تبلیغی جماعت کے کارکنوں کا طالبان کے ہاتھوں قتل

اظفر

محفلین
سوال سوم:
آپ نے کہا کہ طالبان پر الزام نہ لگاؤ کہ انہوں نے تبلیغیوں کو قتل کیا کیونکہ ہم نے اپنی آنکھوں سے انہیں قتل ہوتے نہیں دیکھا۔
پھر آپ حدیث لے کر آ گئے کہ جھوٹا ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ ایسی سنی سنائی خبروں پر پقین کر انہیں آگے پھیلائے۔

سوال یہ ہے کہ یہ جھوٹا ہونے والی حدیث صرف ہمارے لیے ہی ہے، یا پھر آپ اور تیلے شاہ بھائی اور رائیٹ ونگ میڈیا کے لیے بھی ہے کہ انکے جھوٹے ہونے کے لیے یہ ثبوت کافی ہے کہ وہ سنی سنائی باتوں پر یقین کرتے ہوئے فورا سے قبل ہر فساد و قتل و غارت کا الزام بنا ثبوت کے انڈین را پر لگا کر فارغ ہو جاتا ہے؟
میرا مقصد سب سے تھا جو کٰئ ہفتوں سے ایسے تھریڈز چلا رہے ہیں‌۔ خاص آپ پر نہیں ۔
 

زینب

محفلین
یہاں‌کراچی میں غنڈہ جماعت ایم کیو ایم کھلے عام قتل کرتی پھرتی ہے ۔ اس کے خلاف کوئی کیوں نہیں بولتا :confused:

ایم کیو ایم کی لیڈر شپ جہاں بیٹھی ہوئی ہے وہاں بے گناہ معصوم پاکستانی طالبعلموں کو پکڑا گیا تشدد کیا گیا بے گناہ ثابت ہونے پر چھوڑ دیا گیا۔تب بھی شاید وہاں اسی ملک میں رہتے ہوئے ایم کیو ایم کی لیڈر شپ نے نہیں سناوہ ظلم بھی کوئی ظلم زیادتی ہوئی بھلا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستانی میں چیونٹی زخمی ہو جائے تو 3 گھنٹے کا ٹیلی فونک خطاب کر دیا جاتا ہے ۔۔ویسے قصور ان کا ب ھی نہیں اگر ایم کیو ایم یہ کہتی کہ وہ ان طالبعلموں کی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے وکیلوں کا بینل تیار کرے گی تو پھر بھلا یہ پاکستان سے بھاگے چور اچکے وہاں سے بھاگ کے کہاں جاتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
چند سال قبل آئی ایس آئی نے فرانس کے کچھ بندے پکڑے تھے وہ این ڈبلیو ایف پی میں طالبان کے روپ میں مختلف وڈیوز بناتے تھے ۔ یہ نیوز پی ٹی وی پر بھی آئی تھی مجھے بہت اچھی طرح یاد ہے ۔ لیکن مجھے یہ یاد نہیں یہاں‌محفل میں کسی نے اس کی مذمت کی ہو ۔

یہ بات بتانے کا مقصد وہی ہے جو پہلے اوپر کہا ہے ۔ اگر آپ کو 100 فیصد یقین ہے کہ وہ وڈیو درست ہیں اور اس کے بعد 100 فیصد یقین ہے کہ مارے جانے والے واقعی بے گناہ تھے تو میں آپ کے ساتھ ہوں‌۔

ایک جانب آپ ریکارڈ درست رکھنے کی بات کرتے ہیں اور آپ کو یہ تک نہیں معلوم کہ مسلمانوں کے گلے ذبح کرنے والے کون ہیں اور کب ذبح کیا گیا !!

چند منٹس کے اندر ہی اپنے ہی بیان کی نفی کر دی آپ نے !! ؟؟

جن انسانوں کو ذبح کر دیا گیا انہیں کسی ڈرامے کا فرضی کردار بنانے کی وجہ ! ؟؟؟


 

اظفر

محفلین
کون ہیں اور کب زبح کیا گیا ،سچ کیا ہے جھوٹ کیا ہے ، یہی تو کسی کو معلوم نہیں‌اور اسی بات پر میں نے بات شروع کی تھی ۔ آپ دھیان سے دوبارہ پڑھ لیں ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہاں‌کراچی میں غنڈہ جماعت ایم کیو ایم کھلے عام قتل کرتی پھرتی ہے ۔ اس کے خلاف کوئی کیوں نہیں بولتا :confused:

اظفر

غلط عمل کو غلط کہنے میں کوئی ڈر نہیں ہونا چاہیے چاہے کسی کا بھی ہو اور یہاں بہت سے اراکین ہیں جو غلط کو غلط کہنے کی اخلاقی جرات رکھتے ہیں اور اگر آپ نے یہاں فورم پر ایسے دھاگے نہیں دیکھے تو یہ آپ کا اپنا مطالعہ بڑھا سکتے ہیں یہاں فورم پر اور اگر دیکھ کر دانستہ یہاں فراموش کرنے کی کوشش کی ہے تو غلط کیا ہے ۔

اور اگر فرض کر لیا جائے کہ کسی نے بھی آج تک لب نہیں کھولے تو کم از کم آپ نے ضرور کھولے ہوں گے آپ نے جہاں کہیں بھی اس کی سعی کی ہو ان سب کی نشاندہی یہاں کر سکتے ہیں روابط کی صورت میں ۔

شکریہ
 

اظفر

محفلین
اچھا طنز ہے ۔ میں محفل میں کتنی بحث کرتا ہوں اس کا اندازہ میرے تین سال میں 350 پوسٹس سے ہو جاتا ہے ۔ ان میں سے بھی 80 فیصد آی ٹی سیکشن میں ہیں ۔
ابھی اوپر ہی میں نے فرمایا ہے اگر کسی کو 100 فیصد یقین ھے کہ وہ طالبان نامی لوگ غلط ہیں تو میں اس کے ساتھ ہون‌۔ لیکن صرف سنی سنائی باتوں پر شور کرنے والے کوئی دھیان نہین دینا ۔ ممکن ہے یہاں‌جواب دیتے ہون‌، اظہار تشکر کرتے ہوں‌مگر منہ منہ میں ہنستے بھی ہوں‌گے ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کون ہیں اور کب زبح کیا گیا ،سچ کیا ہے جھوٹ کیا ہے ، یہی تو کسی کو معلوم نہیں‌اور اسی بات پر میں نے بات شروع کی تھی ۔ آپ دھیان سے دوبارہ پڑھ لیں ۔

اظفر

دھیان دینے کی ضرورت آپ کو ہے کیونکہ آپ اپنے ہی بیانات کی نفی پر نفی کرتے چلے جا رہے ہیں ! ؟

البتہ اگر نہ ماننے کے نظریہ کے قائل ہیں تو پھر یہاں کوئی بھی آپ کی مدد نہیں کرسکتا ! شاید خدا بھی آپ کی مدد نہیں کرنا چاہے گا !

 

اظفر

محفلین
یہ آپ کا خیال ہو سکتا ہے ۔ میں اس پر کیا کہوں اب ۔ آپ شاید پہلے فیصلہ کر کے بحث کر رہی ہیں ، نتیجہ وہی نکالنا چاہتی ہیں جو سوچ چکی ہیں ۔ اس لیے میرے نزدیک مزید مباحثہ فضول ہے ۔ شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایم کیو ایم کی لیڈر شپ جہاں بیٹھی ہوئی ہے وہاں بے گناہ معصوم پاکستانی طالبعلموں کو پکڑا گیا تشدد کیا گیا بے گناہ ثابت ہونے پر چھوڑ دیا گیا۔تب بھی شاید وہاں اسی ملک میں رہتے ہوئے ایم کیو ایم کی لیڈر شپ نے نہیں سناوہ ظلم بھی کوئی ظلم زیادتی ہوئی بھلا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستانی میں چیونٹی زخمی ہو جائے تو 3 گھنٹے کا ٹیلی فونک خطاب کر دیا جاتا ہے ۔۔ویسے قصور ان کا ب ھی نہیں اگر ایم کیو ایم یہ کہتی کہ وہ ان طالبعلموں کی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے وکیلوں کا بینل تیار کرے گی تو پھر بھلا یہ پاکستان سے بھاگے چور اچکے وہاں سے بھاگ کے کہاں جاتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


یہ لیں آپ کو اسی دھاگے پر ہی ثبوت مل گیا ہے کہ یہاں فورم کے اراکین جہاں جس کو غلط سمجھتے ہیں اس کا اظہار کر دیتے ہیں لہذا آپ یہ بات ذہن سے نکال دیں جس کا آپ نے پیچھے ذکر کیا ہے ۔

 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں محفل میں کتنی بحث کرتا ہوں اس کا اندازہ میرے تین سال میں 350 پوسٹس سے ہو جاتا ہے ۔ ان میں سے بھی 80 فیصد آی ٹی سیکشن میں ہیں ۔


۔


اظفر

کہیں نہ کہیں یہاں اگر نہیں تو کسی دوسری جگہ کہا ہو گا آپ نے ۔ اور اگر کہیں نہیں کہا تو پھر کیا صرف دوسروں سے امید رکھتے ہیں کہ صرف وہی یہ ذمہ داری سر انجام دیں ! ؟؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین




پہلے آپ ثبوت مانگ رہے تھے اب زینب نے ثبوت فراہم کر دیا تو بھی راضی نہیں ، حد ہو گئی ۔ زینب نے اگر غلط عمل کی نشاندہی کر دی ہے تو بھی آپ راضی نہیں ہیں اور اس میں بھی غصہ تلاش کر رہے ہیں ! چاہتے کیا ہیں آخر :rolleyes:

 

قیصرانی

لائبریرین
مہوش بہن، خبر کے مطابق صرف ایک رکن کی ہلاکت ہے کارکنوں‌کی نہیں۔ تاہم ایک بے گناہ کی جان لینا سارے عالم کی جان لینے کے مترادف ہے
 

مہوش علی

لائبریرین
مہوش سسٹر
چلیں میں بنا تحقیق آپ کی ہر بات درست مان لون‌تو بھی ان لوگوں‌کو بار بار طالبان کہنا درست نہیں ۔ کیون‌کہ اصل طالبان تو وہ تھے تو افغانستان میں تھے اور انہون‌نے آجکل پاکستان کے خلاف کچھ نہیں‌کیا ۔ کوئی غنڈہ یا دہشت گرد کوئی کام کر کے کہے کہ میں طالبان میں سے ہون‌تو بنا چوں چراں اس کو مان لینا بھی نا انصافی ہے ۔ جیسا کہ میں نے اوپر کہا جو غلط ہے وہ غلط ہے اس میں کوئی شک نہیں ۔ پاکستان میں موجودہ یہ غنڈے لوگ جو خود کو طالبان کہلاتے ہیں ان کے پیچھے کون اس کیلیے ایک چھوٹی سی مثال دون‌گا "' پاکستان آرمی کہتی ہے ہماری درخواست کے باوجود امریکن ڈرون بیعت اللہ مسعود کے ٹھکانے پر حملہ نہیں کرتے " ۔ جبکہ دوسرا طرف آپ دیکھیں جہاں جہاں اچھے لوگ موجود ہیں وہاں امریکہ کے ڈرون طیارے حملہ کرتے ہیں ۔


اظفر بھائی،

آپ کو کونسی تحقیق کرنی ہے اور کب تک یہ تحقیق مکمل ہو گی؟

کیا ملا عمر پاکستانی میڈیا کے سامنے آ آ کر جو کھل کھل کر خود کش حملوں پر فخر کرتا رہا ہے یہ آپ کے لیے کافی نہیں؟

اگر اب بھی طالبان کے اس قتل و غارت کے لیے آپ کو کسی تحقیق کی ضرورت ہے تو اللہ ہی جانے پتا نہیں کب یہ تحقیق مکمل ہو۔ بس اتنا یقین ہمیں ہے کہ "خاک ہو جائیں گے ہم تمہاری تحقیق مکمل ہونے تک"


اور اچھی طالبان اور بری طالبان ابھی ہمارا موضوع نہیں تھا، بلکہ تبلیغیوں کا قتل موضوع تھا۔
بہرحال پھر بھی مختصرا سن لیں کہ اچھی طالبان اور بری طالبان کا شوشہ ہمارے رائیٹ ونگ میڈیا کا پیدا کیا ہوا ہے۔
افغانستان کی طالبان کا وفد بذات خود پاکستان آیا تھا اور انہوں نے ان مختلف پاکستانی طالبانی دھڑوں کو ایک دوسرے سے مربوط کرنے کے لیے میٹنگز کیں۔

اور اس سے قبل کہ آپ پھر تحقیق کا عذر پیش کر کے یا جھوٹ والی حدیث کا حوالہ دیں، بہتر ہو گا کہ آپ ذیل میں طالبان کے ملا نذیر کا بذات خود اپنا انٹرویو سن لیں جو کہ ملا نذیر نے القاعدہ کے میڈیا ونگ السحاب کو دیا ہے۔








اس انٹرویو کے بعد پھر میں آپ سے سوال پوچھوں گی کہ آپ گواہ چست مدعی سست والا معاملہ کیوں کر رہے ہیں۔

ملا نذیر اس انٹرویو میں بالکل بالکل واضح کر رہا ہے کہ اس میں اور محسود اور فضل اللہ میں کوئی فرق نہیں اور نہ ہی افغانستان کی طالبان میں کوئی فرق ہے۔ اور انکے جتنے پاکستانی طالبان لوگ افغانستان میں جا کر لڑتے ہیں وہ افغانستان کی طالبان کی کمانڈر سپ میں ہی لڑے جاتے ہیں اور افغانستانی طالبان کے ہر صوبے کا الگ کمانڈر ہے اور یہ براہ راست اس کمانڈر کے تحت لڑتے ہیں۔ یعنی افغانی طالبان اور پاکستانی طالبان بالکل ایک دوسرے سے نہ صرف رابطے میں ہیں بلکہ ایک سلسلے میں مکمل تنظیم کے ساتھ مربوط ہیں۔


ْْْْْْْْْْْْْْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


از اظفر:
ہمارے گھر میں گند ہے تو کب تک اس کو صاف کرتے رہیں گے ؟ اس سورس کو کوئی کیوں‌نہیں دیکھتا جو یہ گند پیدا کر رہا ہے ۔ بنا شبہہ دو ہی سورس ہیں ۔ ایک پاکستان کے وہ سیاستدان جو جاگیر دار ہیں اپنی فوجیں بنائی ہوی ہیں ۔ دوسرا انکل سام کی سی آئی اے ۔

اظفر بھائی،

یہاں آپ وہی بات کر رہے ہیں کہ Puppet کو چھوڑو دو اور کچھ نہ کہو کیونکہ Puppet Master کو کچھ نہیں کہہ سکتے۔

ہر اچھی چیز کی ابتدا اپنے گھر سے ہوتی ہے۔ حتی کہ غلاظت دور کرنے کی بھی۔ امریکا اور انڈیا کوئی ہمیں اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتے کہ جتنا کہ یہ طالبانی فتنہ پہنچا چکا ہے۔ بھائی جی، ذرا آنکھیں کھولیں۔ ہزاروں معصوم بے گناہوں کو یہ جلاد قتل کر چکے ہیں، ہزاروں ان کی وجہ سے بے گھر ہیں۔ اور کتنے لاکھوں معصوموں کو قتل ہونا ہو گا کہ تب جا کر یہ تحقیقات مکمل ہوں گی اور ہوش آئے گا کہ اس فتنے کا قلع قمع کیا جائے؟

اور یاد رکھئیے اگر امریکہ اور انڈیا آج پاکستان میں کوئی گھناؤنا کھیل کھیل بھی رہے ہیں تو اسکی واحد وجہ یہ ہے کہ ہماری قوم کو اس طالبانی فتنے نے اندر سے کھوکھلا کر دیا ہے۔

جس دن ہم نے اپنے اندر کی اس کمزوری پر قابو پا لیا، اُس دن کے بعد کوئی باہر کی قوم ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

آپ چاہتے ہیں کہ امریکہ ڈرون حملے ختم کر دے؟

تو اسکی واحد راہ یہ ہے کہ آپ طالبانی فتنے کو پاک سر زمین سے ختم کر دیں۔ جس دن آپ نے پاکستانی مٹی کو اس فتنے سے پاک کر دیا، اس دن کے بعد سے کوئی امریکہ یا کوئی امریکی ڈرون پاکستانی مٹی پر کوئی حملہ نہیں کر سکتی۔

دوسری طرف جب تک یہ طالبانی فتنہ قوم کو اندر سے کمزور اور کھوکھلا کرتا رہے گا اس وقت تک بہت مشکل ہے کہ ان امریکی ڈرونز کے حملوں سے نجات مل سکے۔

چنانچہ اندرونی غلاظت کے معاملے میں بھی بات گھوم پھر کر وہی آ جاتی ہے کہ آپ کان کو سیدھی طرح پکڑ لیں یا پھر ہاتھ گھما پھرا کر پکڑیں، بات وہی کی وہی رہے گی، اور نجات کی راہ بھی وہی کی وہی ہی رہے گی۔
 

طالوت

محفلین
معذرت چاہتا ہوں درست مقام پر غلط بات کرنے کی ۔۔ کراچی میں بھی "لائسنس یافتہ" و "غیر لائسنس یافتہ" میں خاصی خونریزی ہوئی ہے کچھ دعائے مغفرت ادھر بھی ہو جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہ طالبان کے مظالم تو طے شدہ حقیقت ہیں ۔۔ اب اسلیے ناظم خاص کی اپیل پر کان دھرنے چاہیے۔۔

وسلام
 

Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

طالبان کے حوالے سے حقائق کو تسليم نہ کرنے کی جو سوچ موجود ہے اس سے مجھے بے اختيار يہ کہاوت ياد آ جاتی ہے کہ

"شيطان کی سب سے بڑی کاميابی يہ ہے کہ وہ يہ يقين دلانے ميں کامياب ہو جاتا ہے کہ اس کا وجود حقيقت نہيں ہے"

يہ امر حيران کن ہے کہ طالبان نے بارہا اپنے ارادے، مقاصد، طريقہ کار اور عقائد واضح الفاظ ميں بيان کيے ہیں ليکن اس کے باوجود کچھ دوست يہ حقيقت تسليم کرنے کو تيار نہيں ہیں۔

جب بھی طالبان کے مظالم کے حوالے سے کوئ ويڈيو يا رپورٹ منظر عام پر آتی ہے تو ان کے سپورٹرز اس کو "امريکی يا مغربی پراپيگنڈہ" قرار دے کر نظرانداز کر ديتے ہيں۔ باوجود اس کے کہ طالبان کے ترجمان اس ويڈيو کی حقيقت کو تسليم بھی کر چکے ہوتے ہیں۔

ميں نے طالبان کی جانب سے پاکستان کے مختلف حصوں میں انسانوں کو ذبح کرنے کی ويڈيوز ديکھی ہيں (ظاہر ہے کہ ميں وہ ويڈيوز يہاں پوسٹ نہيں کروں گا)۔ ليکن ان ويڈيوز کو ديکھنے کے بعد ميں آپ پر واضح کر دينا چاہتا ہوں کہ طالبان کی يہ خواہش ہے کہ زيادہ سے زيادہ لوگ يہ ويڈيوز ديکھيں۔ يہ حقيقت ان پيغامات سے واضح ہے جو ان ويڈيوز ميں موجود ہوتے ہیں۔ اگر ان ويڈيوز کے ساتھ پراپيگنڈہ کا کوئ پہلو منسلک ہے تو اس کے ذمہ دار وہ افراد خود ہيں جو مذہبی اور سياسی نقطہ نظر اور سوچ کی آڑ ميں يہ جرائم کر رہے ہيں۔

جو دوست انسانوں کو ذبح کرنے کی ان ويڈيوز کی حقيقت کے بارے ميں شکوک وشبہات رکھتے ہیں ان سے گزارش ہے کہ طالبان کے اپنے ترجمان مسلم خان کا نقطہ نظر بھی اس حوالے سے سن ليں۔

اپريل 29 کو ٹی وی اينکر عاصمہ چوہدری نے ان سے انسانوں کو ذبح کرنے کے حوالے سے سوال کيا۔ اس ويڈيو ميں 21:20 منٹ پر آپ ان کا جواب سن سکتے ہیں۔

http://www.friendskorner.com/forum/...april-2009-haroon-rasheed-109292/#post1156870

انھوں نے واضح طور پر يہ کہا کہ

"جنھيں ذبح کيا جاتا ہے وہ اس کے مستحق ہيں"۔

کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہيں کہ جو افراد ٹی وی اور ميڈيا پر نہ صرف يہ کہ قتل کا اعتراف کر رہے ہيں بلکہ مستقبل ميں بھی مزيد جرائم کرنے کا ارادہ ظاہر کر رہے ہيں، انھيں کسی بھی سياسی مذاکرات يا معاہدے ميں فريق بنانا چاہيے؟

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
 

طالوت

محفلین
"شيطان کی سب سے بڑی کاميابی يہ ہے کہ وہ يہ يقين دلانے ميں کامياب ہو جاتا ہے کہ اس کا وجود حقيقت نہيں ہے"

www.state.gov

جی ہاں درست کہا ! جیسے امریکہ یقین دلانے میں "کامیاب" ہو جاتا ہے کہ اس کا دنیا میں ہونے والی منفی تبدیلیوں میں کوئی ہاتھ نہیں ۔ وہ بس خیر ہی خیر ہے ۔۔
وسلام
 
Top