تحریکِ انصاف حکومت: منشور اور وعدے

سید رافع

محفلین
اگلوں نے اسی بنیاد کے بالکل الٹ کام کیا
ماو کا کام یہ تھا کہ جو لوگ کنفیوشس ازم اور بادشاہت کے صدیوں سے عادی تھے اور نئی آزاد دنیا میں کوئی راہ نہیں پا رہے تھے ان کو یہ بارآور کرانا تھا کہ زمین، کھیت، مکان دکان سب کی ملکیت ہے نہ کہ ایک فرد کی۔ یعنی سوشل ازم کا عادی بنانا تھا۔

اس کے بعد کے لوگوں نے الٹ تو شاید نہیں بلکہ اسی آزاد خیالی کو ایک قدم اور آگے بڑھایا۔ ظاہر ہے جیسے کنفیوشس ازم سے کمیونی ازم تک ایک سفر تھا ویسے ہی کمیونی ازم سے فری مارکیٹ تک ایک دوسرا سفر۔ ماو کے بعد جتنے بھی پیراماونٹ لیڈر تھے، ڈینگ ژاوپنگ وغیرہ، ان کے سامنے دنیا فری مارکیٹ کی طرف بڑھ کر ترقی کر رہی تھی، سو وہ بھی اسی کشتی کے سوار بنے اور بقول شخصے ایک غلامی سے دوسری اور دوسری سے تیسری کی طرف سفر کیا۔
 

سید رافع

محفلین
جب کسی معاشرے میں سماجی طاقت کا اظہار ہو اور اس کے مطابق پرانے اداروں میں تبدیلی نہ کی جائے تو ایسا انقلاب آ جاتا ہے جس میں سب کچھ تباہ ہو جاتا ہے پرانے ادارے تباہ ہو جاتے ہیں اور نئی توانائی سلب ہو جاتی ہے.
نئی توانائی سلب ہو جاتی ہے سے مراد؟
 

سید رافع

محفلین
مگر سب اسٹیٹ اونڈ تھیں
بادشاہت سے مارکسس شوشل ازم تک کا سفر ایسا ہی ہوتا ہے۔ لوگ بادشاہت میں آزادی سے رہنا بھول جاتے ہیں۔ سو پہلے انسان اور اشیاء دونوں قید ہوتے ہیں اور بعد میں صرف اشیاء اور سب سے آخر میں کچھ بھی نہیں۔
 

سید رافع

محفلین
تحریکِ انصاف کو غیر معمولی حد تک زائد نشستیں حاصل ہوئی ہیں اس لیے کسی حدتک حیرت زدہ ہونا بنتا بھی ہے ؛
اگر ووٹ ڈالنے کو پریکٹیکل کہیں اور اسکے علاوہ کو تھیوری۔ تو اول الذکر کے 25 مارکس اور آخر الذکر کے 75 مارکس ہوتے ہیں۔ مطلب آپ ووٹ ڈالنے کو ہی نشست حاصل ہو جانے کا باعث سمجھتے ہیں؟
 

سید رافع

محفلین
پہلے خان کو وزیراعظم تو بننے دیں۔ جو حالات ہیں نتائج الٹ بھی سکتے ہیں۔

حالات ہم آپ جیسے عام آدمی کو جدا جدا دکھائی دیتے ہیں ورنہ سیدھی سادی سی بات ہے کہ کون ریاست کو سیکولر بنانے میں معاون ہے۔ اور وہ کسقدر ہوشیاری سے سیکولر رہتے ہوئے اسلامی دکھائی دے اور کام کر جائے۔
 

سید رافع

محفلین
ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں
9 اعشاریہ 6 بلین بچے ہیں جو دو مہینوں کی امپورٹ کے لیے کافی ہیں۔ لوگ امپورٹ نہ کر سکیں اسٹیٹ بینک روپے کی قدر گراتا جا رہا ہے۔ لیکن امریکہ آئی ایم ایف کی ڈیل کے پیسے چین کے 5 بلین کے قرض میں جانے کے خلاف ہے۔ انکو اعتراض ہے کہ چین کیوں وہ کر رہا ہے جو ہم کر رہے ہیں۔ یعنی قرضے کے ذریعے قوموں کو غلام بنانا۔ :)
 

سید رافع

محفلین
الحمدللہ تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے نمبر گیم مکمل کر لی ہے

اپوزیشن دیکھی آپ نے کتنی تگڑی بنی ہے۔ :)

aHR0cDovL3d3dy5saXZlc2NpZW5jZS5jb20vaW1hZ2VzL2kvMDAwLzA0OS8yOTAvb3JpZ2luYWwvYnVsbC1maWdodC5qcGc=
 
Top