہا ہے

شبقدر، چارسدہ میں کچہری پر خودکش حملے کے بعد المناک مناظر​


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ​


USDOTURDU_banner.jpg
 
شبقدر دھماکہ، مزید ایک زخمی دم توڑگیا، مقدمہ درج
چارسدہ.....گزشتہ روز شبقدر کی سیشن عدالت کے احاطے میں ہونے والے خودکش دھماکے کا مزید ایک زخمی دم توڑ گیا ہے جس کے بعد دھماکے میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہوگئی ہے۔

شبقدر کچہری خودکش حملے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، ایف آئی آر کی کاپی جیونیوزنے حاصل کرلی ہے۔ ایف آئی آر نامعلوم شرپسندوں کےخلاف درج کی گئی ہے۔ خودکش دھماکہ کی ایف آئی آرسی ٹی ڈی مردان پولیس اسٹیشن مین درج کی گئی ہے۔ ۔
http://search.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=217893#sthash.7G0UPCqI.dpuf
 
Top