تجھے اٹکھیلیاں سوجھی ہیں ہم بے زار بیٹھے ہیں

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمارا مشورہ ہے ابھی چند برس آرام کریں۔۔۔
جلدی کس کی ہے؟؟؟
نہیں جلدی تو نہیں بس یہ سوچتے ہیں کہ اگلے چند برس میں آپ کہیں زیادہ مصروف نہ ہو جائیں۔ پھر ہم کس کے ساتھ نوک جھونک کریں گے۔
ویسے بھی سیانے کہہ گئے کہ
آج کا کام کل پر نہ چھوڑو
 

نور وجدان

لائبریرین
ارے، مگر ماشاء اللہ ہماری گُلِ یاسمیں بٹیا اتنی بہادر ہے کہ ان حالات میں بھی ہنستی کھیلتی نظر آ رہی ہے! دعا ہے کہ اسی طرح ہنستی مسکراتی رہو، امید ہے کہ آرام بھی کر رہی ہو گی۔ تمہارے لیے ڈھیروں دعائیں
یہی میں سوچ رہی. بابا جان! آپ بہت پیارے ہیں.آپ کے لیے ڈھیر ساری دعا
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سر کے ساتھ ان کی نوک جھونک والی لڑی میں!!!
سر بولے تو؟
اپنے سر کے ساتھ بھی کوئی نوک جھونک کرتا ہے بھلا۔
اگر سر خلیل الرحمٰن کی طرف اشارہ ہے تو سر جی بولئیے نا۔ معلوم بھی ہے کہ ہم سر پہ چوٹ کھائے بیٹھے ہیں !!!
 

نور وجدان

لائبریرین
ہاں، جی
لمبی لڑیاں بمشکل پڑھی جاتیں
آج کل لکھنے پر طبیعت مائل نہیں مگر ہم چند حروف بخدمت جنابِ یاسمین صورت گُل تجسیمِ گِل بمانندِ صبا، چہکتی بُلبل، اداس رنگ غزل، شاہکارِ مصور کو سلام پیش کرتے ہیں کہ کس جرات سے، حوصلے سے ضبط تحریر کو مسکراہٹ سے ملبوس کرتے روشنی کو چہار سو بکھیر دیا. اللہ سے آپ کی صحت و عافیت کی دعا کہ کافی عرصے بعد آپ بدولت وجہ سے محفل کی رونق بحال لگ رہی. اتنی شگفتہ مزاج، شوخ و چنچل اللہ اللہ ... کسی کو اشجار سے، کسی کو پھولوں سے، کسی کو پرندوں سے، کسی کو کتابوں سے، کسی کو جانوروں سے پیار ہوتا ہے. کتاب سے پیار میں افادیت یہ ہے کہ نہ اسکو نہلانا پڑتا، نہ دھلانا نہ دنگڑوں کے ڈاکٹر کے پاس لے کے جانا پڑتا ہے... اللہ پاک آپکو صحت و سلامتی عطا کرے .ایسے ہنستا مسکراتا رکھے. بہت جیدار خاتون ہیں آپ
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بس ایک آپ ہی ہو جنھیں خیال آیا۔
سر اور بازو میں ابھی بھی بہت درد۔ دائیں والے میں۔
البتہ بائیں سے کام چلا رہے ٹائپنگ کا۔
میں آپ کی مزاج پرسی کرنے والا تھا بس ذرا سا نسیان کا غلبہ ہوا تو مراسلہ بھیجنے میں دیر کر دی:)
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں ہر کام کرنے میں
ضروری بات کہنی ہو کوئی وعدہ نبھانا ہو
اسے آواز دینی ہو اسے واپس بلانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں

پھر کہیں باتوں باتوں میں آپ کی طبیعت کا پوچھنا رہ نہ جائے اس لیے آپ تعجیلاً گرانیِ طبع کا لکھ بھیجیں تاکہ بمطابقِ طبع مناجات میں تکثیر و تخفیف کی جا سکے
 

اے خان

محفلین
میں آپ کی مزاج پرسی کرنے والا تھا بس ذرا سا نسیان کا غلبہ ہوا تو مراسلہ بھیجنے میں دیر کر دی:)
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں ہر کام کرنے میں
ضروری بات کہنی ہو کوئی وعدہ نبھانا ہو
اسے آواز دینی ہو اسے واپس بلانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں

پھر کہیں باتوں باتوں میں آپ کی طبیعت کا پوچھنا رہ نہ جائے اس لیے آپ تعجیلاً گرانیِ طبع کا لکھ بھیجیں تاکہ بمطابقِ طبع مناجات میں تکثیر و تخفیف کی جا سکے
اتنی مشکل مشکل باتیں
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں آپ کی مزاج پرسی کرنے والا تھا بس ذرا سا نسیان کا غلبہ ہوا تو مراسلہ بھیجنے میں دیر کر دی:)
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں ہر کام کرنے میں
ضروری بات کہنی ہو کوئی وعدہ نبھانا ہو
اسے آواز دینی ہو اسے واپس بلانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں

پھر کہیں باتوں باتوں میں آپ کی طبیعت کا پوچھنا رہ نہ جائے اس لیے آپ تعجیلاً گرانیِ طبع کا لکھ بھیجیں تاکہ بمطابقِ طبع مناجات میں تکثیر و تخفیف کی جا سکے
تعجیلاً کے ساتھ ساتھ تفصیلاً بھی گرانی ء طبع کا بتائے دیتے ہیں ۔۔۔ بس آپ مناجات بنا ردو بدل کے جاری رکھئیے کیونکہ طبیعت میں کوئی خاص بہتری رونما ہونے کے آثار نہیں ہیں۔ بس ایک دماغ ہی ہے جو وقت بے وقت جاگتا ہے اور محفل میں لے آتا ہے۔ جی تو سنئیے
رات کو پین کلر لینے کے بعد سو تو گئے لیکن اثر دیرپا نہیں تھا۔ دو گھنٹے بعد ہی درد نے بے دردی سے جگا دیا۔ ضبط کیا اور دل سے کہا
رات ہر چند کہ سازش کی طرح ہے گہری
صبح ہونے کا مگر دل میں یقیں رکھنا ہے
صبح ہی لینی تھی نا اگلی خوراک۔ ایک تو دوائی کھانے کا بھی اپنا ہی سیاپا ہے۔ جب بھی کھانی ہوتی ہے دوائی، ہائے ہائے کرتے اٹھنا پڑتا ہے۔ کیونکہ ہمیں اچھے سے یاد ہے کہ دوائی کی پیکنگ پہ لکھا ہوتا ہے " تمام دوائیں بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں" تو ہم دواؤں کو اپنی پہنچ سے ذر دور ہی رکھتے ہیں ۔ کیونکہ امی جان بھی تمام دوائیاں ہمارے سے دور ہی رکھا کرتی تھیں۔
اب تو "سارے جہاں کا درد میرے جگر میں ہے" میں بھی ہمیں "جگر "کی جگہ "سر" ہی لکھا نظر آتا ہے
 
Top