تازہ کاوش برائے اصلاح

محمد شکیل خورشید نے 'اِصلاحِ سخن' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 7, 2019

ٹیگ:
  1. محمد شکیل خورشید

    محمد شکیل خورشید محفلین

    مراسلے:
    192
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Tolerant
    کوئی تو تصویرِ زندگی کو کرے کبھی ایک بار پورا
    کوئی تو بے رنگ پیکروں کو کہیں سے دے دے نکھار پورا
    مئے حوادث ہے قطرہ قطرہ، میں گھونٹ لیتا ہوں جرعہ جرعہ
    نہ ہوش جاتے ہیں ایک دم سے، نہ چھٹ رہا ہے خمار پورا
    بس آنکھ لگتی ہے ایک پل کو کئی پہر پھر شمارِ انجم
    نہ خواب میرے ہوئے ہیں پورے، نہ ہو رہا ہے شمار پورا
    ہے داغِ فرقت بھی دائمی اب، وبالِ ہستی بھی ہے مسلسل
    نہ پھٹ رہا ہے کلیجہ یک دم، نہ جی کو آئے قرار پورا
    شکیل کوئی تو وسوسوں کے کھلے ہوئے یہ کواڑ بھیڑے
    کوئی تو ایسا بھی ہو کہ جس پر دلوں کو ہو اعتبار پورا

    محترم اساتذہ خصوصاَ الف عین صاحب کی توجہ کا منتظر ہوں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  2. فیضان قیصر

    فیضان قیصر محفلین

    مراسلے:
    201
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. ارشد چوہدری

    ارشد چوہدری محفلین

    مراسلے:
    1,254
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Brooding
    بہت خوبصورت خیالات،جذبات کی غمازی عمدگی کے ساتھ،، باقی اساتذہ کا کام ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    7,852
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    بہت خوبصورت۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  5. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    33,762
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    درست لگ رہی ہے غزل
    صرف بھیڑے شعری زبان کا لفظ نہیں لگتا، بول چال میں ضرور مستعمل ہے۔ لفاظ تبدیل کر دیں
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • متفق متفق × 1
  6. محمد شکیل خورشید

    محمد شکیل خورشید محفلین

    مراسلے:
    192
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Tolerant
    حوصلہ افزائی کا شکریہ محترم
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. محمد شکیل خورشید

    محمد شکیل خورشید محفلین

    مراسلے:
    192
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Tolerant
    بہت شکریہ محترم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. محمد شکیل خورشید

    محمد شکیل خورشید محفلین

    مراسلے:
    192
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Tolerant
    بہت شکریہ محترم
     
  9. محمد شکیل خورشید

    محمد شکیل خورشید محفلین

    مراسلے:
    192
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Tolerant
    رہنمائی کا شکریہ، محترم
    یوں مناسب رہے گا کیا

    شکیل کوئی تو وسوسوں کے کھلے دریچوں کو بند کر دے
    کوئی تو ایسا بھی ہو کہ جس پر دلوں کو ہو اعتبار پورا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    33,762
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    درست ہے
     

اس صفحے کی تشہیر